Author: Daily Khabrain

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہےکہ سندھ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ جب اومنی والوں کے سامنے لائن لگا کرکھڑے ہوتے تھے تو بھی اس طرح کا ردعمل ہوتا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اداروں کو نیچا دکھانے کی کوششیں اور سازشیں ناکام بنانی ہوں گی۔ واضح رہےکہ کراچی میں 19 اکتوبر کو پیش آنے والے واقعے پر سندھ پولیس کے آئی جی سمیت اعلیٰ پولیس افسران نے احتجاجاً چھٹیوں کی درخواستیں دی تھیں۔ بعدازاں  آرمی چیف جنرل…

Read More

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ثنا جاوید نے گلوکار عمیر جسوال کو اپنا جیون ساتھی چن لیا۔ چند ماہ قبل گلوکار عمیر جسوال کی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ ثنا جاوید نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد  دی تھی جس کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ  دونوں جلد شادی کرنے والے ہیں۔ تاہم اداکارہ ثنا جاوید اور گلوکار عمیر جسوال کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی تھی کہ وہ شادی کریں گے یا نہیں۔ اب اچانک ثنا جاوید اور عمیر جسوال دونوں کی جانب سے ہی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر…

Read More

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ پاکستان کیلئے عظیم خوشخبری ہے اور بلآخر ہم درست سمت میں چل نکلے ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم نے بتایا کہ ستمبر میں 73 ملین ڈالر کے سرپلس کے ساتھ کرنٹ اکاؤنٹ پہلی سہ ماہی کے لیے 792 ملین ڈالر سرپلس ہوگیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ برس اسی عرصے میں 1492 ملین ڈالر خسارے کا سامنا تھا جب کہ گزشتہ ماہ میں برآمدات 29 فیصد بڑھیں اور ترسیلاتِ زر میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Read More

لاہور: تھانہ شاہدرہ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سمیت (ن) لیگ کے دیگر رہنماؤں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ ایس ایچ او زاہد نوا زکی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ محمدصفدر، ملک ریاض، سمیع اللہ خان، ملک پرویز، علی پرویز ملک، بلال یاسین، سمیع اللہ خان اور سیف الملوک کھوکھر سمیت 2200 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ مریم نواز اور دیگر نے شاہدرہ چوک میں ٹریفک بلاک کرکے…

Read More

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ راوی اربن ڈیویلپمنٹ منصوبہ پنجاب اور پورے پاکستان کے لیے اہم ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت راوی اربن ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ پر پیش رفت کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو منصوبے کے حوالے سے پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ راوی اربن ڈیویلپمنٹ منصوبے کی بر وقت تکمیل ہونی چاہیے اور اس ضمن میں ہر رکاوٹ کو فوری دور کیا جائے۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں اور…

Read More

راولپنڈی: (ویب ڈیسک ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی واقعے کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے کور کمانڈر کو اس کی انکوائری کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے حکم دیا ہے کہ واقعہ کی فوری انکوائری کرکے حقائق سامنے لائے جائیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈر کراچی کو ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی انکوائری رپورٹ جلد از جلد بھجوائی جائے۔

Read More

کوئٹہ: قومی احتساب بیورو (نیب) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازم کی کروڑوں روپے مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں سرکاری ملزم کی کروڑوں روپے مبینہ کرپشن سامنے آئی ہے، محکمہ تعمیرات کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر کے 25 کروڑ روپے کے غیرقانونی اثاثے ہیں۔ ترجمان نیب کے مطابق غیرقانونی اثاثہ جات میں کوئٹہ، کراچی میں بنگلے، 6 فلیٹ شامل ہیں، ملزم نور لہڑی اور بے نامی دار ملک نوید کے خلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا گیا۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے…

Read More

کراچی: کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے بعد سندھ پولیس میں آئی جی رینک کے افسران نے دلبرداشتہ ہوکر چھٹیوں پر جانے کی تیاری کرلی۔  آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہر آج دفتر نہیں آئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ 15 روز کی چھٹیوں پر چلے گئے ہیں۔ دوسری جانب اسیپشل برانچ کے ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب نے بھی دو ماہ چھٹی کی درخواست دے دی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ایسے ماحول میں کام نہیں کرسکتا، پولیس کے تمام افسران حالیہ واقعات کے بعد صدمے میں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انسپیکٹر جنرل کے…

Read More

کراچی میںشیریں جناح کالونی  میں  بس ٹرمینل پر  بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شیریں جناح کالونی میں بس ٹرمینل پر بم دھماکہ ہوا ہے جس میں چھ افراد زخمی ہیں جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ اس ضمن میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے شواہد جمع کرلیے ہیں جبکہ آئی جی سندھ کا  واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے ابتدائی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ یاد رہے کہ موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد  پھٹنے سے متعدد شہری زخمی ہوئے جنھیں طبی امداد کے لیے  فوری اسپتال منتقل…

Read More

ایشیاء پاور انڈیکس میں پاکستان نے بھارت کو کہیں پیچھے چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق  طاقت کے لحاظ سے ممالک کی درجہ بندی کرنے والے آسٹریلوی ادارے لووی انسٹیٹیوٹ نے اپنی تازہ رپورٹ جاری کردی۔ لووی انسٹیٹیوٹ کی ایشیاء پاور انڈیکس پر پاکستان 15ویں نمبر پر آگیا ہے۔ پاکستان نے سفارتی اثرورسوخ کے حوالے سے بھارت کو کہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ لووی انسٹیٹیوٹ کے مطابق سفارتی اثرورسوخ میں پاکستان کا اسکور بھارت کے مقابلے میں +3.8 پوائنٹس رہا۔ لووی انسٹیٹیوٹ کے مطالعے میں سفارتی اثرو رسوخ میں بھارت محض 2.6- پہوائنٹس ہی سمیٹ سکا۔ قوم  کی مجموعی قوت برداشت…

Read More