تازہ تر ین

ہمارے نمبرز پورے، ایک زرداری سب پر بھاری کی بات پرانی ہوگئی: اسد عمر

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ آج کوئی سرپرائز نہیں، سب کو پتا ہے ہمارے نمبرز پورے ہیں ، ہمارے متفقہ امیدوار پرویز الہٰی ہیں ، ایک زرداری سب پر بھاری کی بات پرانی ہوگئی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کا کہنا تھا کہ زرداری پرانی خرید و فروخت کی سیاست میں بھاری ہوتے تھے، آصف زرداری کی سیاست ختم ہو چکی ہے، اب بند کمرے کی سازشیں نہیں چلنے والی، ہمارا ووٹر دنیا کی سب سے بڑی طاقت کے سامنے بھی ڈٹ کر کھڑا ہو گیا ہے۔
رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ اب ہمارے پاس سادہ اکثریت کے 186 نمبرز پورے ہیں، پنجاب اسمبلی میں 176 ووٹ پی ٹی آئی کے ہیں، اسمبلی میں عددی اکثریت بھی پی ٹی آئی کے پاس ہے۔
اسد عمرنے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بعد پنجاب اسمبلی نہ توڑنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ جب تک پورا نظام چل رہا ہے پنجاب اسمبلی چلے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain