تازہ تر ین

لالی وڈمیں کام کرنا میرے لئے فخر کی بات ہے‘ نادیہ حسین

لاہور(شو بز ڈیسک)نامور اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے کہا ہے کہ بہت سے پاکستانی فنکاربالی وڈ میں کام کررہے ہیں لیکن میرے نزدیک بھارت میں جاکرکام کرنا کوئی بڑی بات نہیں،پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کام کرنا میرے لئے فخر کی بات ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فیشن انڈسٹری میں کام کرنے کے کچھ عرصہ بعد ہی ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کاسلسلہ شروع ہوگیا تھا لیکن میری تمام ترتوجہ ماڈلنگ پرمرکوز تھی۔ میں نے ملک اوربیرون ممالک ہونے والے فیشن شو اورفیشن ویک میں شرکت کی اوراپنی منفرد پہچان بنائی بلکہ اس پروفیشن میں رہنے کی وجہ سے ہی میں نے فیشن سے وابستہ کاروبارشروع کیا اوربڑی کامیابی کے ساتھ اس کو آگے بڑھا رہی ہوں۔ دوسری جانب ایکٹنگ کے لیے مجھے آفرز جاری تھیں۔
جو تاحال جاری ہی ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ مجھے کچھ عرصہ قبل پاکستان فلم انڈسٹری کے ایک معروف فلمی ستارے نے اپنی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن کرداراوراسکرپٹ سننے کے بعد میں نے اس آفرکوقبول نہیں کیا۔ ایک طرف توایکٹنگ کے لیے خاصا وقت درکار ہوتا ہے اورپھراگرکرداربھی جاندارنہ ہوتواس کو کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ اسی لیے میں سوچتی ہوں کہ جب بھی کسی فلم کو سائن کرونگی تواس کے لیے پہلی شرط لیڈنگ رول کی ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں نادیہ حسین نے کہا کہ ہمارے ملک کے بہت سے فنکاربالی وڈ میں کام کررہے ہیں لیکن میرے نزدیک بھارت میں جاکرکام کرنا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ مجھے توبس اچھا اورمنفرد کام کرنا ہے جس سے میری اپنی پہچان ہو اورمیرے ملک کواس کا فائدہ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بالی وڈ میں کام کرنے کی پیشکش بھی ہوچکی ہے لیکن میں نے اس کے لیے رضامندی ظاہر نہیں کی کیوں کہ میری پہلی ترجیح اپنا ملک ہے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain