Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • چینی کا استعمال مکمل ختم کرنا صحت کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے، تحقیق
    • ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ہائی پروفائل تقریب میں اپنی 80ویں سالگرہ منائی
    • افغانستان میں موجود دہشتگرد پورے خطے کیلئے بڑا خطرہ
    • نیتن یاہو ایران سے ہار گئے؟ اسرائیلی اپوزیشن لیڈر کا دھماکہ خیز دعویٰ
    • ایران پر جنگ مسلط ہوئی تو پوری قوم ایک مٹھی بن گئی، صدر پزشکیان
    • یورپی یونین کا میٹا کو بڑا حکم!
    • اے آئی استعمال کرنے والی کمپنیوں کی آمدنی میں بہتری، نئی رپورٹ جاری
    • جرمن نوجوان نے ایک منٹ میں سوا کلو شہد کھانے کا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا
    • عمان کے ساحل کے قریب 14ہندوستانیوں کولے جانیوالی کشتی ڈوب گئی
    • امریکہ سے مجوزہ معاہدے کے خلاف ایران میں احتجاج،عراقچی اور قالیباف کے خلاف نعرے بازی
    • رومانیہ کے صدر نے نئی حکومت بنانے کے لیے لبرل سابق میئر کو وزیر اعظم منتخب کر لیا
    • آج ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت آمنے سامن
    • نیویارک کی تاریخی فتح؛ سان انتونیو کو شکست دے کر 53 سال بعد چیمپئن بن گیا
    • زرعی اسٹوریج کیلیے 7۔1 ارب مختص کرنے پر اظہار تشویش
    • چربی سے آئل بنانے کا ایک اور مکروہ دھندہ بےنقاب
    • اسلام آباد معاہدے پر دستخط کا قریب آجانا تاریخی لمحہ ہے، بلاول بھٹو
    • بھارت: پسند کی شادی کرنے پر باپ نے پولیس اسٹیشن میں ہی بیٹی کو قتل کرڈالا
    • امریکا ایران معاہدے پر کل دستخط ہونگے، ٹرمپ کا اعلان
    • غیر ملکی ایجنسیاں ’جاسوس کچھوؤں اور مچھلیوں‘ کے ذریعے چینی سمندروں پر نظر رکھ رہی ہیں: چین کا دعویٰ
    • کینیڈی نے عمارت سے ڈونلڈ ٹرمپ کا نام مٹا دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    "آمنہ اور صنم کو اپنی زندگی میں شامل کرکے خوش قسمت محسوس کرتا ہوں”

    By Khabrain Newsجولائی 15, 2024
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی: پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا نے کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں دو بہترین خواتین آمنہ شیخ اور صنم سعید کو شامل کرنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں۔

    حال ہی میں محب مرزا نے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی میں خواتین کے کردار کے بارے میں بات کی، اس دوران اداکار نے آمنہ شیخ اور صنم سعید کی بھی تعریف کی۔

    محب مرزا نے کہا کہ اگر میں آمنہ اور صنم کی بات کروں تو یہ دونوں ہی بہت اچھی انسان اور خواتین ہیں، ان دونوں کا تعلق بھی اچھے گھرانوں سے ہے۔
    اداکار نے کہا کہ ان دونوں کی پرورش بہت اچھی ہوئی ہے، خاص طور پر ان کی ماؤں نے ان کی تربیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    اُنہوں نے کہا کہ بےشک! آمنہ اور میری علیحدگی ہوچکی ہے، میں اُس بارے میں بات نہیں کروں گا کیونکہ وہ ہمارا نجی معاملہ تھا، ہر رشتے میں اُتار چڑھاؤ آتے ہیں، کبھی کبھی دو لوگ اچھے ہونے کے باوجود بھی ایک ساتھ نہیں رہ پاتے لیکن اس کے باوجود میرے لیے آمنہ ایک بہت اچھی انسان ہیں۔

    محب مرزا نے کہا کہ میری ماں کی دُعاؤں کا نتیجہ ہے کہ مجھے میری زندگی میں دو بہترین خواتین کا ساتھ ملا، میں آمنہ اور صنم کو اپنی زندگی میں شامل کرکے خود کو بہت خوش قسمت سمجھتا ہوں۔

    اداکار نے اپنی اہلیہ صنم سعید کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہت دوستانہ ہیں، میں اُنہیں اردو سکھاتا ہوں اور وہ مجھے انگریزی سکھاتی ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ میں جب صنم سعید کے ساتھ کسی پراجیکٹ میں کام کرتا ہوں تو شوٹنگ کے دوران، ہمارا وقت ہنسی مذاق میں بہت اچھے سے گزرتا ہے۔

    محب مرزا نے مزید کہا کہ میں سوشل میڈیا پر اپنی نجی زندگی شیئر نہیں کرتا کیونکہ مجھے نہیں پسند کہ دُنیا کے سامنے میری نجی زندگی کی نمائش ہو۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں صنم سعید اور محب مرزا نے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، دونوں اداکاروں کی یہ دوسری شادی ہے۔

    صنم سعید سے قبل، محب مرزا نے سال 2005 میں اداکارہ آمنہ شیخ سے شادی کی تھی، دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے لیکن سال 2019 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

    دوسری جانب صنم سعید نے سال 2015 میں اپنے دوست فرحان حسن سے شادی کی تھی تاہم اُن کی بھی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوگئی تھی

    Khabrain News

    Keep Reading

    امیتابھ بچن نے 83 سالہ زندگی کے مصروف ترین دن میں کیا کچھ کیا؟

    ہریتک روشن 40 سال بعد رجنی کانت کے ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

    گائنیتھ پیلٹرو کو مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی اپارٹمنٹس کی تشہیر پر تنقید کا سامنا

    تازہ ترین

    عمان کے ساحل کے قریب 14ہندوستانیوں کولے جانیوالی کشتی ڈوب گئی

    امریکہ سے مجوزہ معاہدے کے خلاف ایران میں احتجاج،عراقچی اور قالیباف کے خلاف نعرے بازی

    رومانیہ کے صدر نے نئی حکومت بنانے کے لیے لبرل سابق میئر کو وزیر اعظم منتخب کر لیا

    چربی سے آئل بنانے کا ایک اور مکروہ دھندہ بےنقاب

    اسلام آباد معاہدے پر دستخط کا قریب آجانا تاریخی لمحہ ہے، بلاول بھٹو

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.