لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف لندن سے واپس لاہور پہنچ گئے ہیں، تین ہفتہ سےزائد برطانیہ میں قیام کیا۔ تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز شریف کی لندن سے واپسی پر ملک فیصل عظیم، عابد شاہ، توصیف شاہ، ماجد ظہور،عمران گورایا، صبغت اللہ سلطان نے لاہور ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز مسلم لیگ ن کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کے امور کے حوالے سے نگرانی کریں گے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز 4 اگست کو…
Author: Khabrain News
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترکیہ کے 2 وزراء وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے، ترکیہ کے وزراء اور وفد پاکستان میں مختلف رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے، ترکیہ کا وفد سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزراء احسن اقبال، رانا ثناء اللہ اور شیری رحمان نے نیو ایئرپورٹ پر وفد کا استقبال کیا، وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے ترکیہ کے وفد کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے آگا کیا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ کے صدر اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ترکیہ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں موذی وائرس سے مزید 4 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 13 ہزار 455 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 242 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ موذی وائرس میں مبتلا 115 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.80 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
دبئی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے لئے 50 ملین درہم کی فوری امداد کی ہدایت کی ہے۔ یہ امداد محمد بن راشد المکتوم گلوبل انیشی ایٹوز، ورلڈ فوڈ پروگرام اور محمد بن راشد المکتوم ہیومینٹیرین اینڈ چیریٹی اسٹیبلشمنٹ کے تعاون سےبراہ راست خوراک کی صورت میں سیلاب سے متاثرہ افراد اور خاندانوں کوفراہم کی جا ئے گی ۔ یو اے ای کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان میں بڑے پیمانے پر سیلاب سے 1136…
لندن: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عدالتوں نے نواز شریف ، مریم نواز اور میرے ساتھ انصاف نہیں کیا۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے معاملے پر خیبرپختونخوا اور پنجاب کے وزراء خزانہ نے حلف کا پاس نہیں رکھا۔ آئندہ سال پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی کےلئے 21 سے 22 ارب ڈالر درکار ہیں۔ اگر آئی ایم ایف معاہدے نہ کرتے تو حالات مشکل ہو جانے تھے۔ انہوں نے کہا کہ…
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان سچ کہتے ہیں، وہ قومی سلامتی، روزگار اور توشہ خان کے لیے واقعی خطرناک ہیں۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ عمران خان کے لیے ہدایت کی دعا کرتے ہیں، اس وقت ملک میں سیاست کی ضرورت نہیں، آج بھی عمران خان بہتان بازی کرتے رہے، آئی ایم ایف پروگرام میں رکاوٹ کی کوشش ملک دشمنی نہیں تو اور کیا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو راجن پور یا خیبر پختون خوا میں سیلاب زدگان کے…
چمن: (ویب ڈیسک) افغانستان اور ایران سے پیاز ، ٹماٹر کی پاکستان میں درآمد شروع ہوگئی۔ کسٹم حکام کے مطابق باب دوستی کے راستے ٹماٹر لے کر ایک ٹرک آج افغانستان سے پاکستان آیا ہے۔ کسٹم حکام کا کہنا ہےکہ ایف بی آر نے ٹماٹر اورپیاز کی درآمد پر لیوی اور ڈیوٹی ٹیکس زیرو کردیا ہے۔ دوسری جانب کلیئرنگ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ باب دوستی پر ٹماٹر اور پیاز کے ٹرک کھڑے ہیں، مزید ٹرکوں کو اجازت نہیں دی گئی۔ اس حوالے سے سکیورٹی حکام کا کہنا ہےکہ ٹرکوں کو بغیر ٹیکس ادا کیے چھوڑنے کے احکامات نہیں…
حلب: (ویب ڈیسک) شام کے دارلحکومت حلب میں واقع ائیر پورٹ پر اسرائیل کے میزائل حملوں سے رن وے سمیت عمارت کے اندرونی حصوں کو نقصان پہنچا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق میزائل حملوں کے دوران تاحال کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے،حملے وقت دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد ائیر پپورٹ کے بڑے حصے کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس سے قبل اتوار کے روز اسرائیل کی طرف سے شام کے مغربی علاقہ میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جاچکا ہے دوسری جانب سال کے آغاز میں دمشق ہونے والے…
ممبئی: (ویب ڈیسک) فلم ’لال سنگھ چڈا‘ کی باکس آفس پر بدترین ناکامی کے بعد بالی وڈ سپراسٹار عامر خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنا معاوضہ نہیں لیں گے۔ عامر خان کے معاوضہ نہ لینے سے فلم پروڈیوسر کے 100 کروڑ تک کے نقصانات کا ازالہ ہوسکے گا۔ فلم کو 1.8ارب انڈین روپے کی خطیر لاگت سے بنایا گیا تھا جبکہ کم از کم ایک ارب روپے کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق فلم کے مکمل نقصان کو عامر خان نے خود ہی برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور فلم کی ناکامی…
سانگھڑ: (ویب ڈیسک) سندھ کے ضلع سانگھڑ میں دو افراد نے سیلاب متاثرہ لڑکی کو راشن کا لالچ دے کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ضلع سانگھڑ میں سیلاب سے متاثرہ خاندان میں شامل لڑکی کو دو افراد نے کھانے کا لالچ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ دو افراد نے اُسے کھانے اور راشن کا لالچ دے کر خالی جگہ پر لے جاکر زیادتی کی۔ متاثرہ لڑکی کے بیان کی روشنی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کیا اور کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے کی گرفتاری کے لیے…