تازہ تر ین

پریٹی زنٹا کی انڈین پریمیئر لیگ کا حصہ بننے تیاریاں

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ کی مشہور اداکارہ پریٹی زنٹا نے پھر انڈین پریمیئر لیگ کا حصہ بننے کیلئے کمر کس لی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پریتی زنٹا آئی پی ایل انڈین پریمیئر لیگ میں حصہ لینے ہندوستان پہنچ گئیں۔ پریٹی نے مداحوں کو سماجی رابطہ اکاونٹ پر اپنے آئی پی ایل میں حصہ لینے اور ہندوستان آنے کی خبر دی ہے۔واضح رہے کہ پریٹی اس سے قبل ہونیوالے آئی پی ایل کے تمام میچز میں بطور سفیر حصہ لے چکی ہیں۔
اب وہ ایک بار پھر کرکٹ گراونڈ میں دکھائی دیں گی۔ پریتی زنٹا نے 2016 میں امریکی تاجر جینی سے شادی کی تھی جس کے بعد سے وہ نیویارک میں رہائش پذیر ہیں۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain