Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • تمام مشکلات کے باوجود کشمیری عوام کا حوصلہ، استقامت اور ثابت قدمی آج بھی غیر متزلزل ہے۔ — آصف علی زرداری
    • جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مسئلۂ کشمیر کے حل سے جڑا ہے: شہباز شریف
    • سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے وطن واپسی کا اعلان کر دیا
    • پاکستان بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ سونا 10 ہزار روپے مہنگا ہو گیا۔
    • امریکا، ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز کو 60 دنوں کے لیے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کر لیا۔
    • بروک لیسنر نے پیشہ ورانہ ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
    • پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی کوریا کو 3-4 سے شکست دے کر ہاکی سیریز اپنے نام کر لی
    • ارطغرل کے معروف اداکار جلال آل نے پاکستان دوبارہ آنے کا اعلان کر دیا۔
    • بحیرۂ احمر سے گزرنے والے پاکستانی پرچم بردار دو آئل ٹینکر بحفاظت واپس پہنچ گئے۔
    • طلاق کے بعد اپنی بیٹی کی پرورش کے لئے مجھے خود مختار بننا پڑا، تا کہ اپنے ماں باپ پر بوجھ نہ بنوں !۔۔ (شرمین علی)
    • عرب امارات نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کر دیا
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.3 شدت کا طاقتور زلزلہ
    • ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا
    • ‘لگان’ اور ‘گجنی’ کے اداکار پردیپ راوت 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
    • پی سی بی نے 2026-27 کے ڈومیسٹک سیزن سے واپڈا اور ساحر ایسوسی ایٹس کو خارج کر دیا
    • مکہ مکرمہ دنیا کے سب سے زیادہ وزٹ کیے جانے والے شہروں میں پانچویں، مدینہ منورہ ساتویں نمبر پر
    • بابر اعظم اس دہائی میں بین الاقوامی کرکٹ میں 1,000 چوکے لگانے والے پہلے بلے باز بن گئے
    • اسپائیڈر مین نو وے ہوم کی اداکارہ میری ایگڈا 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
    • یو ایف سی فائٹر ایلین ناسیمنٹو 34 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
    • پاکستان کا ایران کے ساتھ دوطرفہ تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لاک ڈاؤن کی تجویز نہیں دی، ترجمان سندھ حکومت

    By Daily Khabrainاپریل 2, 2021
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ جنوبی پاکستان میں اب تک کورونا وائرس شمالی پاکستان کی طرح نہیں پھیلا ہے اس لیے وفاقی حکومت سے گزارش کی ہے کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کی جائے۔

    کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے گزارش کی ہے کہ بہت سے لوگ 50 سال سے کم عمر کے ہیں تاہم دیگر بیماریوں میں مبتلا ہیں وہ اس سے مستفید نہیں ہوسکتے اس لیے اس عمر کے بریکٹ کو ختم کیا جائے۔

    ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اس کے علاوہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر عمل درآمد کرانے والے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی ویکسین فراہم کی جانی چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کی تجویز نہیں دی ہم نے صرف بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کی بات کی ہے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اپنے اخراجات پر ویکسین درآمد کرنے کو تیار ہیں، سائنوفام چین کی سرکاری کمپنی ہے اس لیے یہ انفرادی سطح پر ڈیل نہیں کرتی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اپنی عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور آج کینسینو کمپنی کو 20 لاکھ ویکسین کا آرڈر دے دے گی۔

    کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس

    قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں صوبائی وزیر صحت، وزیر لیبر، وزیر بلدیات، مشیر قانون، پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت، چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری، ڈبلیو ایچ او، آغا خان اور انڈس ہسپتال کے نمائندوں نے شرکت کی۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی کہ سندھ میں اب تک مجموعی طور پر 33 لاکھ ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    ان کو بتایا گیا کہ صوبے میں 664 آئی سی یو بیڈز یا وینٹیلیٹر اور 1872 ایچ ڈی یو بیڈز اور 1374 لو فلو آکسیجن بیڈز کا انتظام ہے۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ روز 8 ہزار 913 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 237 کیسز، 2.7 فیصد سامنے آئے اور اس وقت تک صوبے میں مجموعی 2 لاکھ 65 ہزار 916 کیسز ہوچکے ہیں، جن میں 2 لاکھ 56 ہزار 384 صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔

    اس کے علاوہ سندھ میں اب تک مجموعی 4 ہزار 504 افراد کی وائرس سے اموات ہوچکی ہیں جو مجموعی کیسز کا 1.7 فیصد ہے۔

    اجلاس میں صوبے میں برطانیہ سے آنے والوں کا ایک ماہ کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ لاک ڈاؤن نہیں چاہتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم صرف بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کو 2 ہفتوں کے لیے بند کرنا چاہتے ہیں، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند ہونے سے تیسری لہر کا مزید پھلاؤ رک سکتا ہے’۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ‘ہم اکیلے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند نہیں کر سکتے یہ قومی فیصلہ ہونا چاہیے’۔

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    بحیرۂ احمر سے گزرنے والے پاکستانی پرچم بردار دو آئل ٹینکر بحفاظت واپس پہنچ گئے۔

    لاہور میں حضرت داتا گنج بخشؒ کا تین روزہ سالانہ عرس مبارک شروع

    ملتان میں صارفین کے مبینہ تشدد کے بعد سب وے پاکستان کا قانونی کارروائی کا اعلان

    تازہ ترین

    ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

    جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

    عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

    فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

    حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.