اپنے کردار سے مداحوں کے دل جیتنے کی کوشش کرتا ہوں،معمر رانا

لاہور(شوبز ڈیسک) ادکارمعمر رانا نے کہا ہے کہ نئے نئے کردار ادا کرنے کا شوق ہے اور میری کوشش ہوتی ہے میں ہر کردار میں شائقین کے دل جیت سکوں ۔ اپنے اےک انٹر وےو مےں معمر رانا نے کہا کہ اس وقت میں دو فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہوں جس میں میرے کردار بہت اہمیت کے حامل ہیں اور امید ہے کہ جس طرح اس سے قبل میرے کام کو پسند کیا گیا اب بھی ضرور پسند کیا جائے گا میں پیسوں کے بجائے معیاری کام کو ترجیح دیتا ہوں او ر مستقبل میں بھی میری یہ ہی کوشش ہوگی کہ میں صرف اور صرف اچھے کام کو ہی ترجیح دوں۔

کرپٹ ممالک کی فہرست جاری ،پاکستان کا نمبر کونسا ؟؟

واشنگٹن (صباح نیوز) بھارت کرپشن میں سب ایشیائی ممالک میں سرفہرست ہے،پاکستان بھی بہت دور نہیں بس چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔امریکی جریدے فوربز نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو بطور حوالہ پیش کیا اور اپنی رپورٹ میں بھارت کو ایشیا کا سب سے کرپٹ ملک قراردیا ہے۔رشوت ستانی کے معاملات پر تیارکردہ رپورٹ میںویتنام کا دوسرا نمبر ہے،تیسرے نمبر پر تھائی لینڈ تو پاکستان کا نمبر چوتھا ہے۔

بے نظیر قتل کیس بارے مشرف کا اہم انکشاف

اسلام آباد(آن لائن) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کیس کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ان کے خلاف نہیں اور وہ صحت یابی کے بعد پاکستان آکر مقدمے کا سامنا کریں گے۔ آل پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے جاری بیان میں پرویز مشرف نے کہا کہ بینظیر قتل کیس میں راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے دیا گیا فیصلہ مشرف کے خلاف نہیں، میرا مقدمہ داخل دفتر ہے اور میں صحت یابی کے بعد پاکستان آکر مقدمے کا سامنا کروں گا،ان کا مزید کہنا تھا کہ جائیداد کی قرقی کے حوالے سے عدالتی فیصلے کا میری قانونی ٹیم باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے جس کے بعد میری یا میرے خاندان کی طرف سے قانونی چارہ جوئی کی جائے گی،اپنے بیان میں سابق صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ بینظیر قتل کیس میں امریکی لابیسٹ مارک سیگل کے بے معنی بیان کے علاوہ میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں جبکہ میرے وکلاء اس بیان کو بھی عدالت میں بے معنی اور فضول ثابت کر چکے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ بینظیر قتل کیس میں انہیں سیاسی بنیادوں پر ملوث کیا گیا،قتل کے ساتھ میرا کوئی تعلق نہیں نہ ہی بینظیر کے قتل سے میرا کوئی مفاد وابستہ تھا، میرے خلاف یہ مقدمہ مکمل بے بنیاد، جھوٹ اور خود ساختہ ہے جو محض سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا۔یاد رہے کہ 27 دسمبر 2007 کو بینظیر بھٹو کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کے بعد خود کش حملہ اور فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا، اس حملے میں 20 دیگر افراد بھی جاں بحق ہوئے تھے۔ قتل کے 9 سال 8 ماہ بعد راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اصغر خان نے گزشتہ ماہ 31 اگست کو کیس کا فیصلہ سنایا جس میں سی پی او خرم شہزاد اور ایس پی سعود عزیز کو 17,17 سال قید جبکہ پانچ ملزمان کو بری کر دیا گیا اس مقدمے میں پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیکر ان کی جائیداد قرقی کا حکم دیا گیا۔

ماہرہ خان پھر دھوم مچانے کو تیار، فلم ورنہ کا پہلا پوسٹر ریلیز

کراچی (شوبز ڈیسک)خواتین کے حقوق کے پس منظر میں بننے والی فلم “ورنہ” کا پہلا پوسٹر ریلیز کر دیا گیا۔ لاکھوں دلوں کی دھڑکن ماہرہ خان فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم نومبر میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم ورنہ میں ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ شو مین پروڈکشنز کے بینر تلے بننے والی فلم “ورنہ”میں پاکستانی خواتین کے سماجی مسائل سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔ فلم کے رائٹر، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر شعیب منصور ہیں جو “خدا کے لیے ” اور “بول” جیسی سپرہٹ فلمیں شائقین کے لیے پیش کر چکے ہیں۔بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کے ساتھ “رئیس” فلم میں جلوے بکھیرنے کے بعد ماہرہ خان اب “ورنہ” میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظرآئیں گی۔ شعیب منصور کی فلم “ورنہ ” ہم فلمز کے بینر تلے ڈسٹری بیوٹ کی جائے گی

ملتان میٹرو بس منصوبہ میں کرپشن کی کہانی تیار کرنیوالے بارے اہم ترین خبر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کیخلاف چینی کمپنی سے میٹروبس منصوبے میں کرپشن کے دعوے کیے جارہے تھے جس کی شہبازشریف سمیت چینی سرکار نے بھی تردید کردی تاہم اب کرپشن کی جھوٹی کہانی پھیلانے والے ممکنہ شخص کا نام بھی سامنے آگیا اور یہ کوئی اور نہیں بلکہ جے آئی ٹی کے رکن بلال رسول ہیں۔ انگریزی جریدے کے مطابق شہبازشریف کیخلاف الزامات لگنے کے بعد چھان بین شروع کی گئی توسیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی کمیشن) کی میٹنگ کے منٹس اور دستاویزات کا جائزہ لینے کے دوران کچھ نئے حقائق سامنے آئے لیکن سوال یہ ہے کہ کون ہے جوچینی کمپنی کی مبینہ منی لانڈرنگ کے بارے میں غلط معلومات جاری کررہاہے ، کمیشن تمام حقائق سے بخوبی آگاہ نہیں تھا لیکن اس کے باوجود سامنے آنیوالی چیزیں سی ایس آر سی کو دینے کی منظوری دیدی۔ایس ای سی پی کے بلال رسول جن کو سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی کا رکن بنایاتھا ، انہوں نے ہی چینی کمپنی سے متعلق ایس ای سی پی کمیشن کی تمام میٹنگز کے منٹس تیار کیے ، چینی کمپنی کی منی لانڈرنگ سے متعلق تمام کیس پر ان کی موجودگی میں ہی غور کیاگیا اور وہ تب تک میٹنگ منٹس تیار کرتے رہے حتی کہ جے آئی ٹی کے رکن بن گئے ۔ رپورٹ کے مطابق کچھ مزید دستاویزات سامنے آئی ہیں جن سے تصویر مزید واضح ہوجاتی ہے اور وہ یہ کہ دستاویزات اور میڈیابالخصوص الیکٹرانک میڈیا کی زینت بننے والی بے بنیاد خبروں میں واضح تضاد ہے کہ ایس ای سی پی کے سابق چیئرمین نے کمشنرز سمیت تمام لوگوں سے یہ کیس خفیہ رکھا تاہم کمیشن کے میٹنگ منٹس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ایس ای سی پی میں موجوداعلی حکام اس کیس سے متعلق سب کچھ جانتے تھے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا میںچین میں منی لانڈرنگ کو بنیادبنا کر مسلسل وزیراعلی پنجاب کیخلاف پراپیگنڈا مہم چل رہی ہے حالانکہ ایس ای سی پی کی دستاویزات کے مطابق چینی کمپنی یابیتے نے 2016کی اپنی سالانہ رپورٹ میں دعوی کیا تھاکہ انہوں نے 31دسمبر2015سے قبل ملتان میٹروبس منصوبہ مکمل کرلیا جس سے اسے 201ملین رین مینگ بی منافع کمایا حالانکہ ملتان میٹروبس پراجیکٹ سرے سے شروع ہی مئی 2015میں ہوا اور یہ جنوری 2017میں مکمل ہواتھا ، یابیتے کو 17ملین ڈالر کی بجائے 19.58ملین ڈالر کپیٹل کنسٹرکشن نے ہانگ کانگ، دبئی ، امریکہ ، ملائیشیااور دیگر ممالک سے 16تھرڈ پارٹیوں کے ذریعے ادائیگی کی ، ایس ای سی پی کمیشن کی دستاویزات کے مطابق 21فروری 2017کی میٹنگ میں چینی کمپنی کی مبینہ منی لانڈرنگ پر تبادلہ خیال ہوا اورکمیشن کو پہلی مرتبہ ایک خط کے ذریعے چینی سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن نے 16دسمبر 2016کو آگاہ کیا تھا اور ساتھ ہی یابیتے ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹڈ کی طرف سے ممکنہ قانونی خلاف ورزیوں کی وجہ سے کچھ دستاویزات اور معلومات کی فراہمی کی درخواست کی تھی ، چینی سیکیورٹیز کمیشن نے ہی ایس ای سی پی کو آگاہ کیا کہ ملتان میٹروبس منصوبے کا ٹھیکہ حبیب رفیق پرائیویٹ لمیٹڈ کو دیاگیا لیکن یابیتے اس کی سب کنٹریکٹر تھی ۔چینی درخواست پر تمام متعلقہ اداروںاور کمپنیوں سے معلومات اکھٹی کی گئی تھیں۔

نواز شریف کو بچنے کا راستہ بتا دیا

کراچی (غلام عبا س ڈاہری سے ) سابق صدر ،پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی ذرداری نے کہا ہے کہ آئندہ وفاقی حکومت ہماری ہوگی تحریک انصاف صوبہ خیبر پختونخواہ میں بھی حکومت نہیں بناسکے گی جبکہ میاں نواز شریف لاہور ڈویژن تک محدود ہوجائیں گے اور پورے ملک میں پی پی پی چھاجائے گی ، پرویز مشرف جتنا بھی بھاگئے انٹر پول کے ذریعے اسے پکڑ کر لائیں گے او رعدالتی کٹہڑے میں کھڑا کریں گے ، وہ گزشتہ روز زرداری ہاﺅس نواب شاہ میں پی پی پی کے رکن سندھ اسمبلی سردار ڈاکٹر بہادر خان ڈاہری سے خصوصی بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اب قصہ پارینہ ہوچکے ہیں دل چاہتا ہے اسے ہمدردی کروں مگر وہ ہمدردی نہیں رحم کے قابل ہیں جب میں 11سال ، جیل میں رہا تو انہوں نے مجھ سے کھی ہمدردی نہیں کی اب میں اس سے ہمدردی کیوں کروں ؟انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو چائیے کہ وہ سیاست کے بجائے شاعری کریں اور اور انقلابی نظمیں لکھ کر اپنے مخالفین سے انتقام لیں ، ریلیوں اور مظاہروں سے الٹا اثر ہوگا اور وہ مزید پھنستے جائیں گے انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کا باب بند ہوچکا ہے سردار ڈاکٹر بہادر ڈاہری نے خبریں سے بات چیت میں مزید بتایا ہے کوچیئرمین آصف علی زرداری نے ملاقات میں مزید یہ بھی بتایا ہے کہ تحریک انصاف والوں کو سندھ میں کہیں کچھ بھی نہیں ملے گا سندھ کی عوام باشعور ہوچکی ہے اور وہ شہید بھٹو ، شہید بی بی، کی پارٹی کو ہی ووٹ دیں گے انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے سندھ کے عوام کی بہت زیادہ خدمت کی ہے سابق صدر آصف علی زرداری نے مزید بتایا ہے کہ جنرل پرویز مشرف انٹر پول کے زریعے گرفتار کرکے لایا جائے گا اگر وہ پاکستان آئے تو اسے گرفتار کیا جائے گا انہوں نے کہا ہے کہ باہر بیٹھ کر پرویز مشرف جس طرح بھڑکیں مار رہے ہیں اگر اس میں جرات ہوتی تو وہ وطن واپس آکر مقدمات کا سامنا کرتے میں بھی بیمار ہونے کے باوجود 11سال تک جیل میں رہا اور مقدمات کا سامنا کرتا رہا انہوں نے کہا ہے میں نے نہیں عدالت نے پرویز مشرف کو بھگوڑاقرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ منظور حسین وسان خوابوں سے نکل کر عوام کی خدمت کریں تو بہتر ہے تاکہ وہ آئندہ الیکشن میں کامیاب ہو، انہوں نے مزید کہا ہے کہ بہادر کو مزید بہادری دکھانا ہوگی آپ جس جذبے سے عوام کی خدمت کررہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ پی پی پی کو آپ کی آپ کی ضرورت ہے سابق صدر نے ڈاکٹر بہادر ڈاہری کو شاباس دی اورکہا کہ اپنا کام جاری رکھیںواضع رہے کہ صدر آصف علی زرداری نے تمام اراکین صوبائی اسمبلی وقومی اسمبلی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کریں۔

شریف خاندان کی مشکلات میں مزید اضافہ ،اسحاق ڈار کیلئے بھی افسوسناک خبر

لاہور‘ روالپنڈی (آئی اےن پی) شریف خاندان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنسز کی منظوری کے لیے نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چھ ستمبر کو طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چھ ستمبر کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں شریف خاندان کے خلاف تین ریفرنسز منظوری دیے جانے کا امکان ذرائع کے مطابق نواز شریف، حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز کیخلاف پارک لین، آف شور کمپنیوں اور عزیزیہ سٹیل ملز ریفرنسز جبکہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس دائر کیا جائے گا پراسیکیوٹر جنرل، ڈائریکٹر جنرل آپریشنز اور ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کو طلب کر لیا گیا ہے۔ نیب لاہور اور نیب راولپنڈی کی جانب سے بجھوائے گئے چاروں ریفرنسز منظوری کے بعد 7 ستمبر کو دائر کر دیے جائیں گے۔

این اے 120میں الیکشن کمیشن کا نادرا کو اہم حکمنامہ جاری

اسلام آباد (آئی این پی )الےکشن کمےشن نے نادرا کو قومی اسمبلی کے حلقے اےن اے 120کے ووٹرز کے فنگر پرنٹس کا مکمل ڈےٹا فراہم کرنے کی ہداےت کی ہے۔الےکشن کمےشن کے اےک ترجمان کے مطابق اس سلسلے مےں نادرا کو اےک خط تحرےر کےا گےا ہے جس مےں اسے 29ہزار چھ سوسات اےسے ووٹرز کے فنگر پرنٹس فراہم کرنے کا کہا گےا ہے جن کا حلقے مےں اندراج نہےں کےا گےا ۔حلقہ اےن اے 120مےں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد تےن لاکھ اکےس ہزار سے زائد ہے۔اس ماہ کی سترہ تارےخ کوحلقہ اےن اے 120مےں ہونےوالے ضمنی انتخاب مےں بائےومےٹرک سسٹم کو تجرباتی طور پر استعمال کےا جائےگا۔

تیز رفتاری کے دوران ایاز صادق کیساتھ ایسا واقعہ پیش جس کی امید نہ تھی

لاہور (آن لائن) اسلام آباد موٹروے پر سپیکر قومی اسمبلی سردار یاز صادق کی گاڑی کا چالان ہو گیا۔موٹروے پولیس کے مطابق ایاز صادق کی گاڑی کا 250 روپے کا چالان مقررہ رفتار سے تیز گاڑی چلانے کی وجہ سے کیا گیا یہ چالان خانقاہ ڈوگراں کے مقام پر کیا گیا۔موٹروے پر گاڑی چلانے کی رفتار 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، لیکن سپیکر قومی اسمبلی کی گاڑی 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی۔

کرپٹ ممالک بھارت سرفہرست پاکستان کا چوتھا نمبر

واشنگٹن (صباح نیوز) بھارت کرپشن میں سب ایشیائی ممالک میں سرفہرست ہے،پاکستان بھی بہت دور نہیں بس چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔امریکی جریدے فوربز نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو بطور حوالہ پیش کیا اور اپنی رپورٹ میں بھارت کو ایشیا کا سب سے کرپٹ ملک قراردیا ہے۔رشوت ستانی کے معاملات پر تیارکردہ رپورٹ میںویتنام کا دوسرا نمبر ہے،تیسرے نمبر پر تھائی لینڈ تو پاکستان کا نمبر چوتھا ہے۔