Author: Khabrain News

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ق لیگ کے اراکین صوبائی اسمبلی نے ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنچ کرنے کا اعلان کر دیا۔ پی ٹی آئی کے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ حمزہ شہباز کی حلف برداری کی درخواست پر فیصلے کے خلاف اپیل تیار کر لی ہے اور معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اپیل رات 12 بجے سے پہلے دائر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے خلاف ہے جبکہ ہائی کورٹ کے جانب سے حلف کی معیاد مقرر کرنا صدر اور گورنر کی…

مزید پڑھیں

بارہ مولا: (ویب ڈیسک) بھارت کے بعد مقبوضہ کشمیر کے اسکول میں بھی حجاب پر پابندی عائد کردی گئی. کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بارہ مولا کے ایک اسکول میں طالبات اور اساتذہ پر حجاب لینے پر پابندی عائد کردی گئی،جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ مودی انتظامیہ کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بی جے پی کو سمجھ لینا چاہئیے کہ یہ بھارت کی کوئی ریاست نہیں، جہاں اپنی مرضی کے مطابق لباس پہننے کی آزادی نہیں اور جہاں اقلیتوں کے گھروں کو بلڈوز کیا جاتا ہے.…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شہباز حکومت کی کابینہ میں مزید توسیع ہوگئی۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ بلاول بھٹو وزیر خارجہ کا قلمدان سنبھالیں گے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں صدر مملکت عارف علوی نے بلاول بھٹو سے حلف لیا۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف زرداری، راجہ پرویز اشرف اور پی پی قیادت سمیت دیگر حکومتی اراکین نے بھی شرکت کی جب کہ اس موقع پر بلاول بھٹو کی بہن آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا بوٹ پالش اور چیری بلاسم کے ذریعے ہمیں کنٹرول کرے گا، چاہتا ہوں جب کال دوں کم از کم 20 لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں۔ ایوان اقبال میں ورکرز کنونشن سے عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اپنی چوری بچانے کیلئے پورے ملک کو غلام بنا دیں گے، ملک پر سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی، امپورٹڈ حکومت سے امریکا ہمیں فتح کیے بغیر کنٹرول کرے گا، امریکا بوٹ پالش اور چیری بلاسم کے ذریعے ہمیں کنٹرول کرے گا، امریکا کی جنگ میں ہمارے 80…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عاصم احمد کو ایف بی آر کا نیا چیئرمین تعینات کر دیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ عاصم احمد بطور چیئرمین ایف بی آر آج سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ادھر وفاقی حکومت نے بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تبادلے اور تقرریاں کر دی ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے آصف حیدر شاہ کو سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی تعینات کر دیا گیا ہے، وہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں اپنی تقرری کے منتظر تھے۔ وزارت تعلیم و تربیت میں تعینات ایڈیشنل سیکرٹری محی الدین وانی چیف سیکرٹری گللگت بلتستان…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) مریم نواز کا پاسپورٹ واپس لینے کیلئے درخواست کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست واپس لینے پر نمٹا دی۔ مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے عدالت سے درخواست واپس لینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا مزید دلائل نہیں دینا چاہتے۔ جس پر عدالت نے مریم نواز کی درخواست نمٹا دی۔ مریم نواز نے عمرے پر جانے کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست دی تھی مگر سماعت کیلئے بنائے گئے تین بنچ میں شامل معزز جج صاحبان کی سماعت سے معذرت کے باعث بنچ ٹوٹ گئے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شیخ رشید نے کہا کہ سو ملزم اور منی لانڈرر کیسوں میں مطلوب چارٹر طیاروں میں سعودی عرب جا رہے ہیں، علماء کرام بتائیں کہ عمرے کی دینی، آئینی اور قانونی حیثیت کیا ہوگی۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ چور چور ہوتا ہے چاہے مکہ مدینہ کیوں نہ چلا جائے، کم وپیش سو ملزم اور منی لانڈرر کیسوں میں مطلوب چارٹر طیاروں میں اور سٹینڈ ہائی 777 جہاز کے انتظامات کے ساتھ سعودی عرب جا رہے ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ علماء کرام ہی بتاہیں…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں جاری ہیٹ ویو نے شہریوں کا امتحان لینا شروع کر دیا۔ لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 24.3 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ ہیٹ ویو 2 مئی تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ماہ مارچ کے دوران ہی تیکھے تیور دکھانے والی گرمی نے اپریل کے اختتام پر مزید شدت اختیار کرلی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں جاری ہیٹ ویو کے باعث سورج کے مزاج مزید برہم ہوگئے ہیں کہ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24.3 ڈگری سینٹی گریڈ تک…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف 28 سے 30 اپریل تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔رواں ماہ کے اوائل میں عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ پہلا بیرون ملک دورہ ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے اہم ارکان سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ دورے کے دوران وزیراعظم سعودی قیادت کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے 4 سال کی مہنگائی میں بتدریج کمی کا آغاز کر دیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم نے چینی 85 سے کم کر کے 70 روپے اور 10 کلو آٹا 550 سے کم کر کے 400 روپے کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے یکم مئی سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا حکم دیا اور 2 ہفتے میں بجلی کے 27 میں سے 20 پیداواری یونٹس چلا دئیے…

مزید پڑھیں