Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 53 روز بعد مظفرآباد میں انٹرنیٹ سروس بحال
    • آئی سی سی رینکنگ: پاکستان دوسرے نمبر پر برقرار
    • کربلا میں اربعین موکب کے قریب امریکی فضائی حملہ
    • پاکستان نے چین کا 1.4 ارب ڈالر قرض واپس کر دیا، ری فنانسنگ چند ہفتوں میں متوقع
    • ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئے
    • پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر مینز والی بال چیمپئن شپ اپنے نام کر لی
    • جو روٹ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر
    • اسٹیفن فلیمنگ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر
    • اروبا مرزا نے ثاقب چدھڑ کے ساتھ مبینہ چیٹ شیئر کر دی، سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی
    • "پاکستان کا ‘اینٹی کاکروچ اسپرے’ اتنا مؤثر ہے کہ یہاں کوئی کاکروچ نہیں بچا، پاکستان کا بھارت سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، ہر ملک کے اپنے حالات اور ڈائنامکس ہوتے ہیں۔” — اعجاز الحق
    • کویتی وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
    • لٹن داس بنگلہ دیش کی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر
    • ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق تجاویز کا تبادلہ
    • امریکا اور سعودی عرب کے فضائی حملوں میں کم از کم 20 عراقی جنگجو ہلاک
    • وسیم اکرم نے کراچی میں گمشدہ پالتو کتے کی تلاش پر ڈھائی لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا
    • ایران کو جلد چینی ساختہ فضائی دفاعی میزائل نظام ملنے کا امکان
    • ایلون مسک کی دولت میں 50 فیصد سے زائد کمی، مالیت 1.45 ٹریلین ڈالر سے گھٹ کر 715 ارب ڈالر رہ گئی
    • پی سی بی ستمبر میں قذافی اسٹیڈیم میں نیا کرکٹ میوزیم کھولے گا
    • پاکستانی کوہ پیماؤں نے تاریخ رقم کر دی، ہندوکش کی 7,050 میٹر بلند تھالو زوم چوٹی سر کر لی
    • ثاقب چدھڑ کا عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کو آئی فون گفٹ کرنے کی پیشکش
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    آصف زرداری کا الیکشن بارے بڑا بیان, مقتدر حلقوں میں ہلچل مچ گئی

    By Daily Khabrainدسمبر 26, 2016
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    asif-ali-zardari
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی، لاہور (نمائندہ خصوصی، صباح نیوز، آن لائن) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 27دسمبر کو پاکستانی عوام کو سرپرائز ضرور دوں گا ، انور مجید سے تعلقات ہیں،اس سے انکار نہیں کرتا،چھاپوں کاوزیرداخلہ سے پوچھیں، ڈاکٹر عاصم کو بھی جلد انصاف مل جائے گا، آئین تو انتخابات کی وہی تاریخ دیتا ہے لیکن لوگ ایسے حالات بنا دیتے ہیں کہ انتخابات جلدی ہوں، وطن عزیز کو قائد اعظم کے حقیقی خواب کے مطابق ایک پرچم تلے اکٹھا کریں گے ۔ کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ بحیثیت پاکستانی ہمارے اوپر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم وطن عزیز کو قائد کے فرمان کے مطابق ان کے طے کردہ اصولوں کے مطابق آگے لے کر چلیں ، ہمیں اس ملک کو ترقی دینی ہے تو اپنی سوچ کو مثبت رکھنا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں زرداری نے کہا میں نے انور مجید سے تعلقات سے کبھی انکار نہیں کیا لیکن انور مجید کےساتھ کیا اور کیوں ہوا یہ وزیرداخلہ سے پوچھا جائے، فی الحال ان کا معاملہ عدالت میں ہے اب دیکھتے ہیں کہاں تک جاتا ہے، اس پر تبصرہ کرنا مناسب نہیں ، ڈاکٹر عاصم حسین کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کیس کے حوالے سے آصف علی زرداری نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ڈاکٹر عاصم کو انصاف ضرور ملے گا ، ڈاکٹرعاصم اور ان کے وکلا سے رابطے میں رہتا ہوں،آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے 4 مطالبات کی بات 27 دسمبر کو ہوگی، آئین تو انتخابات کی وہی تاریخ دیتا ہے لیکن لوگ ایسے حالات بنا دیتے ہیں کہ انتخابات جلدی ہوں۔ اپنی بیماری سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میرا علاج لندن اورامریکا میں جبکہ فالو اپ چیک اپ دبئی میں ہوتے ہیں، وہ ڈاکٹرز کی اجازت کے مطابق ہی سفر کرتے ہیں۔ میڈیا سے گزارش ہے کہ مثبت انداز میں خامیوں پرنظر ڈالیں، خبر سے خبر نہ نکالیں۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ آج بانی پاکستان سے عہد وفا کا دن ہے، پاکستان کو قائد کے مطابق چلائیں گے جب کہ انشا اللہ پاکستان آج سے مزید مضبوط رہے گا ۔ سب سے التجا ہے کہ ہمیشہ مثبت سوچ رکھیں۔ بعدازاں سابق صدر زرداری نے ادارہ امراض قلب میں ڈاکٹرعاصم سے ملاقات کی، ملاقات میں انہوں نے ڈاکٹرعاصم سے ان کی خیریت دریافت کی اورانہیں گلدستہ بھی پیش کیااور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔ پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری میں بلاول ہاﺅس کراچی میں ملاقات کے دوران گرینڈ اپوزیشن الائنس، ملک کی سیاسی بالخصوص پنجاب کی صورتحال اور حکومت مخالف تحریک چلانے پر بات چیت ہوئی اور دونوں جماعتوں میں آئندہ مل کر چلنے اور رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔ آصف علی زرداری نے چودھری شجاعت حسین سے اتفاق کیا کہ وہ جنوری میں اسلام آباد جائیں اور وہاں اپوزیشن سیاسی رہنماﺅں سے ملاقات کریں گے۔ چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ آپ پہلے بھی سیاسی رہنماﺅں کا بہت احترام کرتے ہیں اور تمام رہنما پانامہ لیکس پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر متفق تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں متحد نہ ہوئیں تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، انفرادی سیاست نہیں مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ایک نکاتی ایجنڈا پر اتفاق پر زور دیا جبکہ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ آپ کے ساتھ پہلے بھی مل کر کام کیا آئندہ بھی کریں گے، ہماری مفاہمت ن لیگ سے نہیں جمہوریت سے ہے، ہم جمہوریت کی مضبوطی چاہتے ہیں، جمہوریت کی مضبوطی کا مطلب حکمرانوں کو مضبوط کرنا نہیں ہے۔ انہوں نے چودھری شجاعت حسین کی جانب سے لاہور آنے کی دعوت پر کہا کہ ہمارا ڈیرہ اب پنجاب میں ہی ہو گا اس پر چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ ہمارے ڈیرہ سے بھی ہو کر جائیے گا۔ چودھری شجاعت حسین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں آپ کی مفاہمت کی پالیسی کو پوری دنیا سراہتی ہے، اپوزیشن کو مضبوط گرینڈ الائنس کی ضرورت ہے، جمہوریت کی مضبوطی کیلئے آپ کے ساتھ ہیں، جمہوریت ہائی جیک نہیں ہونے دیں گے، سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہی ملک کو بچا سکتا ہے۔ آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں کے مشورہ پر بیرون ملک گیا تھا۔ قبل ازیں ایدھی ہاﺅس میں سوالات کے جواب میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ آصف علی زرداری لندن میں بیٹھ کر سیاست کرتے ہیں، سیاستدان جیل جاتے رہتے ہیں، آصف علی زرداری گھبرانے والے نہیں ہیں، انہوں نے ماضی میں بڑے برے وقت دیکھے ہیں اور 11 سال تک جیل بھی کاٹی۔ چودھری شجاعت حسین صبح عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی سے اظہار تعزیت کیلئے گئے۔ انہوں نے ایدھی سنٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم قومی ہیرو تھے، ان کی زندگی ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے، ہمیں پورا یقین ہے کہ فیصل ایدھی ان کا مشن آگے بڑھائیں گے اور ہم ہر ممکن تعاون کریں گے۔ اپنی زیر تصنیف کتاب کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ لال مسجد میں اپریشن سے قبل اطلاع ملنے پر میں عبدالستار ایدھی کو لینے باہر گیا تو وہ قریبی گندے نالے پر وہیل چیئر پر بیٹھے تھے جو اُن کی بیگم نے پکڑ رکھی تھی۔ انہوں نے کہا مجھے یہاں کسی نے نہیں بلایا بلکہ میں خود آیا ہوں کہ ہو سکتا ہے یہاں میری ضرورت پڑ جائے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ایدھی مرحوم کے جذبات و احساسات کسی سے چھپے نہیں تھے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      53 روز بعد مظفرآباد میں انٹرنیٹ سروس بحال

      "پاکستان کا ‘اینٹی کاکروچ اسپرے’ اتنا مؤثر ہے کہ یہاں کوئی کاکروچ نہیں بچا، پاکستان کا بھارت سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، ہر ملک کے اپنے حالات اور ڈائنامکس ہوتے ہیں۔” — اعجاز الحق

      کویتی وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.