فیصل آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں ماحول بنا ہوا ہے اور عوام الیکشن چاہتے ہیں۔
سمندری میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا الیکشن نہ ہونے کی وجہ سے ملک کا بے تحاشا نقصان ہو رہا ہے، امپورٹڈ حکومت کا ناکام تجربہ تھا۔
ان کا کہنا تھا اس حکومت کو گھسیٹنے کے لیے ملک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، اس وقت ملک میں ماحول بنا ہوا ہے اور عوام الیکشن چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا اس وقت ملک دلدل میں پھنس رہا ہے، مہنگائی عروج پر ہے، یہ کہہ کر آئے تھے مہنگائی ختم کریں گے لیکن یہ چاہتے ہیں کہ عوام ہی ختم ہو جائیں۔
اسد عمر کا کہنا تھا بوائی ہورہی لیکن حکومت گندم کی سپورٹ پرائس کا فیصلہ نہیں کر پائی، آدھا نومبر آ گیا لیکن گنے کا ریٹ نہیں جاری ہوا، 150 والا ڈیزل کسان کو 240 میں بھی نہیں مل رہا، حکومت کے پاس عوام کے لیے فیصلے کرنے کا بھی وقت نہیں۔
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
