تازہ تر ین

ہمارے معاشرے میں طلاق یافتہ خاتون کو گالی سمجھا جاتا ہے:متیرا

لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ متیرا نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں مطلقہ خاتون کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا جاتا بلکہ اسے گالی کی طرح سمجھاجاتاہے،لوگ طلاق کی وجوہات جانے بغیر صرف خاتون کو قصور وار ٹھہرا تے ہیں جوظلم ہے ۔ ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میاں بیوی میں علیحدگی کی صورت میں مرد پر انگلی نہیں اٹھائی جاتی بلکہ تمام تر ذمہ داری صرف اور صرف خاتون پر عائد کر دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں تصویر کا ایک رخ نہیں دیکھنا چاہیے بلکہ دونوں طرف کا جائزہ لینا چاہیے اور پھر فیصلہ کرناچاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ طلاق پر صرف خاتون کی زندگی اجیرن ہوتی ہے ۔ طلاق کا معاملہ آج سے نہیں صدیوں سے چلاآرہا ہے اور مذہب اسلام میں بھی اس کی گنجائش موجود ہے کہ اگرکسی کا نبھا نہ ہو سکے تو وہ علیحدگی اختیار کر لے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی لڑکی خوشی سے طلاق نہیںلیتی بلکہ معاملات انتہا پر پہنچنے کے بعد اس اقدام پر مجبور ہوا جاتا ہے لیکن معاشرہ اس کو سمجھنے کے لئے تیار نہیں ۔
انہوںنے کہا کہ میرے بارے میں بھی لوگ مختلف طرح کی باتیں کرتے ہیں لیکن مجھے ان کی رتی برابر پرواہ نہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain