Author: Khabrain News

کراچی: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ لیڈرشپ اس مقام کی اہل نہیں جہاں اسے بٹھایا گیا ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان، زرداری، شریفوں، فضل الرحمن،چیف جسٹس اور آرمی چیف کا امتحان ہے، رستے کا تعین کون کرے گا، یہ اداروں کے مفاد یا ذمے داری کی بات نہیں، نئے سماجی معاہدے، نئے نظام کی ضرورت ہے جو نوجوانوں کو روزگار دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے چلانے والے اپنے حلف کی پابندی کریں تو ملک چل پڑے گا، مسئلے کا…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عسکری قیادت ملک کو درپیش چیلنجز سے مکمل طور پر آگاہ ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے قوم اور حکومت کو مشترکہ روش اپنانا ہوگی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے زیر صدارت 257 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملکی داخلی و سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اندرونی اور خطے کے سکیورٹی امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کی قیادت…

Read More

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرنے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی درخواست ضمانت کا تحریری حکم جاری کیا۔ تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق 19 مارچ کو وقوعہ ہوا جبکہ مقدمہ 6 اپریل کو درج کیا گیا، قانون کے مطابق درخواست گزار نے متعلقہ عدالت پیش ہونا ہے۔ حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کو 26 اپریل تک حفاظتی ضمانت دی جاتی ہے،…

Read More

سرگودھا: (ویب ڈیسک) سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت نے کار سرکار میں مداخلت کیس میں رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈاپور کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کو صدر بھکر پولیس کے حوالے کیا گیا جس کے بعد پولیس انہیں عدالت سے لے کر روانہ ہوگئی۔ عدالت نے بھکر پولیس کو 3 روز میں تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 18 اپریل تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھکر کی مقامی عدالت نے علی امین گنڈاپور کو 3 روزہ جسمانی…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔ چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے ڈیوٹی روسٹر جاری کیا، آئندہ ہفتے سے تمام 8 ججز سنگل بنچ کے لئے دستیاب ہوں گے، آئندہ ہفتے کے ججز روسٹر میں 4 ڈویژن بنچ دستیاب ہوں گے۔ جسٹس بابر ستار 18 اپریل سے کیسوں کی سماعت کے لئے دستیاب ہوں گے جبکہ جسٹس بابر ستار بیرون ملک ہیں اور وہ 17 اپریل کو وطن واپس پہنچیں گے۔ چیف جسٹس کی منظوری سے خصوصی ڈویژن اور لارجر بنچز بھی دستیاب ہوں گے۔

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں روکے گئے چند یونین کمیٹیوں کے نتائج جاری کردئیے گئے۔ کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں 235 نشستوں میں سے 228 کے نتائج مکمل ہوگئے ہیں جس کے بعد پیپلز پارٹی کو چیئرمین اور وائس چیئرمین کی مزید نشستیں مل گئی ہیں، انتخابی نتیجے کے مطابق سندھ کی حکمران جماعت 92 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کی 80 نشستوں کے ساتھ جماعت اسلامی دوسری بڑی جماعت بن گئی جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی میں تحریک…

Read More

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید پر فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر کر دی گئی، عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاملہ زیر سماعت ہونے پر سماعت 3 جون تک ملتوی کر دی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری پر قتل کی سازش کا الزام لگانے پر شیخ رشید کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ شیخ رشید کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اخراج مقدمات کی درخواستیں…

Read More

مظفر آباد: (ویب ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج پھر ہوگا، اجلاس میں نئے وزیر اعظم کا انتخاب کیا جائے گا۔ حکمران جماعت کے 3 دھڑوں کی جانب سے 5 امیدوار میدان میں ہیں، پی ٹی آئی نے چودھری رشید کو وزارت عظمی کا امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے پیپلزپارٹی کے چودھری یاسین کو نامزد کیا گیا ہے۔ وزارت عظمیٰ کی کرسی سنبھالنے کے لئے27 ووٹ درکار ہیں، 52 ارکان کے ایوان میں حکمران اتحاد کو 32 اور متحدہ اپوزیشن کو 20 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ حکمران جماعت پاکستان تحریک…

Read More

کراچی: (ویب ڈیسک) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی کو مجرموں کا شہر نہیں بننے دیں گے، میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے، ہم سب مل کر اس صوبے، اس شہر کیلئے کام کریں گے نوجوان ہمارے ساتھ ہیں۔ کراچی کے علاقے گارڈن شو مارکیٹ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری 24 ویں سحری کرنے پہنچے جہاں ان کا شہریوں نے استقبال کیا۔ سحری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے، سحری اور افطار کا مقصد لوگوں کو جوڑنا ہے، 1947ء کے بعد پہلی بار عوام…

Read More

دبئی : (ویب ڈیسک) حکومت پاکستان کی خصوصی درخواست پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت نے مختلف جیلوں میں قید 325 پاکستانی رہا کردیے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کاکہنا ہے کہ معمولی جرائم میں قید 325 پاکستانیوں کو رہا کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اماراتی صدر شیخ محمد بن زایدالنہیان کے خصوصی شکر گزار ہیں، پاکستانیوں کو قانونی سروس فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں پاکستان سفارتخانہ ابوظبی کے زیر اہتمام افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا…

Read More