تازہ تر ین

انٹربینک میں ڈالر سستا، روپے کی قدر میں بہتری

کراچی: (ویب ڈیسک) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے، انٹربینک میں ڈالر 94 پیسے سستا ہو کر 268.50 روپے کا ہوگیا۔
کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوئی اور ڈالر مجموعی طور پر 1 روپے 44 پیسے سستا ہوا جس کے بعد انٹربینک میں ایک ڈالر 268 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قد ر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 16 پیسے مہنگا ہو کر 269 روپے 44 پیسے پر بند ہوا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain