Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ
    • حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ
    • ایران کا انتباہ، امریکی ناکامی پر ردِعمل کی دھمکی
    • GTA 6 نے ایک دن میں 39 ملین سے زائد پری آرڈرز کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔
    • اسرائیل-لبنان مذاکرات بحال، ایران کے جہاز پر حملے کے بعد ہرمز انخلا منصوبہ معطل
    • اداکارہ پوجا بھٹ کا والد مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف
    • عالمی تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی، قیمت 65 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی
    • اسرائیلی نژاد امریکی انفلوئنسر نے پاکستان کو اپنا پسندیدہ ملک قرار دے دیا
    • پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کا شہدائے کربلا کی یاد میں مفت پودے تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز
    • امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ کو ہیٹی اور شامی شہریوں کے عارضی تحفظات ختم کرنے کی ہدایت
    • عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی
    • یو اے ای نے مزید 6 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت متعارف کرا دی
    • خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان
    • وینزویلا میں تباہ کن زلزلے، 700 سے زائد افراد زخمی ،ہلاکتوں کی تعداد 164 تک پہنچ گئی
    • مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار
    • ایران نے 9 دن میں 4 کروڑ بیرل تیل برآمد کر دیا
    • گلگت بلتستان میں 6-k چوٹی پر برفانی تودہ گرنے سے فرانسیسی کوہ پیما جاں بحق
    • مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل؛ کئی اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
    • پاکستان نے 435 کلومیٹر آئل پائپ لائن کی منظوری دے دی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دار چینی، فلو سے لیکر کینسر تک متعدد بیماریوں میں مفید

    By Khabrain Newsمئی 16, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دار چینی ویسے تو کھانوں میں مصالحے کے طور پر استعمال ہونے والی ایک معروف غذا ہے تاہم اس کے فوائد اس سے بھی کہیں زیادہ ہیں۔

    دارچینی ایک خوشبودار مصالحہ ہے جس کے صحت کے لحاظ سے بہت سے فوائد ہیں جو ہماری مجموعی صحت کے لیے درج ذیل فوائد فراہم کرتا ہے۔

    1) صحتِ قلب
    دار چینی دل کی صحت کیلئے کافی مفید ہے۔ مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ درج ذیل حالتوں میں مدد دے سکتی ہے:

    خون کی نالیوں کو آرام دہ حالت میں رکھنا
    بلڈ پریشر کو کم کرنا
    ایچ ڈی ایل کی سطح بڑھانا
    خون کی صحت بخش گردش کو فروغ دینا
    خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنا
    2) جلد کی صحت

    دار چینی کولیجن کی پیداوار میں مدد دیتی ہے۔ کولیجن ایک پروٹین ہے جو آپ کے جسم کے بہت سے حصوں بشمول آپ کی جلد کے لیے ایک بنیادی جُز ہے۔ کولیجن کھال میں لچک کو بڑھاتا ہے اور ہائیڈریشن کو بہتر کرتا ہے جس سے آپ کی جلد خوبصورت اور صحت مند رہتی ہے۔

    3) بالوں کی نشوونما میں اضافہ

    ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ دار چینی کا تیل بالوں کو لمبا کرنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ دار چینی میں موجود cinnamaldehyde کی وجہ سے ہے۔ یہ cinnamaldehyde بالوں کی جڑ میں خون کے بہاؤ اور گردش کو بہتر بناتا ہے۔ دار چینی میں ایک اور مرکب procyanidin بھی پایا جاتا ہے جو بالوں کی نشوونما سے منسلک ہے۔

    4) ذیابیطس کی علامات کو بہتر کرنے میں معاون

    دار چینی خون میں شوگر کی سطح کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ کچھ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ دار چینی کُل پلازما گلوکوز کو کم کرتی ہے اور انسولین کی حساسیت کو بہتر بناتی ہے۔

    5) وزن کم کرنے میں معاون

    دار چینی کمر کی چربی کو کم کرکے وزن میں کمی باعث بنتی ہے۔ ایک تحقیق میں پایا گیا کہ تین ماہ تک روزانہ 10 گرام (5 چائے کے چمچ) دار چینی کا پاؤڈر لینے کے بعد شرکا میں 0.7 فیصد چربی میں کمی اور 1.1 فیصد پٹھوں میں مضبوطی دیکھنے میں آئی۔

    6) سوزش کو کم کرتا ہے

    دار چینی کا استعمال جوڑوں کی سوجن کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ ایک مطالعہ بتاتا ہے کہ یہ مصالحہ درج ذیل حالتوں میں مثبت کردار ادا کرتا ہے جیسے:

    دمہ
    السر
    معدے اور آنتوں کی بیماری
    گٹھیا
    کینسر
    دل کی بیماری
    7) فلو کی علامات میں بہتری

    اگرچہ یہ زکام یا فلو کا علاج نہیں ہے لیکن اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات کی وجہ سے متاثرہ شخص میں آرام لاسکتا ہے۔ دار چینی کی چائے مدافعتی نظام کو کو تقویت دینے میں مدد کر سکتی ہے۔

    8) معدے کے مسائل کو دور کرتا ہے۔

    دار چینی میں catechin نامی ایک مرکب ہوتا ہے۔ 2017 کے ایک مطالعہ کے مطابق یہ مرکب سوزش والی آنتوں کی بیماری (آئی بی ڈی) کیلئے مفید ہے۔ یہ درج ذیل حالتوں میں بھی فائدہ مند ہے:

    متلی
    اسہال
    بدہضمی
    پیٹ کا درد
    9) انسداد کینسر کی خصوصیات

    دار چینی انسداد کینسر کی خصوصیات کی بھی حامل ہے۔ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ دار چینی کا عرق کینسر کے خلیوں کو ختم کرتا ہے۔ یہ کینسر کے خلیوں کو جسم کے دوسرے حصوں میں پھیلنے سے روکنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

    10) دماغی افعال میں بہتری

    2021 میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق دار چینی کا عرق دماغ پر لگی چوٹ کے بعد یادداشت کی کمی کو بحال کرسکتا ہے۔ 2016 کے بھی ایک مطالعے سے معلوم ہوا کہ دار چینی یادداشت کی نئی سرے سے تشکیل اور سیکھنے کے عمل میں بھی مدد کرتی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے

      ہر کوکا کولا آپ کی زندگی کے 12 منٹ کم کر سکتی ہے

      کینسر کے علاج میں مصنوعی ذہانت امید کی نئی کرن

      تازہ ترین

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار

      ایران نے 9 دن میں 4 کروڑ بیرل تیل برآمد کر دیا

      جاپان کے شمالی حصے میں 6.9 شدت کا زلزلہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.