پشاور(ویب ڈیسک): حکومتِ خیبر پختونخوا نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کا افتتاح غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت کی جانب سے مسلسل اعلانات کیے جارہے تھے کہ بس منصوبے کا افتتاح 23 مارچ کو کیا جائیگا۔نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک جانب جہاں 23 مارچ سے ایک روز قبل صوبائی حکومت کی وزارت اطلاعات تقریب کی کوریج کےلیے صحافیوں سے بات چیت کررہی تھی وہیں تو وہیں وزیر اعلیٰ ہاو¿س سے بیا ن سامنے آیا کہ وزیراعلیٰ نے نامکمل منصوبے کا افتتاح کرنے سے انکار کردیا ہے۔اس سلسلے میں وزیر اطلاعات…
Author: Daily Khabrain
بار کھا ن (ویب ڈیسک)پولیس کے مطابق بارکھان کے علاقے رکھنی سے 3 تشدد زدہ لاشیں ملیں اور تینوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔پولیس کا کہناہےکہ لاشوں کی شناخت علم دین، نظام الدین اور رضا خان کےناموں سے ہوئی جب کہ تینوں کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال رکھنی منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے کوٹ لکھپت جیل کے سامنے ٹرین روک دیااور ٹرین کے اوپر چڑھ گئے۔نجی ٹی وی ا کے مطابق مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے لاہور سے کراچی جانیوالی ٹرین روک لی ،کارکنوں نے ٹرین کے اوپر چڑھ احتجاج کیااور نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل قائد ن لیگ میاں نوازشریف نے کارکنوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ 23 مارچ کو احتجاج کی بجائے یوم پاکستان منائیں اور ملک کی خوشحالی و ترقی کیلئے دعاکریں۔
لاہور ( صدف نعیم )میلوڈی کوئین شاہدہ منی کی یوم پاکستان پر قوم کو مبارکباد ۔اپنے پیغام اور چینل ۵ سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کیا کراچی اور کیا لاہور ہر شہرہمارا ہے ،پاکستان کا حصہ ہے ۔ ہم سب پاکستانی ہیں ۔یوم پاکستان پر پاک فوج کو سلام ۔جبکہ معروف گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ 23 مارچ نہ صرف ہمارے بلکہ پوری قوم کیلئے بہت بڑا دن ہے ۔ اس روز قرارداد پاکستان پیش کی گئی ۔جو پاکستان کے قیامکی بنیاد بنی ۔ہمارے بڑوں نے پاکستان بنانے کیلئے بڑی قربانیوں دیں ۔ وہی جذبہ ہمارے…
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اپنا 3 روزہ دورہ پاکستان مکمل کر واپس روانہ ہوگئے۔ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر 21 مارچ کو پاکستان پہنچے تھے جہاں انہوں نے تین روز اسلام آباد میں قیام کیا۔مہاتیر محمد نے اپنے دورے میں پاکستان کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی جب کہ انہیں صدرِ مملکت عارف علوی نے نشانِ پاکستان سے بھی نوازا۔ملائیشین وزیراعظم کے دورے میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مختلف شعبوں میں کروڑوں ڈالر کے معاہدے بھی ہوئے۔ڈاکٹر مہاتیر محمد نے یومِ پاکستان کی تقریب…
اسلام آباد: ملک بھر میں یومِ پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے اور اس مناسبت سے اسلام آباد کے پریڈ گراو¿نڈ میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ کی گئی جب کہ دفاعی ساز و سامان کی نمائش بھی کی جارہی ہے۔اسلام آباد کے پریڈ گراو¿نڈ میں ہونے والی مسلح افواج کے ساتھ پریڈ میں چین، سعودی عرب اور آذربائیجان کے دستے اور ہواز باز بھی شریک ہوئے۔تقریب کے مہمان خصوصی ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد ہیں جو صدرِ مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، وزیر دفاع پرویز خٹک، چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل زبیر محمود حیات، آرمی…
شارجہ (ویب ڈیسک ) آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان نے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو جیت کیلئے 281 رنز کا ہدف دیا جو اس نے باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر 49 اوورز میں پورا کرلیا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ شارجہ میں کھیلا گیا۔پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنائے۔قومی ٹیم کی جانب سے…
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود مہاتیر محمد کی پاکستان آمد اور عمران خان کی حکومت کا کرپشن کے خلاف ایک مہم ان دونوں کا آپس میں بہت گہرا تعلق ہے اس لئے کہ مہاتیر محمد جو ہیں وہ دس سال تک سیاست سے علیحدہ ہو گئے۔ گوشہ نشین ہو گئے تھے اور وہ وزیراعظم تھے ملائیشیا کے…
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام” نیوز ایٹ سیون“ میں گفتگو کرتے ہوئے جنرل (ر) راحت لطیف نے کہا ہے کہ گذشتہ 18سال سے پاکستان میں دہشتگردی عروج پر تھی ، صرف پاکستان ہی واحد ملک ہے جس نے بغیر کسی مدد کے اسکا خاتمہ کیا، اب گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔ دہشتگردی امریکا اور برطانیہ میں بھی ہے، نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کو انکی وزیراعظم نے قبول کیااورمتاثرین کیساتھ اظہار ہمدردی کیساتھ اسلحہ قوانین میں اصلاحات کیں جو قابل تحسین ہیں۔کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے واقعات میںبھارت سمیت دیگر غیر ملکی ایجنسیاں…
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چینل فائیو کے تجزیوں اور تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کارعبدالباسط خان نے کہا کہ مفتی تقی عثمانی کا حملے میں محفوظ رہنا پاکستان کے لیے نیک شگون ہے۔فوج اور رینجرز ہمیشہ قربانیاں دیتی ہے، سول فورسز کو قابل ہونا چاہیے۔وزیراعظم کی اخبار مالکان سے ملاقات میں چیف ایڈیٹر خبریں گروپ ضیا شاہد بھی شامل ہوئے۔حکومت سرکاری افسران کو تحفظ دے تاکہ وہ فیصلے کرتے وقت نہ گھبرائیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا مقابلہ پرانے سیاستدانوں سے ہے انہیں وقت دینا چاہیے۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اقلیتوں کیساتھ اظہار یکجہتی کر کے پاکستان کے لیے…
