بشریٰ بی بی کی اہلخانہ سے ملاقات جمعرات تک مؤخر
بشریٰ بی بی کی اہلخانہ سے ہونے والی طے شدہ ملاقات کو انتظامی وجوہات کی بنا پر جمعرات تک مؤخر کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات اڈیالہ جیل میں ہونا تھی، تاہم شیڈول میں تبدیلی کے بعد اہلخانہ کو نئی تاریخ سے آگاہ کر دیا گیا۔
بشریٰ بی بی کی اہلخانہ سے ملاقاتوں اور طبی سہولیات سے متعلق معاملہ گزشتہ ماہ عدالتوں میں بھی زیر سماعت رہا، جہاں خاندان کی جانب سے باقاعدہ ملاقاتوں اور نجی طبی سہولت تک رسائی کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔
Tags:
