تازہ تر ین

مرد و خواتین میں برابری کی باتیں کرنا بے وقوفی ہے، متھیرا

اداکارہ و ٹی وی میزبان متھیرا کا کہنا ہے کہ مرد و خواتین میں برابری کی باتیں کرنا بے وقوفی ہے، دونوں کبھی بھی برابر نہیں ہو سکتے، کیوں کہ جو چیزیں مردوں کے پاس ہیں، وہ خواتین کے پاس نہیں۔

متھیرا کا کہنا تھا کہ مرد و خواتین کے ملنے سے ہی ایک مکمل انسان بنتا ہے اور دونوں میں برابری کی باتیں کرنا یا پھر کسی ایک صنف کو زیادہ اہمیت دینا غلط ہے۔

طویل دورانیے کے شو میں متھیرا نے بتایا کہ کس طرح انہیں اپنی بدنامی سے شہرت ملی۔

متھیرا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ان کا کوئی بھی جاننے والا نہیں تھا اور انہوں نے ایک چھوٹے ٹی وی چینل سے پروگرام کا آغاز کیا مگر ٹی وی پر فون کرنے والے شخص نے ان کی ’بے عزتی‘ کی اور وہ اس سے مشہور ہوگئیں۔

ٹی وی میزبان کے مطابق انہیں شروع میں پاکستانی معاشرے کی زیادہ سمجھ نہیں تھی اور جیسے ہی وہ افریقی ملک زمبابوے سے پاکستان پہنچیں تو مختصر کپڑے پہنتی رہیں اور انہوں نے ایک ٹی وی یوگا پروگرام میں بھی بولڈ ڈریس پہنا تو لوگوں نے انہیں کیا سے کیا سمجھ لیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain