تازہ تر ین

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائی جائے: طاہرالقادری

لاہور (ویب ڈسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حکم پر 5رکنی وفد وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی قیادت میں ادارہ منہاج القران پہنچا جہاں انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری سے مذاکرات کے بعد اُن کے موقف کی مکمل ائید کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ٹی آئی کا موقف پہلے سے واضح ہے آج تجدید کے لئے آئیں ہیں ، وفد میں مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین ، وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان، مرکزی رہنماءاعجازاحمدچوہدری ، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید شامل تھے ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہماری جدوجہد ہمیشہ پُرامن رہی لیکن حکومت نے تشدد کا سہارا لیا، ماڈل ٹاﺅن رپورٹ کے بعد کوئی ابہام نہیں رہاہے ، شہبازشریف اور رانا ثناءاللہ فوری استعفیٰ دیں، ذمہ داروں کا عہدوں پر برقرار رہناانصاف کے منافی ہے ، طاہرالقادری کے تین نکاتی ایجنڈے کی مکمل تائید کرتے ہیں ،طاہر القادری کا جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ درست ہے ، چیئرمین عمران خان نے طاہر القادری سے ٹیلی فون پر رابطہ بھی کیاہے ، طاہر القادری جو بھی لائحہ عمل مرتب کریںگے تحریک انصاف ساتھ دے گی، انصاف کا حصول طاہر القادری کا حق ہے ،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمارے کنٹینر کومنفی اندازمیںدیکھا جاتا تھا اور کہا جاتا تھا کہ جمہوریت کو ڈی ریل کیاجا رہا ہے ،مجھے کیوں نکالا کے لئے بھی کنٹینر نکالا گیا تو پھر یہ منفی نہیں رہا ؟، جہانگیرخان ترین نے کہاکہ طاہر القادر ی جوبھی قدم اٹھائیںگے ان کے ساتھ ہیں، پنجاب حکومت نے نجفی رپورٹ چھپانے کی ہرممکن کوشش کی ، طاہر القادر ی نے کہاکہ باقر نجفی رپورٹ نے شہبازشریف ، رانا ثناءاللہ کو ذمہ دارٹھہرایا ، وزیراعلیٰ پنجاب اور رانا ثناءاللہ فوری مستعفیٰ ہوں، اگر یہ مستعفیٰ نہ ہوئے تو کسی بھی حد تک جائیںگے ، پانامہ کیس کی طرز پر آزادانہ جے آئی ٹی بنائی جائے ، ماڈل ٹاﺅن میں بربریت کا مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر سربراہ پاکستان عوامی تحریک طاہر القادر ی نے تحریک انصاف کے وفد اور چیئرمین تحریک انصاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ زندہ سیاسی جماعتیں قاتلوں نہیں مقتولوں کے ساتھ کھڑی ہوتی ہیںاگر قاتلوں کو کیفرکردار تک نہ پہنچایا گیا تو اس کا دوسرا مطلب قاتلوں کو مزید قتل کی اجازت دینا ہوگا انشاءاللہ پاکستان میں امن اور انصاف کا راج قائم ہو کر رہے گا ، قاتلوں کو ہر حال میں قصاص ادا کرنا ہوگا۔ عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی تحقیقات کیلئے ججز پرمشتمل جے آئی ٹی بنانے کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی شہبازشریف اور رانا ثنا اللہ فوری مستعفی ہوںاور خود کو قانون کے سامنے پیش کریں‘ سانحہ ماڈل ٹاﺅن آپریشن کا فیصلہ کرنے والے 125 بیورو کریٹس اور پولیس افسروں کو بھی عہدوں سے ہٹایا جائے‘ انشااللہ ہم انصاف لے کر رہیں گے اور اس کیلئے قانونی اورسیاسی جنگ لڑتے رہیں گے‘اب کےنےڈا جانے کا سوال ہی پےدا نہےں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ذمہ داروں کو انجام تک پہنچا کر ہی دم لےں گے ۔ پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال کا کہناتھا کہ ہم ڈاکٹر طاہر القادری کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں،رانا ثنااللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹان رپورٹ میں آ چکا ہے ،سانحہ ماڈل ٹاون کے ذمے دارخود کو قانون کے حوالے کردیں ،انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے ذمے داربے قصورہوئے توعدالت سے چھوٹ جائیں گے،مصطفی کمال کا کہناتھا کہ طاہرالقادری کی کوشش سے رپورٹ منظرعام پرآئی اورسچ سامنے آگیا۔ان کا کہناتھا کہ بلدیہ فیکٹری میں آگ کاواقعہ حادثہ تھا آج بھی یہی کہتاہوں۔

 


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain