Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے وطن واپسی کا اعلان کر دیا
    • پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ سونا 10 ہزار روپے مہنگا ہو گیا۔
    • امریکا، ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز کو 60 دنوں کے لیے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کر لیا۔
    • بروک لیسنر نے پیشہ ورانہ ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
    • پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست دے کر ہاکی سیریز اپنے نام کر لی
    • ارطغرل کے معروف اداکار جلال آل نے پاکستان دوبارہ آنے کا اعلان کر دیا۔
    • بحیرۂ احمر سے گزرنے والے پاکستانی پرچم بردار دو آئل ٹینکر بحفاظت واپس پہنچ گئے۔
    • طلاق کے بعد اپنی بیٹی کی پرورش کے لئے مجھے خود مختار بننا پڑا، تا کہ اپنے ماں باپ پر بوجھ نہ بنوں !۔۔ (شرمین علی)
    • عرب امارات نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کر دیا
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.3 شدت کا طاقتور زلزلہ
    • ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا
    • ‘لگان’ اور ‘گجنی’ کے اداکار پردیپ راوت 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
    • پی سی بی نے 2026-27 کے ڈومیسٹک سیزن سے واپڈا اور ساحر ایسوسی ایٹس کو خارج کر دیا
    • مکہ مکرمہ دنیا کے سب سے زیادہ وزٹ کیے جانے والے شہروں میں پانچویں، مدینہ منورہ ساتویں نمبر پر
    • بابر اعظم اس دہائی میں بین الاقوامی کرکٹ میں 1,000 چوکے لگانے والے پہلے بلے باز بن گئے
    • اسپائیڈر مین نو وے ہوم کی اداکارہ میری ایگڈا 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
    • یو ایف سی فائٹر ایلین ناسیمنٹو 34 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
    • پاکستان کا ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
    • پاکستان ویمنز ٹیم نے سری لنکا کا دورہ تیسرے ٹی20 میں فتح کے ساتھ اختتام کیا
    • لاہور میں حضرت داتا گنج بخشؒ کا تین روزہ سالانہ عرس مبارک شروع
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وہ عام عادتیں جو اچھی نیند سے محروم کردیں

    By Daily Khabrainمارچ 25, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور( ویب ڈیسک ) دیوار پر لگی گھڑی کی طرح ہمارے جسم کے اندر موجود خلیات کی بھی اپنی 24 گھنٹے کی ٹائم لائن ہوتی ہے، اگر وہ ایک ترتیب میں ہو تو ہماری جسمانی گھڑی ذہنی اور جسمانی امراض سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔اور ہماری نیند کا اس حوالے سے بہت اہم کردار ہوتا ہے جو جسمانی گھڑی کو فعال رکھنے میں مدد دیتی ہے۔مگر صرف ایک رات کی خراب نیند مختلف امراض کا خطرہ بڑھانے کے لیے کافی ثابت ہوتی ہے۔تاہم نیند کی کمی صرف آپ کے کام یا مصروف شیڈول کی وجہ سے نہیں ہوتی بلکہ کچھ عادات ایسی ہوتی ہیں جو اچھی نیند کو متاثر کرتی ہیں اور حیران کن طور پر یہ ایسی عادتیں ہیں جن سے بچنا بہت آسان ہے یا لوگ انہیں نقصان دہ نہیں سمجھتے۔یہاں آپ ان عادات کو جان سکیں گے جو نیند کو متاثر کرنے کا باعث بنتی ہیں۔

    سونے سے قبل اسکرین کا استعمال
    یہ ایسی عادت ہے جو آج کے نوجوانوں میں بہت عام ہے یعنی سونے کے لیے لیٹنے کے بعد اسمارٹ فون، ٹیبلیٹ یا لیپ ٹاپ کا استعمال، مگر اس کے نتیجے میں جسمانی گھڑی کا نظام متاثر ہوتا ہے جو کہ نیند کے سائیکل کو ریگولیٹ کرتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق سونے سے قبل فون یا کسی ڈیوائس کی اسکرین کو دیکھنے سے پتلیاں تیز روشنی سے متاثر ہوتی ہیں جس کے نتیجے میں نیند میں مدد دینے والے ہارمون میلاٹونین بننے کے عمل میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے، بہتر یہ ہے کہ سونے سے آدھے گھنٹے قبل اسکرینوں کو خود سے دور کردیں۔

    سونے کا کوئی معمول نہ ہونا
    جب آپ کے سونے کا کوئی وقت یا معمول طے نہ ہو تو اس سے بھی جسمانی گھڑی کی ترتیب بدلتی ہے اور جسم وائرل انفیکشن یا ڈپریشن کا آسانی سے شکار ہونے لگتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق سونے کے وقت میں تسلسل ہونا چاہئے جو کہ جسمانی گھڑی کے چکر کے لیے ضروری ہے، مگر روزانہ سونے کا وقت بدلنا اس چکر کو متاثر کرکے نیند کے معیار کو ناقص کرتا ہے، آسان الفاظ میں روزانہ سونے کا ایک وقت ہو اور صبح اٹھنے کا بھی ایک وقت مقرر ہو۔

    سونے کے کمرے میں بے ترتیبی
    ہوسکتا ہے کہ یہ جان کر حیران ہو کہ جس کمرے میں آپ سوتے ہیں، وہ بھی اچھی نیند کے حصول میں رکاوٹ بن سکتا ہے مگر طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بستر کے ارگرد بے ترتیبی یا سامان کا بکھرا ہونا دماغ کو بھٹکاتا ہے جس سے سونا مشکل ہوجاتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں : رات کو کتنی نیند صحت کے لیے ضروری ہے؟

    سونے سے کچھ دیر پہلے ورزش
    اگرچہ ورزش سونے کے معمولات میں مدد دیتی ہے مگر اسے سونے سے کچھ دیر پہلے کرنا مسائل پیدا کرسکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق سونے کے وقت سے 2 سے 3 گھنٹے پہلے ورزش کرنے سے گریز کریں کیونکہ یہ دماغ کو متحرک کرتی ہے، مگر روزانہ ورزش ضرور کریں چاہے 20 منٹ کی چہل قدمی ہی کیوں نہ ہو، کیونکہ وہ سونے میں مدد دیتی ہے۔

    سونے سے کچھ دیر قبل کھانا
    سونے سے کم از کم 3 سے 4 گھنٹے پہلے کھانا تناول کرنے سے گریز کرنا چاہئے، طبی ماہرین کے مطابق سونے کے وقت سے کچھ دیر پہلے کھانا بھی نیند کو متاثر کرسکتا ہے، کیونکہ کھانے کے بعد معدے میں تیزابیت حرکت میں آتی ہے اور اس دوران سونے کے لیے لیٹنے سے وہ تیزابی اثرات گلے میں محسوس ہونے لگتے ہیں، جس سے نیند اڑ جاتی ہے۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    ڈی آر کانگو میں ایبولا کے تصدیق شدہ کیسز 2,181، ہلاکتیں 864 تک پہنچ گئیں

    پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں کریک ڈاؤن، شاہدرہ، پارک ویو اور ریلوے روڈ پر 3 فوڈ یونٹس سیل

    گھانا کے خلاف انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کالے جادو‘ کے چرچے

    تازہ ترین

    ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

    جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

    عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

    فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

    حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.