Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ
    • ایران کا انتباہ، امریکی ناکامی پر ردِعمل کی دھمکی
    • GTA 6 نے ایک دن میں 39 ملین سے زائد پری آرڈرز کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔
    • اسرائیل-لبنان مذاکرات بحال، ایران کے جہاز پر حملے کے بعد ہرمز انخلا منصوبہ معطل
    • اداکارہ پوجا بھٹ کا والد مہیش بھٹ کے اسلام قبول کرنے کا انکشاف
    • عالمی تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی، قیمت 65 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی
    • اسرائیلی نژاد امریکی انفلوئنسر نے پاکستان کو اپنا پسندیدہ ملک قرار دے دیا
    • پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کا شہدائے کربلا کی یاد میں مفت پودے تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز
    • امریکی سپریم کورٹ کی ٹرمپ کو ہیٹی اور شامی شہریوں کے عارضی تحفظات ختم کرنے کی ہدایت
    • عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی
    • یو اے ای نے مزید 6 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا آن ارائیول کی سہولت متعارف کرا دی
    • خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان
    • وینزویلا میں تباہ کن زلزلے، 700 سے زائد افراد زخمی ،ہلاکتوں کی تعداد 164 تک پہنچ گئی
    • مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار
    • ایران نے 9 دن میں 4 کروڑ بیرل تیل برآمد کر دیا
    • گلگت بلتستان میں 6-k چوٹی پر برفانی تودہ گرنے سے فرانسیسی کوہ پیما جاں بحق
    • مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل؛ کئی اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
    • پاکستان نے 435 کلومیٹر آئل پائپ لائن کی منظوری دے دی
    • جاپان کے شمالی حصے میں 6.9 شدت کا زلزلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    نساؤ اسٹیڈیم نیویارک کی پچز؛ بیٹرز کیلئے مقبرہ بن گئیں

    By Khabrain Newsجون 12, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں انسٹال کی گئی ڈراپ اَن پچز نے میگا ایونٹ کا مزہ کِرکرا کردیا۔

    اس مقام پر ٹورنامنٹ میں اب تک کھیلے گئے 6 میچز میں بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں پریشانی کا شکار رہیں، خود آئی سی سی نے بھی اسٹیڈیم کی پچز کو غیر معیاری قرار دیا لیکن اس کے باوجود میچز کروانے سلسلہ جاری ہے۔

    پہلی بار ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے والے امریکا میں کھیلے گئے مقابلے شائقین کو اپنی طرف راغب نہ کرسکے، غیرمعیاری پچز نے ٹی20 کا حسن برباد کردیا جبکہ فینز کو اسٹیڈیم باؤنڈریز دیکھنے کے مواقع نہ ہونے کے برابر ملے۔

    ابتدائی چھ ٹی20 مقابلوں ہمیں محض 74 چوکے اور 41 چھکے دیکھنے کو ملے جبکہ اس کے برعکس ویسٹ انڈیز میں کھیلے جارہے میچز میں باؤنڈریز حاصل کرنا زیادہ آسان ہے اور وہاں ٹیمیں 200 یا 180 سے زائد رنز اسکور کررہی ہیں۔

    دوسری جانب نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں کوئی بھی ٹیم 150 کا عندسہ پار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

    پہلا مقابلہ سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان ہوا، جس میں لنکن ٹیم محض 19.1 اوورز میں 77 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی جبکہ افریقی ٹیم نے ہدف 16.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

    دوسرا مقابلہ بھارت اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا گیا، جس میں آئرش ٹیم 16ویں اوور میں 96 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی جبکہ بھارت نے ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    تیسرا میچ جنوبی افریقا اور نیدرلینڈز کے مابین ہوا جس میں اورنج شرٹس محض 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بناسکی، ہدف کے تعاقب می جنوبی افریقی بیٹنگ لائن بھی بمشکل 19ویں اوور میں ٹارگٹ تک پہنچ پائی۔

    چوتھا میچ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا اور اس میچ میں خراب موسم اور پچ نے مقابلے کا مزہ کرکرا کردیا۔ پہلے میچ بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا بعدازاں بھارت کی طویل بیٹنگ لائن اَپ محض 19ویں اوور میں 119 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی جبکہ پاکستانی ٹیم بھی ہدف حاصل نہ کرسکی اور 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بناکر میچ 6 رنز سے گنوا بیٹھی۔

    پانچواں میچ اسی گراؤنڈ پر جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا گیا جس کا نتیجہ کچھ مختلف نہ تھا، لو اسکورنگ میچ دیکھنے کو ملا۔ افریقی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 113 رنز بناسکی، ہدف کے تعاقب میں بنگال ٹائیگرز بھی مشکلات کا شکار رہے اور 20 اوورز میں مھض 109 رنز بناکر میچ 4 رنز سے گنوا بیٹھے۔

    چھٹا میچ شکستوں کے بوجھ تلے پاکستانی ٹیم کا کینیڈا سے تھا، یہاں بھی لو اسکورننگ میچ دیکھنے کو ملا، پہلے کینیڈا کی ٹیم 20 اوورز میں 106 رنز تک محدود رہی بعدازاں ہدف کے تعاقب میں پاکستان مشکلات کا شکار رہا۔ پچ پر رنز اسکور کرنا پہاڑ سر کرنے کے مترادف بن گیا، قومی ٹیم 18 ویں اوور میں 107 رنز کا ہدف حاصل کرسکی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      GTA 6 نے ایک دن میں 39 ملین سے زائد پری آرڈرز کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔

      ڈونلڈ ٹرمپ 2026 فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ٹرافی پیش کریں گے

      کرسٹیانو رونالڈو 6 ورلڈ کپ میں گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے

      تازہ ترین

      عراق نے 50 سال سے کم عمر پاکستانی مرد زائرین کے اکیلے داخلے پر پابندی عائد کر دی

      خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت، ایران کا پاکستانیوں کے لیے مفت ویزوں کا اعلان

      مقامی افراد کا جنازے کا بائیکاٹ، سرگودھا کیس کے ملزم کو دفن کی جگہ دینے سے انکار

      ایران نے 9 دن میں 4 کروڑ بیرل تیل برآمد کر دیا

      جاپان کے شمالی حصے میں 6.9 شدت کا زلزلہ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.