Author: Khabrain News

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق کو ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دے دی جس کے تحت سردار شاہد احمد لغاری نئے چیئرمین ہلال احمر پاکستان تعینات ہوگئے ہیں۔ وفاقی وزارت صحت نے چیئرمین ہلال احمر کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

مزید پڑھیں

لندن: (ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوگار استاد راحت فتح علی خان نے لندن میں اپنے بیٹے کے ساتھ پرفارمنس دی۔ راحت فتح علی خان نے بیس ہزار افراد پر مشتمل لندن کے اوٹو ارینا میں پرفارمنس سے قبل اعلان کیا کہ ان کے صاحبزادے شاہ زمان علی خان اب ان کے بینڈ کا حصہ ہوں گے اور ان کے ساتھ ہی پرفارم کیا کریں گے۔ معروف گلوکار نے اس موقع پر حاضرین سے اپیل کی کہ وہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی دل کھول کر امداد کریں۔ پاکستان اس وقت ایک ایسی تباہی سے گزر رہا ہے جس…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ مرد جب گناہ کرتا ہے تو ایک گھر کا نقصان ہوتا ہے لیکن جب عورت گناہ کرتی ہے تو ایک نسل کا نقصان ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مرد اور عورت دونوں میں سے کسی کو اس حوالے سے ایک جگہ نہیں دیتا لیکن یہ سچ ہے کہ ایک عورت کی ذمہ داریاں زیادہ ہیں کیوں کہ ایک اچھی عورت رتبے میں ایک اچھے مرد سے اتنی بڑی ہے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔ ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ہمیں…

مزید پڑھیں

سرگودھا: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اب توہین آئی ایم ایف کی ایف آئی آر بھی مجھ پر کٹنے لگی ہے۔ سرگودھا بار میں وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ اللہ نے انسان کوزمین پرانصاف قائم کرنے کے لیے بھیجا ہے، اللہ نے انسان کو سب سے عظیم مخلوقات بنایا، انسان اور جانوروں کے معاشرے میں دو فرق ہوتے ہیں، انسان کے معاشرے میں انسانیت ہوتی ہے،ہمارے نبیﷺ نے دنیا کی پہلی اسلامی فلاحی ریاست بنائی، دوسرا، جانوروں کے معاشرے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رکن قومی اسمبلی سائرہ نے سیلاب متاثرین کے لیے قائم کیے جانے والے وزیراعظم فنڈز پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تنخواہ رضاکارانہ طور پر دینے سے انکار کردیا۔ جی ڈی اے کی ممبر سائرہ بانو نے وزیراعظم کے سیلاب فنڈ اور اس کی تقسیم پر عدم اعتماد کرتے ہوئے اعتراض اٹھایا اور کہاکہ میری تنخواہ سیلاب فنڈ میں جے ڈی سی اور الخدمت کو یکساں تقسیم کی جائے۔ سائرہ بانو نے اسپیکر قومی اسمبلی کو احتجاجی خط لکھ دیا، جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ہماری…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ملک میں مہنگائی کا 47 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، 1975 کے بعد پہلی مرتبہ مہنگائی کی سالانہ شرح 27.3 فیصد پر پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق اس پہلے 2008 میں مہنگائی کی شرح 25.3 فیصد تک گئی تھی جس کے بعد اب اگست 2022 میں مہنگائی کی یہ شرح 27.3 فیصد کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے جو کہ اگست 2021 میں 8.3 فیصد تھی۔ اگست2022 میں شہری علاقوں کے مقابلے میں دیہاتی علاقوں میں مہنگائی زیادہ رہی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دیہاتی علاقوں میں مہنگائی…

مزید پڑھیں

لندن: (ویب ڈیسک) برطانیہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے 1 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈز (تقریباً سات ارب پاکستانی روپے ) کی مالی مدد کا اعلان کر دیا۔ سیکرٹری خارجہ لز ٹرس نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ پاکستان کو تباہ کن سیلاب کے بعد زندگی بچانے کے لیے امداد فراہم کر رہا ہے، ملک کا ایک تہائی حصہ پانی کے اندر ڈوبا ہوا ہے۔ برطانوی حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق برطانیہ کی طرف سے 15 ملین پاؤنڈز کی امداد سے ملک بھر کے لوگوں کو پناہ گاہ اور ضروری سامان فراہم…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مجھ سمیت کوئی نہیں چاہتا غریب آدمی پردھیلے کا بھی بوجھ ڈالا جائے۔ ساری رات سوچ کر 2 روپے 7 پیسے پٹرول کی قیمت میں اضافہ مجبورا کرنا پڑا۔ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ اقتدارسنبھالا تومشکلات کا اندازہ تھا، حکومت سنبھالے چارماہ کا عرصہ گزرچکا ہے،سرمنڈتے ہی اولے پڑے،دنیا میں اس وقت پٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی تھیں، دوسری طرف جانے والوں نے ہمارے لیے گڑھا کھود دیا تھا، گزشتہ نااہل، کرپٹ حکومت…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بروقت بلدیاتی انتخابات نہ کرانے سے آئین اور سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہورہی ہے، بلدیاتی قانون میں مسلسل ترمیم کی وجہ سے بروقت انتخابات ممکن نہیں ہوسکے۔ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ پنجاب حکومت فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے، الیکشن کمیشن نے پنجاب…

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) نیشنل ٹی 20 کپ میں سدرن پنجاب نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا نے ناردرن کو شکست دے دی۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ٹورنامنٹ کے تیسرے روز پہلے میچ سدرن پنجاب نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 156رنز بنائے، سدرن پنجاب کی جانب سے شیرون سراج 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 57 رنز اور محمد الیاس 2 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 41 رنز کر کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ بلوچستان کے یاسرشاہ نے 3، عاکف جاوید نے دو اور عماد…

مزید پڑھیں