Author: Daily Khabrain

پاکستان کے گرے لسٹ سے بلیک لسٹ میں جانے کا  کوئی امکان نہیں رہا۔ ذرائع کے مطابق  فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف ) میں پاکستان کے گرے لسٹ سے بلیک لسٹ میں جانے کا امکان نہیں رہا تاہم آج شروع ہونے والی پلانری میں پاکستان گرے لسٹ سے باہر بھی نہیں آ سکے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے پاکستان کو کمپلائنس کے لیے دیے  گئے27 ایکشن پوائنٹس میں سے 6 پر عملدرآمد باقی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان اینٹی منی لانڈرنگ کے حوالے سے ایف اے ٹی ایف…

Read More

لاہور (ویب ڈیسک ) قومی احتساب بیور و ( نیب ) لاہور نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کو اقامہ کیس میں کل دوبارہ طلب کرلیا ۔نیب نے خواجہ آصف متحدہ عرب امارات میں 2004 سے 2018 تک ایک الیکٹرک کمپنی کے کنسلٹنٹ رہے ،2004 سے 2017 کے دوران اقامہ کی کاپیاں، ملازمت کے لئے دی گئی درخواست کی کاپی ،ملازمت کی نوعیت، تنخواہ کے چیکس ، ایمپلائز فائل کی تصدیق شدہ کاپی اور اختتامی تفصیلات ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے ۔بطور کنسلٹنٹ کتنی تنخواہ وصول کی ،رقم کس بینک اکاونٹ میں جمع ہوئی ،رقم کس…

Read More

سندھ بار کونسل کی جانب سے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ کے مبینہ اغواء پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سندھ بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی جی سندھ کے مبینہ اغواء کی حکومت سندھ نے تصدیق کی، کئی پولیس افسران نے چھٹی کی درخواستیں دی ہیں۔ سندھ بار کونسل کا کہنا ہے کہ پولیس میں مداخلت کرکے ان کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے، سندھ پولیس اور عدلیہ اس حوالے سے سخت مؤقف اپنائے۔ سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین ،حیدرامام رضوی نے چیف جسٹس آف پاکستان معاملے کا فوری از خود نوٹس لینے کی…

Read More

پاکستان نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت پر لازم ہے کہ وہ سابق نواز شریف کو پاکستان بھیجنے میں اپنا کردار ادا کرے۔برطانوی اخبار کا دعویٰ اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے برطانیہ سے نواز شریف کو پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کر دیا۔اس بات کا دعویٰ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی جانب سے کیا گیا۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق وزیراعظم کے مشیر مرزا شہزاد اکبر نے برطانوی حکام کو خط لکھا ہے کہ جس میں انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے پاکستان بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔برطانوی حکومت کو لکھے گئے خط میں شہزاد اکبر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ برطانوی حکومت پر لازم ہے کہ وہ سابق نواز…

Read More

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ سمجھتے ہیں کہ سندھ آپ کی جائیداد ہے، لوگوں کوجھانسہ دے کر اقتدار میں آکر لوٹ مار کرنا کیا جمہوریت ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ‘اس وقت ملک میں دو قوتیں ہیں جو برسر پیکار ہیں، ایک مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں اپوزیشن ہے اور دوسری عمران خان کی قیادت میں خیر کی قوت ہے’۔ اپوزیشن کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وہ لوگ جنہوں نے ملک…

Read More

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جاسوسی اور دہشت گردی کے الزام میں سزا پانے والے چار بھارتی مجرموں کی جیلوں سے رہائی کی درخواست پر وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو نوٹس جاری کردیے۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جاسوسی اور دہشت گردی کے الزام میں سزا پانے والے چار بھارتی مجرموں کی جیلوں سے رہائی کی درخواست پر سماعت کی۔ بھارتی ہائی کمیشن کے وکیل شاہ نواز نون ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملزمان اپنی سزائیں پوری کر چکے ہیں لیکن قید کی سزائیں پوری کرنے کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا…

Read More

اسلام آباد: پاکستان میں غذائی قلت اور اس کے اثرات پر قومی سروے 2018 کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک میں دو سے پانچ برس کے 13 فیصد بچے کسی نہ کسی طرح کی ’عملی معذوری‘ (فنکشنل ڈس ایبلٹی) کے شکار ہیں۔ یہ معذوری ذہنی یا جسمانی ہوسکتی ہے اور اس کی شدت کے کئی درجے ہوسکتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوغت کی جانب بڑھتی ہوئی ہر آٹھ میں سے ایک اور اسی عمر کے ہر پانچ میں سے ایک لڑکے کو غذائی قلت اور وزن میں کمی لاحق ہے۔…

Read More

شہبازشریف نے منی لانڈرنگ تحقیقات میں قومی احتساب بیورو سے تعاون نہیں کیا.نیب کی رپورٹ لاہور(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ( ن) کے راہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا ہے. لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ گزشتہ روز وزیر اعظم ہاﺅس سے ہدایات آئیں کہ شہبازشریف کو اذیت دیں لیکن ہم آپ کو ظلم و بربریت کرنے نہیں دیں گے آپ کا بھی وقت آنے والا ہے آپ نے ویڑن نہ ہونے باعث ملک کو تباہ کیا. انہوں نے کہا کہ ہم شہباز…

Read More

آج کا دن پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں ایک خاص اہمیت کا حامل ہےکیونکہ لیجنڈری بیٹسمین جاوید میانداد اور مایاناز بلے باز قاسم عمر نے سری لنکا کے خلاف آج ہی کے دن ڈبل سنچریاں اسکور کی تھیں۔ 16 اکتوبر سے 21 اکتوبر 1985 تک فیصل آباد میں کھیلے گیا میچ اگرچہ ڈرا ہو گیا تھا مگر یہ میچ اس لیے پاکستان کرکٹ کے لیے اہمیت کاحامل ہے کیونکہ دونوں کھلاڑیوں نے ایک ہی دن ڈبل سنچریاں اسکو کیں۔ 6 دن کا ٹیسٹ میچ؟ آپ یقیناً حیران ہوں گے کہ ٹیسٹ میچ 6 روز تک کیسے کھیلا گیا لیکن اس…

Read More

کراچی: گلشن اقبال میں واقع مسکن چورنگی کے قریب دھماکےکے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔  بدھ کی صبح ساڑھے 9 بجے کے قریب گلشن اقبال  کی مسکن چورنگی پر واقع رہائشی عمارت میں دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ دھماکا 4 منزلہ عمارت کے پہلے فلور پر ہوا اور عمارت کے نیچے ایک نجی بینک بھی واقع ہے جب کہ دھماکے کے نتیجے میں بلڈنگ گرنے سے اس کے نیچے کھڑی گاڑیاں بھی ملبے میں دب گئیں۔ پولیس…

Read More