قطر کے مقابلے میں سستی ترین ایل این جی پاکستان لائی جائے گی:ذرائع 15سال پرانے گیس بحران پر قابو پانے کے لیے نئی پالیسی جاری،سرکاری کمپنیوں کی اجارہ داری ختم نجی کمپنیوں کو نومبر 2020سے مارچ تک 350ملین کیوبک فٹ ایل این جی درآمد کی اجازت سردی میں پہلی بار سی این جی سٹیشنز کھلے رہیں گے، ملک کے دیگر حصوں کی طرح جنوبی پنجاب میں بحرانی صورت حال کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا
Author: Daily Khabrain
اسلام آباد(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان نے صوبوں کو ہدایات کی ہیں کہ عام آدمی کو رہائش کے لیے قرضوں کے حصول میں زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائے اور ساتھ ہی ملک میں صنعتی شعبے کو رعایت دینے اور مزید ریونیو پیدا کرنے کے لیے نظام ٹیکس میں تبدیلیوں کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم ہاؤس میں قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ، تعمیرات و ڈیولپمنٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’صوبوں کو آن لائن پورٹل کا بھر پور استعمال کرنا چاہیے تاکہ منظوری کے عمل کو شفاف اور تیز بنایا جائے‘۔ انہوں نے…
(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے سابق کپتان یونس خان کو مستقل بنیادوں پر بیٹنگ کوچ کا عہدہ سنبھالنے کی پیشکش کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سابق کپتان یونس خان کو مستقل بنیادوں پر پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کرنے کا خواہش مند ہے اور اس سلسلے میں بات چیت بھی جاری ہے۔ پی سی بی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے یونس خان کو مستقل بنیادوں پر بیٹنگ کوچ کا عہدہ سنبھالنے کی پیشکش کی ہے اور اس حوالے سے ابتدائی بات چیت کا آغاز…
اسلام آباد(ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ایک کیس کی سماعت میں ریمارکس دیے کہ حکمرانوں نے سرکاری پیسے کو ذاتی سمجھ کر بانٹا اور پاکستان کی حکومت کے مالی حالات اسی وجہ سے خراب ہیں۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بینظیر اسٹاک ایمپلائز اسکیم کے تحت ملازمین کو شیئرز دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل سہیل محمود نے دلائل دیتے ہوئےکہا کہ سال 2009 میں حکومت نے سرکاری کمپنیز کے 12 فیصد شیئرز ملازمین کو دینے کا فیصلہ کیا، سال 2013 میں حکومت بدلی…
(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے وفاقی وزیر پر وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے عائد کیے گئے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت اپنی نااہلی اور کرپشن کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے وفاقی وزیر پر الزام لگایا کہ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ایف آئی آر درج نہ کی تو ان کی حکومت نہیں رہے گی، میں اس سفید جھوٹ…
لندن(ویب ڈیسک): مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے کراچی میں اپنے داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو مشکوک حالات میں گرفتار کیے جانے کے چند دن بعد عدلیہ سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔ مطابق وزیر اعظم عمران خان کی حالیہ تقریر کے بارے میں اسٹین ہوپ ہاؤس کے باہر صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ن لیگ کے قائد نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بہت کچھ ہو رہا ہے، مجھے لگتا ہے کہ معزز عدلیہ کو نوٹس لینا چاہیے اور وہ اس طرح کے اقدامات (صفدر کی گرفتاری) کے…
پیرس کے نواحی علاقے پینٹین کی گرینڈ مسجد عارضی طور پر بند مسجد انتظامیہ نے فیس بک پیج پر ایک ویڈیو اور تصویر شیئر کی جس میں سکول ٹیچر کے قتل پر اکستایا گیا تھا،سرکاری حکم نامہ مسجد کی دیوار پر چسپاں پولیس نے ایک ایسے شخص کو بھی حراست میں لے لیا جس نے ٹیچر کو قتل کرنے والے نوجوان سے واٹس ایپ پر رابطہ کیا تھا۔ (پیرس نیٹ نیوز)
(ویب ڈیسک)گورنر سندھ عمران اسماعیل بڑے مشن پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ گورنر سندھ وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ون آن ون ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل وزیراعظم کو کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بریف کریں گے۔ سندھ پولیس کے ردعمل سے متعلق رپورٹ بھی وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔ یاد رہے کہ 18 اکتوبر کو مزار قائد پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ’ووٹ کو عزت دو‘ کے نعرے لگوا…
(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے پر وزیراعظم کا ایک بیان نہیں آیا، بد نصیبی ہے کہ ملک کا وزیراعظم وفاق اور صوبوں میں ٹکراؤ کا ماحول پیدا کررہا ہے۔ پریس کانفرنس میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آپ کو ملک، وفاق اور صوبوں کی پرواہ نہیں، ملک کا وزیر اعظم ملکی معاملات اور معیشت سے ناآشنا ہے، اس کے سر پر صرف انتقام سوار ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ آپ نے فوج کو پھر سے سیاست میں ملوث کر…
اسلام آباد(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے تمام 24 احتساب عدالتوں کو کرپشن ریفرنسز میں فریقین کو کسی قسم کا التوا دیے بغیر سماعتوں میں تیزی لانے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے احتساب عدالتوں کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ جتنی جلدی ممکن ہو مختلف گواہوں کے ثبوتوں کو ریکارڈ کرنے کو یقینی بنایا جائے۔ بینچ کی جانب سے یہ توقع بھی کی گئی کہ استغاثہ کی جانب سے کوئی التوا نہیں مانگا جائے گا اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے پراسیکیوٹر جنرل احتساب عدالتوں میں تمام…
