Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • شمالی وزیرستان آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی نے جامِ شہادت نوش کیا
    • سیف الملوک جھیل پر سیاحوں کا داخلہ حفاظتی خدشات کے باعث بند کر دیا گیا
    • خیرات کی سیٹوں پر بیٹھے ہوئے ہم پر چڑھائی نہ کریں صوبائی وزیر سندھ سعید غنی
    • بلاول بھٹو حکومت کی الٹی گنتی کروانے سے پہلے اپنے والد سے استعفیٰ لیں جو ہمارے ووٹ سے صدر بنے عظمیٰ بخآری
    • 30 سال کا سفر تین سال میں طے کرنے والے ہمیں مشورے نہ دیں رانا ثنا اللہ کا محسن نقوی کو قرارہ جواب
    • پیپلز لبریشن آرمی کا 99 واں یومِ تاسیس، جی ایچ کیو میں پروقار تقریب فیلڈ مارشل عاصم منیر، چینی سفیر ژانگ زیڈونگ، ڈیفنس اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ کی شرکت
    • یوکرین پر روس کا بڑا رات بھر حملہ، 35 میزائل اور 185 ڈرون داغے گئے: زیلنسکی
    • مسلم لیگ (ن) کے رکنِ قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • گلگت بلتستان میں براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی
    • ارشد ندیم اپنے کامن ویلتھ جیولن گولڈ کا دفاع نہ کر سکے، نویں پوزیشن پر اختتام
    • فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز کا تمغہ جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون باکسر بن گئیں
    • سیوٹا سے 37 ہزار 500 تارکینِ وطن کی واپسی، اموات کی تعداد 57 ہو گئی
    • اپنے بل بوتے پر کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے اور بات کر رہے ہیں نئے صوبوں و انتظامی یونٹس کی:اسمہ نواز کا ٹوئٹ
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے تجاوز کر گئے
    • شدید بارش کے باعث مری میں لینڈ سلائیڈنگ، متعدد سڑکیں متاثر
    • حکومت کا مستقبل کے سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے 800 ارب روپے کے ہنگامی منصوبے کی تیاری
    • ماہرہ خان نے کشمیر میں ہونے والے تشدد کی دل دہلا دینے والی کہانی شیئر کر دی
    • امارات ائیر لائن کے جہاز کی دبئی سے ہانگ ژو کی پرواز10گھنٹےAC بند ہونے پر مسافر بےہوش
    • پاکستانی فضائی حدود کی پابندیوں سے ایئر انڈیا کو 2.3 ارب ڈالر کا نقصان
    • وسیم اکرم کا گمشدہ کتا مل گیا، دو افراد کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے انعام دیا گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    میں نے بالی ووڈ پارٹیز میں نشہ کرکے دل کی باتیں کیں، رندیپ ہودا

    By Khabrain Newsجولائی 15, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     ممبئی: بالی ووڈ اداکار رندیپ ہودا نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ پارٹیاں ایسی تقریبات ہوتی ہیں جن میں لوگ لطف اندوز ہونے کے لیے نہیں بلکہ نیٹ ورک بنانے اور کام کی تلاش کے لیے شرکت کرتے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی میں بہت سے اداکاروں نے بالی ووڈ پارٹیوں کے اہم نیٹ ورکنگ ایونٹس کے بارے میں بات کی ہے جہاں انڈسٹری کے پیشہ ور افراد، بشمول اداکار، ہدایت کار، پروڈیوسر اور کرکٹرز اکٹھے ہوتے ہیں، صنعت میں بااثر لوگوں سے ملاقات اور بات چیت کے ذریعے اداکاروں کو نئے پراجیکٹس ملنے کے مواقع بڑھ جاتے ہیں۔

    اب رندیپ ہودا نے بھی اپنے حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ پارٹیز کے بارے میں بات کی، اداکار نے کہا کہ میں اپنے کیریئر کے آغاز میں بالی ووڈ پارٹیز میں شرکت کرتا تھا، اُس وقت مجھے ان پارٹیوں کا اصل مقصد معلوم نہیں تھا۔

    رندیپ ہودا نے کہا کہ مجھے لگتا تھا کہ یہ تقریبات لطف اندوز ہونے کے لیے ہوتی ہیں تو میں وہاں نشے میں دھت ہوکر پارٹی انجوائے کرتا تھا اور لوگوں سے کنکشن بنانے کے بجائے اپنی دل کی بات کہہ دیتا تھا۔

    اداکار نے کہا کہ مجھے بعد میں معلوم ہوا کہ یہ تو نیٹ ورکنگ تقریبات ہوتی ہیں، یہاں سے تو نئے کنکشنس کے ذریعے اداکاروں کو نئے پراجیکٹس ملتے ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ ان پارٹیوں کا مقصد بااثر شخصیات سے کام پر بات کرنا اور کنکشن بنانا ہے جبکہ نئے اداکار تو ایسی تقریبات میں بااثر لوگوں سے بات چیت کرنے کا موقع بھی تلاش کرتے ہیں۔

    رندیپ ہودا نے کہا کہ میں نے بعد میں سوچا کہ میں نے ایسی تقریبات میں نشے دھت ہوکر لوگوں سے نہ جانے کیا کیا بولا ہوگا جس کی وجہ سے مجھے کام نہیں مل سکا۔

    اداکار نے کہا کہ مجھے بعد میں احساس ہوا کہ آپ کو بالی ووڈ پارٹیز میں اپنے ہاتھ میں مشروب کا ایک گلاس پکڑنا ہے، لوگوں سے خوشگوار لہجے میں ملنا ہے اور اس بارے میں بات کرنی ہے کہ کون کس پروجیکٹ پر کام کر رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بالی ووڈ پارٹیاں صرف نیٹ ورکنگ پارٹیاں ہیں کیونکہ اصل پارٹیاں تو آپ اپنے دوستوں کے ساتھ کرتے ہیں جن کے ساتھ آپ انجوائے بھی کرتے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ماہرہ خان نے کشمیر میں ہونے والے تشدد کی دل دہلا دینے والی کہانی شیئر کر دی

      اروبا مرزا نے ثاقب چدھڑ کے ساتھ مبینہ چیٹ شیئر کر دی، سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی

      کرکٹر ارشدیپ سنگھ اور اداکارہ سمرین کور نے اپنے رشتے کی تصدیق کر دی

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.