Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ٹانک میں دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک، 15 اہلکار شہید: آئی ایس پی آر
    • ایران کا کہنا ہے کہ حالیہ امریکی حملوں میں 55 افراد جاں بحق ہوئے ہیں
    • بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے استعفیٰ دے دیا
    • مون سون کے بڑھتے خطرات کے درمیان پاکستان کے ڈیم 58 فیصد بھر گئے۔
    • امریکہ نے پاکستانی درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
    • شاہراہِ بلتستان پر سیلاب سے متاثرہ پل کی بحالی کا کام جاری
    • برطانیہ ایران کی دھمکیوں کے پیشِ نظر اپنے دفاع کے لیے تیار
    • ڈاکٹر نبیحہ کا دعویٰ: حارث کھوکھر روزانہ ازدواجی تعلق نبھانے کے قابل نہیں تھے
    • نابلس کے قریب اسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں چار فلسطینی جاں بحق
    • ایران کے خلاف جارحیت کی حمایت کے نتائج بھگتنا ہوں گے: عباس عراقچی
    • کویت میں مظاہرین کا امریکی فوجی اڈوں کے انخلا کا مطالبہ
    • ایران کا دعویٰ: بحرین اور اردن میں امریکی اڈوں پر ڈرون حملے
    • پنجاب نے مقامی اور عالمی کرکٹ ستاروں کے ساتھ چیمپئنز کرکٹ لیگ کا آغاز
    • روپے کی قدر میں مزید کمی,ڈالر 277، کینیڈین ڈالر 200 کے قریب
    • امریکا نے چینی اے آئی کمپنیوں پر مبینہ ماڈل ڈسٹلیشن کے الزام میں پابندیوں کی دھمکی دے دی
    • * بحیرۂ احمر کشیدگی، تیل 100 ڈالر سے اوپر
    • درفشاں سلیم نے بھارت کے طلبہ سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
    • وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں انگریزی اور کیمسٹری پڑھانے کا اعلان۔
    • مون سون بارشوں سے پنجاب میں 21 افراد جاں بحق، 154 زخمی۔
    • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یورپی معیار کا پہلا طیارہ مرمت مرکز قائم کیا جائے گا۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کروناساٹھے 7فیصدبڑھ گیا ۔کراچی کے ہسپتالوں میں جگہ ختم

    By Daily Khabrainنومبر 24, 2020
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافے کو دیکھتے ہوئے وفاقی حکومت نے تمام تعلیمی اداروں کی بندش جبکہ صوبائی حکومتوں نے مختلف کاروباری و سماجی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

    اگرچہ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال بہتر ہوئی تھی تاہم احتیاطی تدابیر پر عمل نہ ہونے کی صورت میں ایک مرتبہ پھر وائرس کے کیسز اور اس سے ہونے والی اموات بڑھ رہی ہیں۔

    پاکستان میں مجموعی طور پر وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 79 ہزار 883 ** ہے جس میں سے **3 لاکھ 31 ہزار 760* صحتیاب ہوئے ہیں جو 87 فیصد سے زائد ہے جبکہ اموات کی تعداد **7 ہزار 744 تک پہنچ گئی ہے۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 954 کیسز اور 48 اموات کا اضافہ رپورٹ ہوا جبکہ875 مریض صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 40 ہزار 379 تک پہنچ گئی۔

    خیال رہے کہ ملک میں اس عالمی وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد سے جون تک وبا کے پھیلاؤ میں تیزی دیکھی گئی تھی۔

    تاہم جولائی میں صورتحال بہتر ہونا شروع ہوئی تھی اور یہ سلسلہ ستمبر کے اوائل تک جاری رہا تھا۔

    جس کے بعد ستمبر کے وسط سے ایک مرتبہ پھر کیسز میں اضافہ ہونا شروع ہوا اور اکتوبر میں اس میں مزید تیزی آگئی، جس کا رجحان نومبر میں بھی نظر آرہا ہے اور یومیہ کیسز جو سیکڑوں میں اور اموات جو درجن سے بھی کم ہونا شروع ہوئی تھیں وہ بالترتیب اب ہزاروں اور درجنوں میں پہنچ چکی ہیں۔

    آج 24 نومبر کو ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کچھ اس طرح ہے۔

    سندھ

    صوبہ سندھ جو اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے وہاں 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 322 کیسز کا اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار 651 تک پہنچ گئی۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 16 افراد ایسے تھے جو اس عالمی وبا کے باعث انتقال بھی کرگئے اور یوں یہ تعداد 2 ہزار 845 تک جا پہنچی۔

    پنجاب

    صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 630 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار 138 ہوگئی۔

    صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 18 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد پنجاب میں اموات کی تعداد 2 ہزار 879 ہوگئی۔

    خیبرپختونخوا

    صوبہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 333 افراد کو وبا نے متاثر کیا جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 44 ہزار 932 ہوگئی۔

    اس کے علاوہ 3 افراد لقمہ اجل بنے جس کے بعد اموات کی تعداد ایک ہزار 330 پر جا پہنچی۔

    بلوچستان

    صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 36 کیسز سامنے آئے اور یوں مجموعی کیسز 16 ہزار 846 تک پہنچ گئے۔

    بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 افراد کا اضافہ ہوا اور اس طرح مجموعی تعداد 163 تک جاپہنچی۔

    اسلام آباد

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 537 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 27 ہزار 555 ہوگئی۔

    دارالحکومت میں کورونا سے مزید 6 مریض جاں بحق بھی ہوئے جس کے بعد یہاں اموات بڑھ کر 285ہوگئیں۔

    آزاد کشمیر

    کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے 80 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وادی میں متاثرین کی تعداد 6 ہزار 203 ہوگئی۔

    آزاد کشمیر میں وائرس سے مزید 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور اس طرح وہاں اموات کی مجموعی تعداد 147تک جا پہنچی۔

    گلگت بلتستان

    گلگت بلتستان میں وبا کے 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 558 ہوگئی۔

    مزید یہ کہ 24 گھنٹوں میں وہاں کوئی نئی موت نہیں ہوئی جس کے بعد گلگت بلتستان میں اموات کی مجموعی تعداد 95 پر برقرار ہے۔

    صحتیاب افراد

    پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 875 افراد شفایاب ہوئے۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 3 لاکھ 31 ہزار 760 ہوگئی۔

    مجموعی صورتحال

    ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

    مصدقہ کیسز:379883

    صحتیاب: 331760

    اموات: 7744

    فعال کیسز: 40379

    ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار 651 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ 15 ہزار 138 تک پہنچ چکی ہے۔

    صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 44 ہزار 932 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 16 ہزار 846 ہے۔

    علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 27 ہزار 555 ، آزاد کشمیر میں 6 ہزار 203 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 558 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

    ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:

    سندھ: 2845

    پنجاب: 2879

    خیبرپختونخوا: 1330

    بلوچستان: 163

    اسلام آباد: 285

    آزاد کشمیر: 147:

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ٹانک میں دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، جوابی کارروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک، 15 اہلکار شہید: آئی ایس پی آر

      مون سون کے بڑھتے خطرات کے درمیان پاکستان کے ڈیم 58 فیصد بھر گئے۔

      امریکہ نے پاکستانی درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کر دیا

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.