Author: Khabrain News

کوئٹہ: (ویب ڈیسک) 8 مہینوں کی بندش کے بعد کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس آج سے شروع ہو گی۔ بلوچستان میں گزشتہ سال کی مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں سے برٹش راج میں قائم ہونے والا پل گرنے سے ریل کا پہیہ رک گیا تھا۔ تاہم 8 ماہ بعد پاکستان ریلوے انتظامیہ نے پل کی تعمیر مکمل کر لی جس کے بعد ٹرین سروس آج سے بحال ہوجائے گی۔ ٹرین سروس بحال ہونے سے مسافر خوش ہوگئے، 18 اپریل کو عید ٹرین بھی اب کوئٹہ سے روانہ ہو گی، اس سے پہلے مسافروں کو بسوں میں بیٹھا کر…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر وزیر اعظم ہاؤس میں منعقد ہوگا جس کی صدارت شہباز شریف کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی اور سپریم کورٹ کے فیصلوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں کابینہ پارلیمنٹ کی بالادستی یقینی بنانے کے لئے مختلف آپشنز اور حکمت عملی پر مشاورت کرے گی۔

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کے تناظر میں متعلقہ اداروں اور شراکت داروں کے لئے الرٹ جاری کر دیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں 15 اپریل بروز ہفتہ سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے جو 20 اپریل تک جاری رہے گا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق پیش گوئی کی مدت کے دوران ممکنہ…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف دے دیا۔ لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پلیئنگ الیون میں محمد رضوان، فخرزمان، صائم ایوب، شاداب خان، افتخار احمد، عماد وسیم اور فہیم اشرف شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی،حارث رؤف اور زمان خان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کررہے ہیں، پلیئنگ الیون میں چیڈ بوویس، ویل ینگ، ڈیرل مچل، مارک چاپمین، جیمز نیشم،…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ سیاستدان نہیں مافیاز ہیں، اپنی چوری چھپانے کے لیے ملک کا نظام تباہ کر رہے ہیں، مجھے افسوس ہے اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ کھڑی ہو گئی ہے۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے خلاف واردات ہو رہی ہے، اسمبلی میں چیف جسٹس اور ججز کے خلاف غلط زبان استعمال کی جا رہی ہے، میں 30 سال سے ان کا مقابلہ کر رہا ہوں، یہ سیاست دان نہیں مافیاز ہیں، جہازوں سے ننگی تصاویر پھینکنا ایسا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کو مرکزی سینئر نائب صدر مقرر کر دیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی منظوری کے بعد سیکرٹری جنرل اسد عمر نے قاسم سوری کی بطور سینئر نائب صدر نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اس موقع پر قاسم خان سوری نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کے میرے اوپر اعتماد اور نئی ذمہ داری سونپنے پر ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان شاء اللہ پچھلے 26 سال کی طرح کپتان کے وفا دار سپاہی کے…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں شکر گزاری کے ساتھ ساتھ عاجزی اختیار کرنی چاہئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ رمضان المبارک کے ان لمحات کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی ترجیحات، طرز عمل اور اہداف پر غور کریں۔ شیری رحمان نے کہا کہ لمحہ موجود میں جینا ضروری ہے لیکن زندگی کی نعمتوں، مواقع کے لئے شکر گزاری کے ساتھ ساتھ عاجزی اختیار کرنا ضروری ہے، کچھ بھی ہمیشہ کے لئے نہیں ہے، ہمیں تفریق کو…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں کل سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ے جو 20 اپریل تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سبب بننے والا موسمی نظام 15 اپریل کو پاکستان کے الائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جو مغربی اور وسطی حصوں میں پھیل جائے گا، اس موسمی نظام کے زیر اثر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی جبکہ کہیں کہیں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ 15 اپریل سے 20 اپریل کے دوران خیبر…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان، مرکزی رہنما اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز سماعت کے لئے مقرر ہو گئے۔ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس بھی پیر کے روز سماعت کے لئے مقرر ہو گیا، الیکشن کمیشن کا 4 رکنی بینچ پیر کو کیسز کی سماعت کرے گا۔ پس منظر گزشتہ سال اگست میں الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کو مختلف جلسوں، پریس کانفرنسز اور متعدد انٹرویوز کے دوران الزامات عائد کرنے پر الیکشن کمیشن کی توہین اور ساتھ ہی…

Read More

لاہور : (ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کی سنچری مکمل کرلی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بابر اعظم کا 100 واں انٹرنیشنل میچ ہے۔ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میچز کی سنچری کرنے والے تیسرے پاکستانی ہیں۔ پاکستان کے شعیب ملک نے 124 اور محمد حفیظ نے119 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہوئے ہیں۔ پاکستانی کپتان دنیا کے مجموعی طور پر 100 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے 20 ویں کھلاڑی ہیں۔

Read More