لاہور: (ویب ڈیسک) سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے 90 شاہراہ قائد اعظم پر اراکین اسمبلی،پارٹی عہدیداران اور دیگر وفود سے ملاقاتیں کیں، ملاقات کے دوران پنجاب کی ترقیاتی حکمت عملی، جاری فلاحی پروگراموں اور سیاسی صورتحال پربات چیت ہوئی۔
سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی، اس کی جڑے عوام میں گہری ہیں، کرپشن کے خلاف جنگ لڑنے والی قومی پارٹی کو دیوار سے لگانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔
میاں اسلم اقبال نے کہا کہ لیٹروں کی لوٹ مار کا خمیازہ عوام مہنگائی کی صورت میں بھگت رہے ہیں، وفاق میں بیٹھے چوروں کے گروہ کی پیدا کردہ مہنگائی نے 80 فیصد گھروں میں لڑائیاں ڈلوادیں، لوگوں میں مہنگائی کی وجہ سے ضروریات زندگی خریدنے کی سکت بھی نہ رہی۔
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
