Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 53 روز بعد مظفرآباد میں انٹرنیٹ سروس بحال
    • آئی سی سی رینکنگ: پاکستان دوسرے نمبر پر برقرار
    • کربلا میں اربعین موکب کے قریب امریکی فضائی حملہ
    • پاکستان نے چین کا 1.4 ارب ڈالر قرض واپس کر دیا، ری فنانسنگ چند ہفتوں میں متوقع
    • ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئے
    • پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر مینز والی بال چیمپئن شپ اپنے نام کر لی
    • جو روٹ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر
    • اسٹیفن فلیمنگ انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر
    • اروبا مرزا نے ثاقب چدھڑ کے ساتھ مبینہ چیٹ شیئر کر دی، سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی
    • "پاکستان کا ‘اینٹی کاکروچ اسپرے’ اتنا مؤثر ہے کہ یہاں کوئی کاکروچ نہیں بچا، پاکستان کا بھارت سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، ہر ملک کے اپنے حالات اور ڈائنامکس ہوتے ہیں۔” — اعجاز الحق
    • کویتی وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
    • لٹن داس بنگلہ دیش کی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر
    • ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق تجاویز کا تبادلہ
    • امریکا اور سعودی عرب کے فضائی حملوں میں کم از کم 20 عراقی جنگجو ہلاک
    • وسیم اکرم نے کراچی میں گمشدہ پالتو کتے کی تلاش پر ڈھائی لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا
    • ایران کو جلد چینی ساختہ فضائی دفاعی میزائل نظام ملنے کا امکان
    • ایلون مسک کی دولت میں 50 فیصد سے زائد کمی، مالیت 1.45 ٹریلین ڈالر سے گھٹ کر 715 ارب ڈالر رہ گئی
    • پی سی بی ستمبر میں قذافی اسٹیڈیم میں نیا کرکٹ میوزیم کھولے گا
    • پاکستانی کوہ پیماؤں نے تاریخ رقم کر دی، ہندوکش کی 7,050 میٹر بلند تھالو زوم چوٹی سر کر لی
    • ثاقب چدھڑ کا عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور کو آئی فون گفٹ کرنے کی پیشکش
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ”بزدلو آﺅ میدان میں مقابلہ کرو“, ”جھرلو نہیں پھیرنے دینگے“

    By Daily Khabrainستمبر 14, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(وقائع نگار) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ چودھری نثا ر علی خان کی عزت کرتی ہوں،کچھ نہیں کہوں گی،مخالفین سیاسی میدان میں مقابلہ کریں، چوہدری نثارکا اظہار خیال کا اپنا انداز ہے وہ مےر ے والد مےاں نوازشر ےف کے قر ےبی ساتھی ہےں اےن اے 120مےں (ن) لےگ کسی قسم کے سر کاری وسائل استعمال نہےں کر رہی عوام ہمارے ساتھ ہےں17ستمبر کو شےر ہی کامےاب ہوگا ‘سیاسی مخالفین الزام تراشی اوربہتان بازی کی بجائے میدان میں آکر مقابلہ کریں ‘مےاں نوازشر ےف قوم کے دلوں مےں بستے ہےں انکو کوئی نہےں نکال سکتا ۔ وہ بدھ کے روز جمعیت علماءپاکستان کے سربراہ پیر اعجاز ہاشمی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہی تھےں اس موقع پر سربراہ جے یو پی پیر اعجاز ہاشمی نے این اے 120 میں اپنی پارٹی کی جانب سے مسلم لیگ(ن) کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کی بھرپور حمایت کرنے کا یقین دلایا ۔ ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جے یو پی کی طرف بیگم کلثوم نواز کی غیر مشروط حمایت پر ان کی شکر گزار ہوں اور صرف 17ستمبر کے معرکے کےلئے دعاﺅں کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ این اے 120کے عوام سے میرا پرانا تعلق ہے ، 2013ءکے عام انتخابات میں بھی اپنے والد کی انتخابی مہم چلائی تھی اور اب میری والدہ کلثوم نواز امیدوار ہیں جنہیں علاج کے لئے بیرون ملک جانا پڑا اور میرے والد اور چچا بھی وہاں ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) بہت بڑی جماعت ہے جس کی مجھے مکمل حمایت حاصل ہے ،انتخابی مہم کے دوران کارکنوں کا جذبہ دیدنی ہے اور اصل میں انتخابی مہم وہی چلا رہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ چوہدری نثار میرے بڑے ہیں اور میرے والد کے قریبی ساتھی ہیں ، میں ان کی بہت عزت کرتی ہوں ،ان کا اظہار خیال کا اپنا ہی انداز ہے ۔ چودھری نثا ر علی خان کے حوالے سے کچھ نہیں کہوں گی،مخالفین سیاسی میدان میں مقابلہ کریں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کون سے سے سرکاری وسائل ، ان کا نام کیا ہے ،حلقے میں کسی بھی قسم کے سرکاری وسائل استعمال نہیں کئے جا رہے ہیں،ضمنی انتخاب کے شیڈول سے پہلے بھی پورے ملک میںسٹرکیں بن رہی تھیں۔سیاسی مخالفین الزام تراشی اوربہتان بازی کی بجائے میدان میں آکر مقابلہ کریں۔ جبکہ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ سیاست ایک پاکیزہ چیز ہے لیکن اسے گندا کیا جا رہا ہے ،ہم شروع سے ہی مسلم لیگ کے حامی ہیں اور اب بھی ملک کو بچانے کے لئے (ن) لیگ کا ساتھ دیں گے ۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اراکین اسمبلی کے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر جماعت کے لوگ ہی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیں گے تو کون لے گا ، الیکشن کمیشن نے جن جن کو نوٹس جاری کیے وہ واپس لیے جائیں ۔ انہوں نے کہ آمروں نے ملک کو ہمیشہ پیچھے دھکیلا جبکہ عوامی لیڈر آگے لیجاتے ہیں ، نواز شریف کو پانامہ سے شروع ہو کر اقامہ پر فارغ کیا گیا لیکن دلوں سے نہیں نکال سکے اب جو فیصلہ 17ستمبر کو عوام دیں گے وہ سب کے سامنے آئے گا ۔ملاقات کرنے والوں میں دانیال عزیز ، زعیم حسین قادری سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔علاوہ ازیں مریم نواز نے مزنگ میں این اے 120کی خواتین پولنگ ایجنٹس سے ملاقات کی جس میں پولنگ کے دن کے لئے حکمت عملی طے کی گئی ۔اس موقع پر خواجہ احمد حسان ،خواجہ عمران نذیر، شائستہ پرویز ملک، میاں عثمان ،مائزہ حمید سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔، مریم نواز نے خواتین پولنگ ایجنٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل میں پولنگ ایجنٹس کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے۔ مریم نواز نے ہدایت کی کہ پولنگ ایجنٹس اپنے کان اور آنکھیں کھلی رکھیں اور جعلی ووٹ کاسٹ نہ ہونے دیں، پولنگ ایجنٹس اپنے موبائل سے غیر معمولی صورتحال کی ریکارڈنگ ضرور کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ ایجنٹس نتائج کی مصدقہ کاپی لینے تک اپنی جگہ نہ چھوڑیں ۔انہوںنے کہا کہ ملک اور جماعت کے لئے کام کرتے ہوئے میرا جذبہ تازہ ہو جاتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جس نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور ہم نے اس سفر کو جاری رکھنا ہے۔

    لاہور(خبر نگار) پاکستان تحرےک انصاف کی اےن اے 120سے امےدوار ڈاکٹر ےاسمےن راشدنے ےوسی پرانی انارکلی ، بےڈن روڑ اور ہال روڑ پر پارٹی رہنماﺅں کے ہمراہ ڈور ٹوڈور کمپےن کی اس موقع پر انہوںنے مےڈےا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہاکہ اےن اے 120 کی عوام 17تارےخ کو کرپشن کے خلاف ووٹ دےں ،تحرےک انصاف کرپٹ حکمرانوں کو منطقی انجام تک پہنچاکر ہی دم لے گی اور اےن اے 120کے الےکشن مےں عوا م کی طاقت سے ان کو عبرت ناک شکست دےں گے ،(ن) لےگ ہمےشہ دھاندلی کے ذرےعے الےکشن جےتی رہی ہے لےکن ا س الےکشن مےں انہےں لگ پتہ جائے گا،پی ٹی آئی بھر پور تےاری کے ساتھ مےدان مےں اترے گی ۔انہوںنے کہاکہ شرےف برادران کو جب بھی اقتدار ملا ہے ملکی وسائل مےںکمی اور شرےف فےملی کے وسائل مےں اضافہ ہوا ہے چور فےملی نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ، کرپٹ اور بد دےانت عناصر سے پاک کرنے کے لےے اٹھ کھڑا ہو نا ہو گا ، (ن) لےگ کی حکومت عوام کو ڈلےور کرنے مےں بری طرح ناکام ہو چکی ہے ،پانامہ کےس نے اپنے آپ کو شرےف کہنے والوں کی حقےقت قوم کے سامنے عےاں کر دی ہے ، نواز شرےف نے ملکی دولت لو ٹ کر اپنے بچوں کو کاروبارکر کے دئےے ۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی نے ہمےشہ کرپشن کے خلاف آواز بلند کی ہے ، 35سالوں سے نواز شرےف حلقہ اےن اے 120کو سنوار نہےں سکےں وہ ملک کو کےا سنوارےں گے ، شرےف خاندان نے ہمےشہ عوام کو جھوٹے اور سہانے خواب دکھائےںہے ، شرےف خاندان نے اپنی نالائقیوں اور نا اہلےوں کے رےکارڈ قائم کر دےے ہےں ہمےشہ انہوں نے دو نمبری کو فروغ دےا ہے عوام (ن) لےگ سے تنگ آ چکے ہے پوری قوم کی نظرےں عمران خان پر لگی ہوئی ہے شرےف خاندان کی کرپشن کے چرچے بےن الاقوامی سطح پر ہو رہے ہےں ، پاکستانی عوام ہی نہےں بےرون ملک پاکستانی شدےد مشکلات کا شکار ہے عوام کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دےا ہے اپنے اقتدار کو صرف اپنے خاندان کے کاروبار کو فائدہ پہنچانے کے لئے استعمال کرتے ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      53 روز بعد مظفرآباد میں انٹرنیٹ سروس بحال

      "پاکستان کا ‘اینٹی کاکروچ اسپرے’ اتنا مؤثر ہے کہ یہاں کوئی کاکروچ نہیں بچا، پاکستان کا بھارت سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا، ہر ملک کے اپنے حالات اور ڈائنامکس ہوتے ہیں۔” — اعجاز الحق

      کویتی وزیرِ خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.