Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکا ایران سے ڈیل کی بھیک کیوں مانگ رہا ہے؟ سینیٹر کوری بکر
    • رواں ماہ کروڑوں روپے جیتنے کا سنہری موقع!
    • عامر خان تیسری مرتبہ دولہا بننے کیلئے تیار، شادی کب ہوگی؟
    • کراچی: لیاقت آباد میں نادرا رجسٹریشن سینٹر سے متعلق اہم اپڈیٹ
    • پیرس ائیر شو میں پاکستانی ایف17 تھنڈر vertical ٹیک آف وڈیو وائرل
    • بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم
    • قوانین کیخلاف ورزی پر گلوکار بادشاہ کا نائٹ کلب سیل
    • اداکارہ میرب علی کو اچانک سرجری کیوں کروانا پڑی؟ اصل وجہ سامنے آگئی
    • ملکی توانائی شعبے کے لیے خوش آئند پیشرفت، سانگھڑ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت
    • ایک عام انجینئر سے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ کر ایشیا کا دوسرا امیر ترین فرد بننے والا شخص
    • بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں: وزیراعظم
    • وسیم، مصباح اور فخرِ عالم نے حج کرکے بال کیوں نہیں منڈوائے؟
    • دہلی کے ریسٹورنٹ میں ہولناک آتشزدگی، 21 افراد ہلاک
    • ہیروئن کے کردار ہمیشہ نہیں رہتے، میں اس کیلئے تیار ہوں: ماہرہ خان
    • ’ایبولا آیا تو ہم ختم ہو جائیں گے‘، کانگو کے کیمپ خوف کی لپیٹ میں
    • پری شندور پولو ٹورنامنٹ 2026 کا ٹائٹل چترال اسکاؤٹس اے نے جیت لیا
    • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اصافہ فی بیرل قیمت 41۔91 ریکارڈ
    • پاکستان اٹلی معاہدہ سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
    • لبنان سے فوری نکل جائو اسرائیل کو پاکستان کی وارننگ
    • سمارٹ لاک دائون میں نرمی مارکیٹیں شاپنگ مال بازار 9 بجے تک کھلے رہیں گے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    خبریں ، چینل ۵ کے ہم آواز :” روپے کو ہے اٹھانا “

    By Daily Khabrainمئی 27, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف فنکار آغا ماجد نے مہم پاکستانی بنئے پاکستانی مصنوعات خریدنے کی مکمل حمایت کی ہے۔پاکستان ہمارا ملک ہے۔بحیثیت قوم ہر شخص ہر ادارے کا یہ فرض ہے کے معیشت کے حساب سے بھی اپنا رول ادا کریں۔ملک میں فارن ایکسچینج اور ڈالر کی کمی ہے۔جن چیزوں کا نعم البدل نہیں ہے وہ تو ضروری ہیں مثال کے طور پر تیل وغیرہ کو در آمد کریں۔لیکن جن کا نعم البدل ہے وہ استعمال کرنی چاہئیں جیسے ہمیں دودھ، چاکلیٹ، شیمپو، صابن اور دوسری ایٹم اپنے ملک کی استعمال کرنی چاہئیں۔گاڑیاں ملک میں بن رہی ہیں تو کیوں باہر سے منگوائیں۔ہمیں مکمل طور پر پابندی لگانی چاہئے۔ہم سگریٹ باہر سے کیوں منگوائیں۔جبکہ ہمارے پا س اپنے موجود ہیں۔اسی طرح جرابیں،شرٹیں، بچوں کے کھلونے پاکستانی خریدیں، برینڈڈ کے چکر میں نہ پھنسیں۔ ڈالر بلکل نہ خریدیں۔وزیر اعظم عمران خان ایک تاریخ مقرر کرنے لگے ہیں جس کے بعد ڈالرز تبدیل کرانے والے کو پچاس پرسنٹ ٹیکس دینا ہو گا۔کراچی (وقائع نگار) روزنامہ خبریں اور چینل ۵ کی جانب سے پاکستانی اشیائ کے فروغ کے حوالے سے چلائی جانے والی مہم "پاکستانی بنئے پاکستانی خریدیے” کے بارے میں معروف قانون دان اظہرصدیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ روزنامہ خبریں کی طرف سے چلائی جانے والی مہم سے نہ صرف میڈ ان پاکستان اشیا کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ اس سے حکومتی خزانے پر بھی جو درآمدات کی وجہ سے بوجھ پڑتا ہے اس میں بھی کمی ہوگی۔ انہوں نے روزنامہ خبریں اور چینل فائیو کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے چیف ایڈیٹر ضیا شاہد اور ایڈیٹر روزنامہ خبریں و سی ای او چینل فائیو امتنان شاہد کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔سرگودھا(محمد کامران ملک سے)ڈالر کی موجودہ اڑان نے جہاں پر حکومت وقت کو پریشان کر رکھا ہے ہیں پر عام شہری کو بھی یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ خبریں گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایڈیٹر جناب ضیا شاہدکی طرف سے پورے ملک میں چلائی گئی مہم”پاکستانی بنیے پاکستانی خریدیے”کا نہ صرف حصہ بنا جائے بلکہ اس کو عملی جامہ بھی پہنایا جائے تاکہ اندرونی بیرونی اور عالمی طاقتوں کی حوصلہ شکنی ہو جو کہ پاکستانی معیشت کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں یا بنانا چاہتے ہیں اور یہ اسی صورت ممکن ہے کہ ہم غیر ملکی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور روز مرہ کی زندگی میں پاکستانی مصنوعات کو ترجیح دیں اور اس طرح اربوں ڈالر کا زرمبادلہ بھی باہر نہ جا سکے گا اور پاکستانی معیشت بھی مضبوط ہو گی اور اس طرح انڈسٹریز ‘ملز’فیکٹری اور کارخانوں میں کام کرنے والے ہمارے مزدوروں کی بھی حق تلفی نہ ہو گی اور روز گار کے مزید بہتر مواقع میسر آئیں گے اور ہم لوگ اس وقت اپنے ملک کو در پیش معاشی بحران سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں گے اس سلسلہ میں سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مرزا فضل الرحمن نے خبریں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستانی معیشت اپنے بدترین دور سے گزر رہی ہے اور ڈالر کی اڑان نے تمام ملک کو پریشان کر رکھا ہے پورا ملک مہنگائی کی لپیٹ میں ہے اور مارکیٹ میں سٹہ چل رہا ہے آج ہم نے تمام سیاسی وابستگیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بحیثیت پاکستانی اپنا کردار ادا کرنا ہے تمام غیر ملکی مصنوعات کا فی الفور بائیکاٹ کرنا ہے اور MADE IN PAKISTAN کو پرموٹ کرنا ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی صورت میں کسی بھی قسم کا لین دین نہ کرنا ہے انھوں نے کہا کہ ہمارے آج کے سخت فیصلے ہماری آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے خوش آئند ہونگے انھوں نے مزید کہا کہ میرا ماننا ہے کہ سب سے پہلے پاکستان۔اور آخر میں انھوں نے خبریں گروپ کے پلیٹ فام سے سب سے پہلے عوامی آگہی مہم چلانے پر ضیا شاہد کی کاوشوں کو سراہا اور زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    رواں ماہ کروڑوں روپے جیتنے کا سنہری موقع!

    کراچی: لیاقت آباد میں نادرا رجسٹریشن سینٹر سے متعلق اہم اپڈیٹ

    بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم

    تازہ ترین

    رواں ماہ کروڑوں روپے جیتنے کا سنہری موقع!

    کراچی: لیاقت آباد میں نادرا رجسٹریشن سینٹر سے متعلق اہم اپڈیٹ

    ایک عام انجینئر سے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ کر ایشیا کا دوسرا امیر ترین فرد بننے والا شخص

    بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں: وزیراعظم

    دہلی کے ریسٹورنٹ میں ہولناک آتشزدگی، 21 افراد ہلاک

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.