Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آبنائے ہرمز پر معاہدہ طے، امریکہ اور ایران مذاکرات کے لیے تیار: ٹرمپ
    • جنوبی کوریا میں تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ، پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گی
    • سابق سری لنکن فاسٹ بولر رومیش پاتھیرگے نے جیولن میں ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کو شکست دے دی
    • بھارت اسرائیل کو اسلحہ بھیج کر غزہ میں مبینہ نسل کشی کا حصہ بن سکتا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
    • ایران پر حملے کا منصوبہ مؤخر، ٹرمپ نے جلد معاہدہ ہونے کی امید پر فوجی کارروائی روک دی
    • پاکستان میں برفانی تودہ گرنے سے لاپتا تمام 10 کوہ پیما جاں بحق، مہم چلانے والی کمپنی نے تصدیق کر دی
    • پاکستان اور کینیڈا کے درمیان براہِ راست فضائی رابطے بحال ، کینیڈین ایئرلائن نے منظوری کے لیے درخواست دے دی۔
    • ٹرمپ: ایران پر امریکی حملہ روک دیا معاہدہ طے پانے کے قریب
    • شمالی وزیرستان آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی نے جامِ شہادت نوش کیا
    • سیف الملوک جھیل پر سیاحوں کا داخلہ حفاظتی خدشات کے باعث بند کر دیا گیا
    • خیرات کی سیٹوں پر بیٹھے ہوئے ہم پر چڑھائی نہ کریں صوبائی وزیر سندھ سعید غنی
    • بلاول بھٹو حکومت کی الٹی گنتی کروانے سے پہلے اپنے والد سے استعفیٰ لیں جو ہمارے ووٹ سے صدر بنے عظمیٰ بخآری
    • 30 سال کا سفر تین سال میں طے کرنے والے ہمیں مشورے نہ دیں رانا ثنا اللہ کا محسن نقوی کو قرارہ جواب
    • پیپلز لبریشن آرمی کا 99 واں یومِ تاسیس، جی ایچ کیو میں پروقار تقریب فیلڈ مارشل عاصم منیر، چینی سفیر ژانگ زیڈونگ، ڈیفنس اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ کی شرکت
    • یوکرین پر روس کا بڑا رات بھر حملہ، 35 میزائل اور 185 ڈرون داغے گئے: زیلنسکی
    • مسلم لیگ (ن) کے رکنِ قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • گلگت بلتستان میں براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی
    • ارشد ندیم اپنے کامن ویلتھ جیولن گولڈ کا دفاع نہ کر سکے، نویں پوزیشن پر اختتام
    • فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز کا تمغہ جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون باکسر بن گئیں
    • سیوٹا سے 37 ہزار 500 تارکینِ وطن کی واپسی، اموات کی تعداد 57 ہو گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ‘پاپ کوئین’ نازیہ حسن کی 53 ویں سالگرہ، گوگل کا بھی خراج عقیدت

    By Daily Khabrainاپریل 3, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی (ویب ڈیسک)’پاپ کوئین’ کے نام سے مشہور پاکستان کی معروف و خوبرو گلوکارہ نازیہ حسن آج 53 برس کی ہوتیں لیکن ان کی زندگی نے وفا نہ کی اور وہ نوجوانی میں ہی خالق حقیقی سے جاملیں لیکن ان کی یادیں آج بھی دلوں میں زندہ ہیں۔نازیہ حسن کی آج 53 ویں سالگرہ ہے، اس موقع پر گوگل بھی انہیں خراج عقیدت پیش کرنے میں پیچھے نہیں رہا اور آج کا ڈوڈل گلوگارہ سے منسوب کردیا۔خوبصورت اور دلفریب آواز رکھنے والی نازیہ حسن 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئی تھیں۔انہوں نےامریکن انٹرنیشنل یونیورسٹی اور لندن یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی، قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ وہ اقوام متحدہ کی ثقافتی سفیر کے طور بھی خدمات انجام دیتی رہیں۔انہوں نے گلوکاری کا آغاز 10 سال کی عمر میں کیا جس کے بعد گائیکی کی دنیا میں اپنا نام روشن کرتی چلی گئیں۔نازیہ حسن نے پاپ گلوکاری کے اس سفر میں نہ صرف پاکستان میں نام بنایا بلکہ بھارت سمیت دنیا بھر میں خوب پزیرائی حاصل کی۔ آج کل کے گلوکار بھی نازیہ کے گانوں کے ریمکس بنا کر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔پاپ کوئن کے یادگار گیتوں میں ‘دوستی’، ‘ڈسکو دیوانے’، ‘کریے پیار دیاں گلاں’، ‘دل کی لگی’، ‘آپ جیسا کوئی’ اور دیگر شامل ہیں جو آج بھی کانوں میں رَس گھولتے ہیں۔انہوں نے متعدد قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔نازیہ حسن پاکستان کی وہ پہلی پاپ گلوکارہ ہیں جنہوں نے 15 سال کی عمر میں فلم فیئر ایوارڈز کا اعزاز اپنے نام کیا۔ان کا گایا ہوا گیت ’آپ جیسا کوئی‘ بالی وڈ فلم ’قربانی‘ میں اداکارہ زینت امان پر فلمایا گیا جس کے مداح آج بھی دیوانے ہیں۔30 مارچ 1995 کو نازیہ حسن کی شادی بزنس مین مرزا اشتیاق بیگ سے ہوئی لیکن یہ شادی چل نہ سکی اور نازیہ کے دنیا سے رخصت ہونے سے 10 دن قبل دونوں میں طلاق ہوگئی۔پاپ کوئین نازیہ حسن 13 اگست 2000 کو محض 35 سال کی عمر میں پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث دنیا سے رخصت ہوگئیں۔اگرچہ نازیہ حسن اس دنیا میں نہیں ہیں، لیکن آج بھی اپنی دلفریب گیتوں کی وجہ سے مداحوں کے دل میں زندہ ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      ماہرہ خان نے کشمیر میں ہونے والے تشدد کی دل دہلا دینے والی کہانی شیئر کر دی

      اروبا مرزا نے ثاقب چدھڑ کے ساتھ مبینہ چیٹ شیئر کر دی، سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی

      کرکٹر ارشدیپ سنگھ اور اداکارہ سمرین کور نے اپنے رشتے کی تصدیق کر دی

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.