تازہ تر ین

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا جلد وطن واپسی کا اعلان

لندن: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے جلد پاکستان آنے کا اعلان کر دیا، کہا گزشتہ چار سال کے دوران عمران خان نے ملک کو بھنور میں پھنسا دیا، جلد پاکستان آرہا ہوں۔
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے ن لیگی رہنماؤں ڈاکٹر درشن لال، سائرہ افضل تارڑ، بلال فاروق تارڑ اور سلمیٰ بٹ سمیت دیگر رہنماوں سے ملاقات کی، جس میں کہا کہ اسحاق ڈار پوری کوشش کر رہے ہیں کہ مہنگائی کم کریں، عوام کو جلد ریلیف ملے گا اور معاشی حالات بہتر ہوں گے۔
اس موقع پر ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز بھی موجود تھیں۔
میاں نواز شریف سے ن لیگی رہنماؤں کی ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain