تازہ تر ین

آواز اور روشنی کی مدد سے دماغ کی صفائی میں اہم کامیابی

بوسٹن( ویب ڈیسک )ایک نئی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ روشنی اور ا?واز سے تحریک دینے سے دماغ سے وہ فاسد مواد خارج ہوجاتا ہے جو الزائیمر کی وجہ بنتا ہے۔ اسی عمل سے دماغی افعال کو درست کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ ہم ایک عرصے سے جانتے ہیں کہ جیسے جیسے دماغ میں بی ٹا ایمائی لوئڈ نامی مادہ جمع ہوتا ہے تو وہ ایک اور زہریلے پروٹین ٹاو¿ سے مل کر اعصابی سرگرمیوں کو مزید متاثر کرتا ہے اور یوں الزائیمر جیسی بیماری سر اٹھانے لگتی ہے۔ اب حال ہی میں معلوم ہوا ہے کہ الزائیمر کے شکار مریضوں کی دماغی لہروں میں بھی بے قاعدگی اور خرابی پائی جاتی ہے۔ دماغی خلیات یا نیورونز خاص طرح کی برقی تھرتھراہٹ خارج کرتے ہیں جنہیں دماغی امواج یا brain waves کہا جاتا ہے۔اس سے قبل تحقیق سے معلوم ہوا تھا کہ الزائیمر کے مریضوں میں سب سے بلند فری کوئنسی والی ’گیما‘ دماغی لہروں میں واضح خلل ا?تا ہے۔ حالیہ چند برسوں میں کیمبرج اور ایم ا?ئی ٹی کے ماہرین نے ثابت کیا ہے کہ بعض اقسام کی لائٹ تھراپی یا روشنی سے علاج کے بعد الزائیمر کے شکار چوہوں میں گیما لہریں دوبارہ بحال کی جاسکتی ہیں جو ثابت کرتی ہیں کہ دماغ میں بیماری کی وجہ بننے والے بی ٹا ایمائی لوئڈ میں کمی واقع ہورہی ہے۔
اب اسی ٹیم نے بتایا ہے کہ روشنی اور ا?واز کی مدد سے بعض مریضوں میں دماغی بہتری پیدا کی جاسکتی ہے جس کی تفصیلات جرنل سیل میں شائع ہوئی ہیں۔ ایم ا?ئی ٹی کے پروفیسر لائی ہوائی سائی اور ان کے ساتھیوں نے الزائیمر والے چوہوں کو روزانہ 40 ہرٹز کی روشنی میں ایک گھنٹے تک رکھا۔ اس سے چوہوں میں دماغ کا دشمن بی ٹا ایمائی لوئڈ کم ہوا اور ساتھ ہی زہریلے ٹاو¿ پروٹٰین کی مقدار بھی کم ہوئی۔
اس کے بعد چوہوں کو مسلسل سات روز تک 40 ہرٹز کی ا?واز ایک گھنٹے تک سنائی گئی تو اس کے بھی اچھے نتائج برا?مد ہوئے۔ اس سے نہ صرف دماغ میں ا?وازوں کے گوشے بلکہ یادداشت کے ایک اہم مرکز ’ہیپوکیمپس‘ سے بھی مضر کیمیکل اور پروٹین میں کمی دیکھی گئی۔ اسی کے ساتھ دماغ میں خون کا بہاو¿ بھی بہت بہتر ہوا جو ایک اضافی فائدہ ہے۔
اس کے بعد ماہرین نے ا?واز اور روشنی دونوں کو ملاکر مزید ایک ہفتے تک استعمال کیا تو امائی لوئڈ میں مزید کمی دیکھی گئی۔ جس کے مزید فوائد دیکھے گئے ہیں۔ یہ طریقہ انسانوں کے لیے بہت محفوظ اور مو¿ثر ثابت ہوسکتا اور توقع ہے کہ جلد ہی انسانوں پر اس کی ا?زمائش شروع کی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain