تازہ تر ین

برطانیہ سے اسکاٹ لینڈ کی آزادی کیلیے دوسرا ریفرنڈم کرانے کا اعلان

برطانیہ سے اسکاٹ لینڈ کی آزادی کے لیے ایک اور ریفرنڈم کروانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسکاٹش نیشنل پارٹی (ایس این پی) کی جانب سے یکطرفہ طور پر دوسرا ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایس این کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مئی میں اسکاٹ لینڈ میں ہونے والے انتخابات میں ایس این پی جیتی تو قانونی ریفرنڈم کرایا جائے گا، آج 11 نکاتی روڈ میپ پیش کیا جائے گا۔

اسکاٹش نیشنل پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت کی جانب سے ریفرنڈم روکنے کی کوشش کا مقابلہ کیا جائے گا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved