لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے ضیا شاہد کے ساتھ پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے لندن میں خبریں کے بیورو چیف وجاہت علی خان نے بتایا کہ نواز شریف برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کی تردید کی ہے۔ ان کے مطابق نواز شریف سے پریس کانفرنس میں اس حوالے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے سیاسی پناہ حاصل کی ہے اور نہ کروں گا۔ واضح رہے چند روز قبل آصف زرداری نے کہا تھا کہ نواز شریف برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کرچکے ہیں۔
سیاسی پناہ حاصل کی ہے نہ لونگا: نواز شریف
