Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • شمالی وزیرستان آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی نے جامِ شہادت نوش کیا
    • سیف الملوک جھیل پر سیاحوں کا داخلہ حفاظتی خدشات کے باعث بند کر دیا گیا
    • خیرات کی سیٹوں پر بیٹھے ہوئے ہم پر چڑھائی نہ کریں صوبائی وزیر سندھ سعید غنی
    • بلاول بھٹو حکومت کی الٹی گنتی کروانے سے پہلے اپنے والد سے استعفیٰ لیں جو ہمارے ووٹ سے صدر بنے عظمیٰ بخآری
    • 30 سال کا سفر تین سال میں طے کرنے والے ہمیں مشورے نہ دیں رانا ثنا اللہ کا محسن نقوی کو قرارہ جواب
    • پیپلز لبریشن آرمی کا 99 واں یومِ تاسیس، جی ایچ کیو میں پروقار تقریب فیلڈ مارشل عاصم منیر، چینی سفیر ژانگ زیڈونگ، ڈیفنس اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ کی شرکت
    • یوکرین پر روس کا بڑا رات بھر حملہ، 35 میزائل اور 185 ڈرون داغے گئے: زیلنسکی
    • مسلم لیگ (ن) کے رکنِ قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • گلگت بلتستان میں براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی
    • ارشد ندیم اپنے کامن ویلتھ جیولن گولڈ کا دفاع نہ کر سکے، نویں پوزیشن پر اختتام
    • فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز کا تمغہ جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون باکسر بن گئیں
    • سیوٹا سے 37 ہزار 500 تارکینِ وطن کی واپسی، اموات کی تعداد 57 ہو گئی
    • اپنے بل بوتے پر کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے اور بات کر رہے ہیں نئے صوبوں و انتظامی یونٹس کی:اسمہ نواز کا ٹوئٹ
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 30 ہزار روپے سے تجاوز کر گئے
    • شدید بارش کے باعث مری میں لینڈ سلائیڈنگ، متعدد سڑکیں متاثر
    • حکومت کا مستقبل کے سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے 800 ارب روپے کے ہنگامی منصوبے کی تیاری
    • ماہرہ خان نے کشمیر میں ہونے والے تشدد کی دل دہلا دینے والی کہانی شیئر کر دی
    • امارات ائیر لائن کے جہاز کی دبئی سے ہانگ ژو کی پرواز10گھنٹےAC بند ہونے پر مسافر بےہوش
    • پاکستانی فضائی حدود کی پابندیوں سے ایئر انڈیا کو 2.3 ارب ڈالر کا نقصان
    • وسیم اکرم کا گمشدہ کتا مل گیا، دو افراد کو 2 لاکھ 50 ہزار روپے انعام دیا گیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ڈیڑھ سال تک شوہر کا تشدد برداشت کیا، جگن کاظم کا انکشاف

    By Khabrain Newsجولائی 20, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ جگن کاظم نے سابق شوہر کی جانب سے تشدد کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

    حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران جگن کاظم نے گھریلو تشدد کے بارے میں بات کی، اس موقع پر اُنہوں نے اپنے تلخ ماضی کو بھی یاد کیا جس میں اُنہیں بھی تشدد کے مسائل کا سامنا تھا۔

    جگن کاظم نے کہا کہ میں نے پہلی شادی اپنے والدین سے چُھپ کر کی تھی اور یہ شادی میری اپنی پسند اور محبت کی شادی تھی لیکن اس شادی کے تیسرے ہفتے میں ہی شوہر نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔
    اداکارہ نے کہا کہ شوہر کی جانب سے تشدد کی پہلی علامات بیوی کے لیے منہ سے نکلی گئی گالی ہوتی ہے، یہ سب گالیوں سے شروع ہوتا ہے اور پھر ایک وقت آتا ہے کہ شوہر اپنی بیوی پر ہاتھ اُٹھا دیتا ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ جب شوہر پہلی بار ہاتھ اُٹھائے تو اُسی وقت عورت کو فیصلہ کرلینا چاہیے کیونکہ جب ایک بار ہاتھ اُٹھ جاتا ہے تو وہ ساری زندگی نہیں رُکتا۔

    جگن کاظم نے کہا کہ میری پہلی شادی میں بھی یہی ہوا، مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا لیکن میں نے برداشت کیا اور ڈیڑھ سال تک شوہر کا تشدد برداشت کرتی رہی، میں اُسی وقت علیحدگی کا فیصلہ کرسکتی تھی لیکن میں نے نہیں کیا کیونکہ میں بےوقوف تھی۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں سوچتی تھی کہ میرے ساتھ ساری زندگی بدتر سلوک ہی ہوگا، میں جب سات ماہ کی حاملہ تھی تو اُس وقت بھی میرے سابق شوہر نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا، تشدد کیا اور پھٹے کپڑوں میں مجھے گھر سے باہر نکال دیا تھا۔

    اُنہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ! اُن پڑوسیوں کا بھلا کرے جنہوں نے میرے اوپر چادر ڈالی تھی اور مجھے اُس مشکل وقت میں سنبھالا تھا۔

    جگن کاظم نے کہا کہ میں اُس تشدد کے لیے کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرا سکتی کیونکہ وہ میری اپنی غلطی تھی کہ میں نے ہی اپنے لیے ایسے شخص کا انتخاب کیا تھا۔

    اداکارہ نے کہا کہ جب نور مخدوم کا کیس وائرل ہوا تو سوشل میڈیا پر ہر کوئی بات کررہا تھا کہ اُن کے ساتھ بھی ایسا ہوچکا ہے لیکن میں نے اس پر کوئی بات نہیں کی کیونکہ میں اپنے ماضی کی وجہ سے وائرل نہیں ہونا چاہتی تھی۔

    اُنہوں نے مزید کہا کہ ماضی گُزر گیا ہے، میرا بیٹا حمزہ 18 برس کا ہوگیا ہے، الحمدللہ! حمزہ کی پرورش فیصل (دوسرے شوہر) نے کی ہے اور فیصل ہی حمزہ کے بابا ہیں۔

    واضح رہے کہ جگن کاظم کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوگئی تھی، پہلی شادی سے اداکارہ کا ایک بیٹا (حمزہ) بھی ہے، اُنہوں نے سال 2013 میں فیصل نقوی کے ساتھ دوسری شادی کی۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ماہرہ خان نے کشمیر میں ہونے والے تشدد کی دل دہلا دینے والی کہانی شیئر کر دی

      اروبا مرزا نے ثاقب چدھڑ کے ساتھ مبینہ چیٹ شیئر کر دی، سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی

      کرکٹر ارشدیپ سنگھ اور اداکارہ سمرین کور نے اپنے رشتے کی تصدیق کر دی

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.