Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • اسرائیلی وزیرِ خزانہ نے شمالی غزہ میں نئی یہودی بستیوں کی منظوری کا مطالبہ کر دیا
    • آئی سی سی نے کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر امریکی کرکٹر اخیلیش ریڈی پر 8 سال کی پابندی عائد کر دی
    • ایران نے امریکا سے مذاکرات کی تردید کر دی، عمان سے بات چیت کا محور آبنائے ہرمز قرار
    • واشنگٹن میں جنگلاتی آگ سے 600 عمارتیں جل گئیں، 60 ہزار سے زائد افراد کو انخلا کا حکم
    • مون سون بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 126 ہو گئی، سب سے زیادہ اموات کرنٹ لگنے سے ہوئیں
    • ایران آئندہ دو برس میں بدترین حالات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے، ایرانی نائب صدر
    • پاکستان نے ورلڈ جوجِتسو چیمپئن شپ میں 2 طلائی اور 1 کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی
    • جسپریت بمراہ کی جگہ عاقب نبی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ میں شامل
    • محمد عامر پی ایس ایل 12 میں اوورسیز کھلاڑی کے طور پر رجسٹر ہوں گے
    • آبنائے ہرمز پر معاہدہ طے، امریکہ اور ایران مذاکرات کے لیے تیار: ٹرمپ
    • جنوبی کوریا میں تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ، پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گی
    • سابق سری لنکن فاسٹ بولر رومیش پاتھیرگے نے جیولن میں ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کو شکست دے دی
    • بھارت اسرائیل کو اسلحہ بھیج کر غزہ میں مبینہ نسل کشی کا حصہ بن سکتا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
    • پاکستان میں برفانی تودہ گرنے سے لاپتا تمام 10 کوہ پیما جاں بحق، مہم چلانے والی کمپنی نے تصدیق کر دی
    • پاکستان اور کینیڈا کے درمیان براہِ راست فضائی رابطے بحال ، کینیڈین ایئرلائن نے منظوری کے لیے درخواست دے دی۔
    • ٹرمپ: ایران پر امریکی حملہ روک دیا معاہدہ طے پانے کے قریب
    • شمالی وزیرستان آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی نے جامِ شہادت نوش کیا
    • سیف الملوک جھیل پر سیاحوں کا داخلہ حفاظتی خدشات کے باعث بند کر دیا گیا
    • خیرات کی سیٹوں پر بیٹھے ہوئے ہم پر چڑھائی نہ کریں صوبائی وزیر سندھ سعید غنی
    • بلاول بھٹو حکومت کی الٹی گنتی کروانے سے پہلے اپنے والد سے استعفیٰ لیں جو ہمارے ووٹ سے صدر بنے عظمیٰ بخآری
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر سیریز ‘صلاح الدین ایوبی’ میں کاسٹ؟

    By Khabrain Newsجولائی 4, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم اور اداکار احمد علی اکبر کو اسلامی تاریخی پر بننے والی پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ سیریز ‘سلطان صلاح الدین ایوبی’ کے دوسرے سیزن میں کاسٹ کرلیا گیا۔

    سیریز ‘سلطان صلاح الدین ایوبی’ کو پاکستان کی انصاری فلمز اور ترکیہ کی ایکلی فلمز نے پروڈیوس کیا ہے جس میں مسلمان جنگجو سلطان صلاح الدین ایوبی کی فتوحات کو دکھایا گیا ہے۔

    اس سیریز کا پہلا سیزن پاکستان اور ترکیہ میں اپنی اپنی زبانوں میں نشر کیا جارہا ہے، پہلے سیزن کی پوری کاسٹ تُرک اداکاروں پر مبنی تھی جبکہ اسی سیزن میں پاکستان کے سینیئر اداکار محمد نورالحسن کی بھی انٹری ہوئی جنہوں نے شیخ عبدالقادر جیلانی کا کردار ادا کیا۔

    اب ‘سلطان صلاح الدین ایوبی’ کے دوسرے سیزن کے لیے کاسٹنگ شروع ہو گئی ہے اور اس سیریز میں ایک مضبوط کاسٹ کو دکھایا جائے گا جس میں پاکستانی اسٹارز بھی شامل ہوں گے۔

    اس حوالے سے شوبز صحافی اور یوٹیوبر ملیحہ رحمان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر خبر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ‘سلطان صلاح الدین ایوبی’ کے دوسرے سیزن کی کاسٹ میں پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم اور اداکار احمد علی اکبر بھی شامل ہوں گے۔

    احمد علی اکبر اور درفشاں سلیم نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوریز میں ‘سلطان صلاح الدین ایوبی’ کے دوسرے سیزن کا پوسٹر بھی شیئر کیا۔

    یہ خبر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ دسمبر 2021 میں پاکستان اور ترکیہ کی مشترکہ سیریز ‘سلطان صلاح الدین ایوبی’ کو بنانے کا اعلان کیا گیا تھا اور اعلان کے تقریباً تین سال بعد اس سیریز کی نشریات کا آغاز ہوا۔

    اسلامی تاریخ پر مبنی سیریز کے لیے تقریباََ 6 ہزار پاکستانی فنکاروں نے آڈیشن دیے تھے، قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ عائشہ عُمر، ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی سیریز کی کاسٹ میں شامل ہوں گے لیکن اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ماہرہ خان نے کشمیر میں ہونے والے تشدد کی دل دہلا دینے والی کہانی شیئر کر دی

      اروبا مرزا نے ثاقب چدھڑ کے ساتھ مبینہ چیٹ شیئر کر دی، سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی

      کرکٹر ارشدیپ سنگھ اور اداکارہ سمرین کور نے اپنے رشتے کی تصدیق کر دی

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.