(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے حق خودارادیت کیلئےجدوجہد کرنیوالوں کی حمایت جاری رکھے گا، عالمی تنازعات کے حل کے لیے پاکستان اقوام متحدہ کے ساتھ کوششیں جاری رکھے گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی تنازعات کے حل کے لیے پاکستان اقوام متحدہ کے ساتھ کوششیں جاری رکھے گا،اقوام متحدہ کو کورونا کے باعث کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا جبکہ متعدد ریاستوں کی آزادی کی حمایت اور انسانی حقوق کے لیے پاکستان کو اپنے کردار پر فخر ہے۔ وزیر…
Author: Daily Khabrain
(ویب ڈیسک)مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ کو پتہ ہونا چاہیے کہ برطانیہ قانون کے تحت چلتا ہے اور وہاں ارشد ملک جیسے ججز نہیں ہوتے۔ پی ڈی ایم جلسے میں شرکت کے لیے کوئٹہ روانگی سے قبل اپنی رہائش گاہ جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر نے کہا کہ کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے ان کا کہنا تھا کہ کل اگر آپ نے عمران خان کا انٹرویو سنا ہو تو آپ کو پتہ چل جائے…
(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ نے 4 ماہ بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ 7 ججز کا 173 صفحات پر مشتمل اکثریتی فیصلہ بینچ کے سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال نے تحریر کیا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اس مؤقف کو مسترد کر دیا گیا ہے کہ ان کے خلاف صدارتی ریفرنس بدنیتی کی بنیاد پر دائر کیا گیا۔ تفصیلی فیصلے میں صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دینے کی 11 وجوہات بیان کی گئی ہیں۔ پہلی وجہ: صدر اور وزیر اعظم نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ…
(ویب ڈیسک)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف اے ٹی ایف کا 3 روزہ ورچوئل اجلاس ہوا جس میں منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کے خلاف پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ورچوئل اجلاس کے اختتام پر پریس کانفرنس کی گئی جس میں صدر ایف اے ٹی ایف مارکس پلیئر نے بتایا کہ پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل رہے گا جب کہ پاکستان نے 27 میں سے 21 نکات پر عمل درآمد کیا ہے تاہم پاکستان کو باقی…
امریکا نے کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے پہلی اینٹی وائرل دوا رمڈیسیور کے مکمل طور پر استعمال کی منظوری دے دی۔ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رمڈیسیور ایف ڈی اے سے مکمل منظوری حاصل کرنے والی کورونا وائرس کے علاج کے لیے پہلی دو اہے۔ ایف ڈی اے کے مطابق کلینیکل ٹرائلز کے دوران رمڈیسیور دوا کے استعمال سے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی صحتیابی کا اوسط دورانیہ 5 دن تھا۔ خیال رہے کہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے رواں سال مئی…
صدر شی چن پنگ شمالی کوریا میں امریکی جارحیت کے خلاف جنگ میں چینی رضا کار فوج کی شرکت کی 70ویں سالگرہ کی یادگاری تقریب بیجنگ(ویب ڈیسک ) چینی صدر شی چن پنگ نے کہا ہے کہ صرف ترقی کے ذریعے خود کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے، کیونکہ جو پیچھے رہ جاتے ہیں وہ کچلے جاتے ہیں چینی رضاکار فوج کی جانب سے شمالی کوریا کی مدد کیلئے امریکی جارحیت کے خلاف جنگ میں شرکت کی 70ویں سالگرہ کے حوالے سے بیجنگ میں منعقدہ یادگاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین امن کے حامی تمام ممالک اور عوام،دوستانہ تنظیموں اور شخصیات کی…
لاہور(نیوز ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مشکلات کے باوجود پاک فوج مادر وطن کے دفاع میں قوم کی توقعات پر ہمیشہ پورا اترے گی۔آرمی چیف نے گزشتہ روز گوجرانوالہ اور مرالہ کا دورہ کیا۔ گوجرانوالہ پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر نے کیا۔ کور ہیڈکوارٹرز گوجرانوالہ میں آرمی چیف کو آپریشنل ، تربیتی اور انتظامی امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بعدازاں آرمی چیف نے گوجرانوالہ اور مرالہ ہیڈورکس کے قریب تربیتی اجتماعات کا دورہ کیا اور فوجیوں کو جنگی مشقیں کرتے اور روایتی آپریشن کی صلاحیتیں نکھارتے…
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کو عمران خان سے بچانا ہے، عمران خان نے جو تباہی ہر صوبے میں کی ہمیں اس سے گلگت بلتستان کو بچانا ہے۔ گلگت بلتستان کے علاقے گانچھے میں انتخابی جلسے سے خطاب میں بلاول نے کہا کہ ہم غربت اور بے روزگاری میں اضافہ نہیں کرسکتے، ہم عمران خان کو موقع نہیں دےسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ہر وعدہ جھوٹا نکلا ہے، ملک میں سرکاری ملازمین اورلیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت ہر طبقہ احتجاج کررہا ہے
اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔ وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پاکستان میں کورونا کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ این سی او سی کا کہنا ہےکہ پاکستان میں مسلسل پانچویں دن کورونا مثبت کیسز کا تناسب بڑھ رہا ہے، گزشتہ 4 دنوں میں اوسطاً مثبت شرح 40 فیصد زیادہ ہے جب کہ اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ این سی او سی نے کہا کہ دیگر علاقوں کی طرح مظفرآباد، حیدرآباد، کراچی اورگلگت میں مثبت کیسز کا…
سوڈانی وزیراعظم عبداللہ حمدوک عبوری پارلیمنٹ کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات بحال کرنے کے لیے تیار ہوگئے۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی مڈل ایسٹ مونیٹر کے مطابق سوڈانی وزیراعظم کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات بحال کرنے کا بیان اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ حمدوک سوڈان اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے قیام کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ معزول صدر عمر البشیر کی حکومت کے خاتمے کے بعد اپریل 2019ء سے فوج اور شہری ساتھ مل کر سوڈان کے ملکی معاملات چلارہے ہیں تاہم یہ بات اب…
