Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • شمالی وزیرستان آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی نے جامِ شہادت نوش کیا
    • سیف الملوک جھیل پر سیاحوں کا داخلہ حفاظتی خدشات کے باعث بند کر دیا گیا
    • خیرات کی سیٹوں پر بیٹھے ہوئے ہم پر چڑھائی نہ کریں صوبائی وزیر سندھ سعید غنی
    • بلاول بھٹو حکومت کی الٹی گنتی کروانے سے پہلے اپنے والد سے استعفیٰ لیں جو ہمارے ووٹ سے صدر بنے عظمیٰ بخآری
    • 30 سال کا سفر تین سال میں طے کرنے والے ہمیں مشورے نہ دیں رانا ثنا اللہ کا محسن نقوی کو قرارہ جواب
    • پیپلز لبریشن آرمی کا 99 واں یومِ تاسیس، جی ایچ کیو میں پروقار تقریب فیلڈ مارشل عاصم منیر، چینی سفیر ژانگ زیڈونگ، ڈیفنس اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ کی شرکت
    • یوکرین پر روس کا بڑا رات بھر حملہ، 35 میزائل اور 185 ڈرون داغے گئے: زیلنسکی
    • مسلم لیگ (ن) کے رکنِ قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • گلگت بلتستان میں براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی
    • ارشد ندیم اپنے کامن ویلتھ جیولن گولڈ کا دفاع نہ کر سکے، نویں پوزیشن پر اختتام
    • فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز کا تمغہ جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون باکسر بن گئیں
    • سیوٹا سے 37 ہزار 500 تارکینِ وطن کی واپسی، اموات کی تعداد 57 ہو گئی
    • اپنے بل بوتے پر کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے اور بات کر رہے ہیں نئے صوبوں و انتظامی یونٹس کی:اسمہ نواز کا ٹوئٹ
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے تجاوز کر گئے
    • شدید بارش کے باعث مری میں لینڈ سلائیڈنگ، متعدد سڑکیں متاثر
    • حکومت کا مستقبل کے سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے 800 ارب روپے کے ہنگامی منصوبے کی تیاری
    • ماہرہ خان نے کشمیر میں ہونے والے تشدد کی دل دہلا دینے والی کہانی شیئر کر دی
    • امارات ائیر لائن کے جہاز کی دبئی سے ہانگ ژو کی پرواز10گھنٹےAC بند ہونے پر مسافر بےہوش
    • پاکستانی فضائی حدود کی پابندیوں سے ایئر انڈیا کو 2.3 ارب ڈالر کا نقصان
    • وسیم اکرم کا گمشدہ کتا مل گیا، دو افراد کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے انعام دیا گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دانش تیمور بدتمیز اور فیصل قریشی احسان فراموش ہیں، پرویز کلیم

    By Khabrain Newsجولائی 20, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف فلمساز اور اسکرین رائٹر پرویز کلیم نے اداکار دانش تیمور کو بےادب جبکہ فیصل قریشی اور سعود کو احسان فراموش قرار دے دیا۔

    حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران فلمساز پرویز کلیم سے پوچھا گیا کہ ہدایتکار اقبال کشمیری نے دانش تیمور کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنے کی بہت کوشش کی لیکن اداکار نے انکار کردیا تھا، جو آرٹسٹ پہلے کام کے لیے در در کی ٹھوکریں کھاتے تھے، اب وہی آرٹسٹ اقبال کشمیری جیسے فلمسازوں کے ساتھ کام کیوں نہیں کرنا چاہتے؟

    اس سوال کے جواب میں پرویز کلیم نے کہا کہ دانش تیمور خود کو پاکستان کا راک ہڈسن (ہالی ووڈ اداکار) سمجھتے ہیں، وہ نہایت ہی بےادب اداکار ہیں اور میں تو اُنہیں اقبال کشمیری کے ساتھ کام نہ کرنے پر بدنصیب ہی کہوں گا۔
    پرویز کلیم نے ماضی کے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک فلم کے سلسلے میں دانش تیمور کے گھر گیا تھا، وہ جھولے پر بیٹھے تھے اور اُن کی ٹانگیں میرے منہ کی طرف تھیں۔

    فلمساز نے کہا کہ دانش کو میری عمر کا تھوڑا لحاظ کرنا چاہیے تھا، میں ایک عُمر رسیدہ شخص ہوں لیکن جب میں نے دانش تیمور کی یہ حرکت دیکھی تو میں اُسی وقت سمجھ گیا تھا کہ وہ شوبز میں کہاں تک کامیاب ہوسکیں گے۔

    اُنہوں نے کہا کہ دانش تیمور میں بڑے چھوٹے کی تمیز نہیں، نہ ہی اُن میں سلیقہ ہے، وہ بےادب انسان ہیں اور بےادبی کی وجہ سے ہی اُن کی تمام فلمیں فلاپ ہوتی ہیں کیونکہ ایسے لوگ کبھی کامیاب نہیں ہوتے لیکن اگر آج بھی وہ اپنی حرکتوں پر اللہ تعالیٰ سے معافی مانگ لیں گے تو اللہ تعالیٰ اُنہیں معاف کردے گا۔

    دوسری جانب پرویز کلیم نے اداکار فیصل قریشی اور سعود کے بارے میں دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے ہی ان دونوں اسٹارز کو فلم انڈسٹری میں متعارف کروایا تھا۔

    پرویز کلیم نے کہا کہ میں نے فیصل قریشی کی والدہ کے بےحد اصرار پر اُنہیں اپنی فلم میں کاسٹ کیا تھا جبکہ سعود کو کسی بھی سفارش کے بغیر ہی اپنی فلم میں بطورِ ہیرو متعارف کروایا تھا۔

    فلمساز نے کہا کہ میں نے فیصل قریشی اور سعود کو بڑے پردے پر متعارف کروایا لیکن یہ دونوں اسٹارز ہی احسان فراموش نکلے کیونکہ دونوں مجھ سے بات تک نہیں کرتے اور نہ ہی مجھے یاد کرتے ہیں۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ میں اگر کبھی احسان فراموشی کی تصویر بناؤں گا تو اُس میں فیصل قریشی اور سعود کے ہی چہرے ہوں گے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ماہرہ خان نے کشمیر میں ہونے والے تشدد کی دل دہلا دینے والی کہانی شیئر کر دی

      اروبا مرزا نے ثاقب چدھڑ کے ساتھ مبینہ چیٹ شیئر کر دی، سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی

      کرکٹر ارشدیپ سنگھ اور اداکارہ سمرین کور نے اپنے رشتے کی تصدیق کر دی

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.