Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آبنائے ہرمز پر معاہدہ طے، امریکہ اور ایران مذاکرات کے لیے تیار: ٹرمپ
    • جنوبی کوریا میں تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ، پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گی
    • سابق سری لنکن فاسٹ بولر رومیش پاتھیرگے نے جیولن میں ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کو شکست دے دی
    • بھارت اسرائیل کو اسلحہ بھیج کر غزہ میں مبینہ نسل کشی کا حصہ بن سکتا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
    • ایران پر حملے کا منصوبہ مؤخر، ٹرمپ نے جلد معاہدہ ہونے کی امید پر فوجی کارروائی روک دی
    • پاکستان میں برفانی تودہ گرنے سے لاپتا تمام 10 کوہ پیما جاں بحق، مہم چلانے والی کمپنی نے تصدیق کر دی
    • پاکستان اور کینیڈا کے درمیان براہِ راست فضائی رابطے بحال ، کینیڈین ایئرلائن نے منظوری کے لیے درخواست دے دی۔
    • ٹرمپ: ایران پر امریکی حملہ روک دیا معاہدہ طے پانے کے قریب
    • شمالی وزیرستان آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی نے جامِ شہادت نوش کیا
    • سیف الملوک جھیل پر سیاحوں کا داخلہ حفاظتی خدشات کے باعث بند کر دیا گیا
    • خیرات کی سیٹوں پر بیٹھے ہوئے ہم پر چڑھائی نہ کریں صوبائی وزیر سندھ سعید غنی
    • بلاول بھٹو حکومت کی الٹی گنتی کروانے سے پہلے اپنے والد سے استعفیٰ لیں جو ہمارے ووٹ سے صدر بنے عظمیٰ بخآری
    • 30 سال کا سفر تین سال میں طے کرنے والے ہمیں مشورے نہ دیں رانا ثنا اللہ کا محسن نقوی کو قرارہ جواب
    • پیپلز لبریشن آرمی کا 99 واں یومِ تاسیس، جی ایچ کیو میں پروقار تقریب فیلڈ مارشل عاصم منیر، چینی سفیر ژانگ زیڈونگ، ڈیفنس اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ کی شرکت
    • یوکرین پر روس کا بڑا رات بھر حملہ، 35 میزائل اور 185 ڈرون داغے گئے: زیلنسکی
    • مسلم لیگ (ن) کے رکنِ قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • گلگت بلتستان میں براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی
    • ارشد ندیم اپنے کامن ویلتھ جیولن گولڈ کا دفاع نہ کر سکے، نویں پوزیشن پر اختتام
    • فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز کا تمغہ جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون باکسر بن گئیں
    • سیوٹا سے 37 ہزار 500 تارکینِ وطن کی واپسی، اموات کی تعداد 57 ہو گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    "خلیل الرحمٰن خبروں میں آنے کیلئے بڑے اداکاروں کیخلاف باتیں کرتے ہیں”

    By Khabrain Newsجولائی 13, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     لاہور: پاکستانی فلم اسٹار ریشم نے کہا ہے کہ ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو جب وائرل ہونا ہوتا ہے تو وہ انٹرویوز میں بیٹھ کر اداکاروں کے خلاف بیان دینا شروع کردیتے ہیں۔

    حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ریشم سے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کے بارے میں سوال کیا گیا جس پر اداکارہ نے کہا کہ میں اس مصنف کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتی لیکن یہ ضرور کہوں گی کہ اب اُنہیں دوسروں پر تنقید کرنا چھوڑ دینا چاہیے۔

    ریشم نے کہا کہ خلیل الرحمٰن کو اپنی صحت پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، میں نے اُن کے حالیہ انٹرویوز دیکھے ہیں جن میں اُن کی صحت خراب نظر آرہی تھی، اب اُن کے چہرے پر بھی پہلے جیسی رونق نہیں رہی۔

    اداکارہ نے کہا کہ خلیل الرحمٰن قمر بالکل بدل گئے ہیں، وہ پہلے ایک خوبصورت آدمی تھے، ہم نے ہمیشہ سنا ہے کہ اندرونی خوبصورتی آپ کی ظاہری شکل کو بڑھا دیتی ہے لیکن اگر آپ لوگوں پر تنقید کریں گے تو بدصورت ہی نظر آئیں گے۔

    اُنہوں نے کہا کہ میرے چہرے پر جو تھوڑی بہت ترو تازگی اور خوبصورتی ہے یہ میرے لنگر (خیرات) کی وجہ سے ہے، میرے اس نیک عمل سے اللہ تعالیٰ بھی خوش ہوتے ہیں۔

    ریشم نے کہا کہ خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں نعمان اعجاز کے بارے میں نامناسب الفاظ استعال کیے، مجھے یہ سُن کر بہت بُرا لگا کہ ہمارے ڈرامہ نگار کس طرح پاکستان کے لیجنڈری اداکار نعمان اعجاز کو بُرا بھلا کہہ رہے ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ نعمان اعجاز ایک شاندار اداکار ہیں، ہمیں اس بات کو قبول کرنا چاہیے اور ان کا احترام کرنا چاہیے۔ میں نے بھی نعمان اعجاز کے ساتھ کام کیا ہے اور میرا تجربہ شاندار رہا، وہ میرے منہ بولے بھائی ہیں۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ خلیل الرحمٰن ایک چالاک لکھاری ہیں جو خبروں میں آنے کے لیے جان بوجھ کر اداکاروں کے خلاف بات کرتے ہیں، وہ شہرت حاصل کرنے اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے لیے ماہرہ خان، صبا قمر اور نعمان اعجاز جیسے بڑے اداکاروں کے خلاف بیان دیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں خلیل الرحمٰن قمر نے کہا تھا کہ نعمان اعجاز ایک گھٹیا آدمی ہیں، پوری دنیا میں صرف نعمان اعجاز ہیں جن سے اُنہیں نفرت ہے باقی لوگوں پر غصہ آتا ہے لیکن نفرت کسی سے نہیں ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ماہرہ خان نے کشمیر میں ہونے والے تشدد کی دل دہلا دینے والی کہانی شیئر کر دی

      اروبا مرزا نے ثاقب چدھڑ کے ساتھ مبینہ چیٹ شیئر کر دی، سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی

      کرکٹر ارشدیپ سنگھ اور اداکارہ سمرین کور نے اپنے رشتے کی تصدیق کر دی

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.