کوالا لمپور: آسٹریلیا کی الٹرا میراتھونر نیٹلی ڈاؤ نے دوڑ کر کم وقت میں ملائیشیا عبور کرنے کا ریکارڈ (خواتین کی کیٹگری میں) قائم کر دیا۔
نیٹلی ڈاؤ نے کیلنٹن (ملائشیا کے شمال مشرقی ریاست) سے جوہر باہرو (جنوبی ملائشیا کا شہر) تک 700 کلو میٹر سے زیادہ کا فاصلہ صرف آٹھ دن اور 46 منٹ میں طے کیا۔
نیٹلی پہلی بار 2019 الٹرا میراتھون میں دوڑیں تھیں۔ اس کے بعد سے وہ اس کھیل کی 10 بار چیمپئن بن چکی ہیں۔ الٹرا میراتھون عموماً 50 کلو میٹر سے شروع ہوتی ہیں، اور نیٹلی نے اب تک جس سب سے طویل الٹرا میراتھون میں حصہ لیا ہے وہ 200 کلو میٹر کی تھی۔
ایسا کرنے کی جستجو میں جو کسی نے نہ کیا ہو، نیٹلی نے ملائیشیا کی سرزمین عبور کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ ان کی ایک اور مہم ’پروجیکٹ 1000‘ (تھائی لینڈ سے سنگاپور تک دوڑ کر 1000 کلو میٹر طے کرنے کی مہم) کا ایک حصہ تھا۔
اس سفر میں نیٹلی روزانہ 85 سے 95 کلو میٹر کے درمیان کا فاصلہ طے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہر روز کے آخری 20 کلو میٹر طے کا کرنا سب سے مشکل ہوتا تھا۔