امریکا : (ویب ڈیسک) امریکا کے بڑے شہروں میں سے ایک مینیاپولس میں مسلمانوں کو نماز کے پانچوں اوقات میں اذان دینے کی اجازت مل گئی۔ امریکی ریاست مینیسوٹا کے شہر مینیاپولس کی کونسل نے پانچوں وقت کی نماز کیلئے مساجد میں اذان دینے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد مینیسوٹا پانچوں وقت اذان کی اجازت دینے والا امریکہ کا پہلا بڑا شہر بن گیا ہے۔ کونسل نے متفقہ طور پر شہر کے شور آرڈیننس میں تبدیلیاں کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی، اس سے قبل شور آرڈیننس کے تحت سال کے مخصوص اوقات میں صبح اور شام…
Author: Khabrain News
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) معروف امریکی عیسائی پادری ہلیرین ہیگی نے اسلام قبول کرکے اپنا نام سعید عبدالطیف رکھ لیا ہے انہوں نے گزشتہ ماہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعتراف کیاتھا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق عیسائی مذہب کی تعلیم دینے اور مسلمانوں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے پادری ہلیرین ہیگی اسلام قبول کرنے کے بعد دین اسلام کا درس دے رہے ہیں۔ معروف امریکی عیسائی پادری فادر ہلیرین ہیگی نے اسلام قبول کرنے کا اعلان گزشتہ ماہ ٹوئٹر پر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام کی طرف میری کشمکش بالآخر مجھے اللہ کے گھر لے گئی۔20سالوں میں…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم کی مصروفیت کے باعث وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا تھا تاہم اب اطلاعات ہیں کہ آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی لاہور میں مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کیا گیا۔
کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی کے چڑیاگھر میں ہتھنی نورجہاں کی حالت تشویشناک ہوگئی ، فورپاز انٹرنیشنل کی ٹیم جلد پاکستان پہنچے گی۔ کراچی کے چڑیا گھر کی بیمارہتھنی نورجہاں کا علاج بین الاقوامی این جی اوفورپاز کی ہدایت پرکیا جارہا ہے جبکہ کرین کی مدد سے ہتھنی کی پوزیشن بھی تبدیل کی گئی ہے اور چڑیا گھر کے ڈاکٹرزمختلف ادویات دے رہے ہیں۔ نورجہاں کی صحت سے متعلق ڈائریکٹر چڑیا گھرنے کہا کہ ہتھنی کی حالت تشویشناک ہونے پر فورپاز انٹرنیشنل کی ٹیم جلد پاکستان کیلئے روانہ ہوگی۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر چڑیا گھر کنور ایوب نے کہا ہے…
کراچی : (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے بلدیہ 24 مارکیٹ کے قریب سلنڈر دھماکہ ہوا ہے ، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوس ناک واقعہ آکسیجن سلنڈر کی دکان میں پیش آیا، جہاں سلنڈر پھٹنے سے زخمی ہونے والے دونوں افرادہسپتال منتقلی کےدوران دم توڑ گئے۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچیں ، پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ نے کچے کےعلاقے میں آپریشن کیلئے فوج کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔ وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے کابینہ سے منظوری لی گئی ہے، پنجاب حکومت نے فوج کی خدمات کیلئے وفاق سے رجوع کیا تھا، فوج کی خدمات کیلئے 24 اپریل تک توسیع کے ساتھ 5 مئی تک درخواست کی گئی ہے، آپریشن کی صورتحال کو مد نظررکھتے ہوئےفوج کی خدمات میں توسیع کا فیصلہ ہو گا۔ پنجاب حکومت نے موقف اپنایا ہے کہ کچے کے علاقے میں ڈاکو جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں، آپریشن میں آرمی ٹروپس، گاڑیوں اور آلات…
لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں، اب آئی ایم ایف کے پاس معاہدہ نہ کرنے کا کوئی بہانہ نہیں ہے، عالمی مالیاتی ادارے کی بیڑیاں کٹ جائیں تو ہم اپنے قدموں پر کھڑے ہوں گے، مجبوری ہے ہمیں آئی ایم ایف کی شرائط ماننی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں امامیہ کالونی ریلوے کراسنگ فلائی اوور، شاہدرہ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کر کے 3 ماہ میں مکمل کیا جائے، اس موقع پر رانا تنویر حسین اور نگراں وزیراعلیٰ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عالمی بینک نے پاکستان اکنامک ڈویلپمنٹ آؤٹ لُک اینڈ رسک رپورٹ جاری کر دی۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال کے تحت پاکستان کی معیشت کو تاحال سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، ملک میں مزید 39 لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں، غربت بڑھنے کی وجہ سیلاب کی تباہی، مہنگائی اور بیروزگاری ہے لہٰذا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زرعی پیداوار بڑھانے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر ایک ماہ کی درآمد سے بھی کم ہیں اور مہنگائی 25 فیصد سے زائد ہے۔ رپورٹ میں…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے آئین و عوامی نمائندوں کی مقتدر حیثیت سے متعلق خیالات خوش آئند ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے پہلی تقریر میں بھی بڑے معاملات پر گفتگو اور اتفاق رائے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام کو مقتدر اعلیٰ مان کر آئین کے تحت الیکشن کی حمایت کی جائے…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف درج 2 مقدموں میں کارروائی روکنے کے حکم میں 31 مئی تک توسیع کر دی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیخ رشید کے خلاف آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام کے کیس کی گزشتہ سماعت کا 4 صفحات کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ حکم نامے کے مطابق لسبیلہ اور موچکو میں درج مقدمات کے حکم امتناع میں 31 مئی تک توسیع کی جاتی ہے، شیخ رشید پر الزام ہے بلاول بھٹو کے خلاف غلیظ اور غیراخلاقی…
