Author: Daily Khabrain

اسلام آباد(ویب ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان پر وزیراعظم پاکستان کو میسج کر کے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں یوم پاکستان کے حوالے سے میسج کیا ہے۔عمران خان نے بتایا کہ نریندر مودی نے مجھے میسج کر کے یوم پاکستان پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے لکھا کہ مودی نے پیغام دیا کہ یہ وقت ہے برصغیر کے عوام جمہوری، پرامن، ترقی یافتہ اور خوشحال خطے کے لیے مل کر کام کریں۔عمران خان…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’نشان پاکستان‘ سے نوازا گیا۔ ملائیشیا کے وزیراعظم 3 روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں جہاں ایوان صدر میں ان کے اعزاز میں عشائیے کی تقریب منعقد کی گئی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو ملک کے اعلی ترین سول ایوارڈ ’نشان پاکستان‘ سے نوازا۔عشائیے سے خطاب میں ملائیشین وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ یوم پاکستان پر مدعو کرنے اور پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ’نشان پاکستان‘ ملنے پر حکومت پاکستان کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ…

Read More

کراچی(ویب ڈیسک) نامورپاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی ٹیم جعلی اکاﺅنٹ سے ان پرسائبر حملے کررہی ہے۔خوبرو پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران جنگ کی حمایت کرنے پربالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ آپ خود کواقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیرکہتی ہیں لیکن آپ سے بڑی منافق کوئی نہیں۔ ارمینا خان کی جانب سے پریانکا کی حقیقت بیان کرنا بھارتیوں کو پسند نہیں آیا اورانہوں نے ارمینا خان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔گزشتہ…

Read More

کراچی(ویب ڈیسک) معروف موسیقار نثار بزمی کو دنیا سے رخصت ہوئے 12 برس بیت گئے لیکن ان کی تخلیق کی گئیں لازوال دھنیں آج بھی سننے والوں کے کانوں میں رس گھولتی ہیں۔نثار بزمی 1924 میں بمبئی کے نزدیک خاندیش کے قصبے میں ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے۔ نثار بزمی شروع سے ہی مشہور بھارتی موسیقار امان علی خان سے متاثر تھے تاہم انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز ریڈیو ڈرامے “نادر شاہ درانی” کی موسیقی ترتیب دینے سے کیا جب کہ بطور موسیقار ان کی پہلی فلم ”جمنا پار“ تھی جو 1946 میں ریلیز ہوئی، جس کے…

Read More

دبئی(ویب ڈیسک)ای این چیپل کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کو 20 سال کا بائیکاٹ ختم کرتے ہوئے پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ جیسا سانحہ دنیا کے کسی ملک میں بھی ہوسکتا ہے، جس طرح کے حالات ہیں، ان میں تو کسی بھی ٹیم کا دورہ ختم کیا جاسکتا ہے، میرے خیال میں پاکستان جانے یا نہ جانے کی بحث کو ختم کرتے ہوئے اب آسٹریلوی ٹیم کو بھی عملی قدم اٹھانا ہوگا، پاکستان کے عوام بڑی شدت سے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے منتظر ہیں۔یاد رہے کہ ٹی وی پر…

Read More

ویلنگٹن(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے اخبار ”دی پریس“ نے اپنے صفحہ اول پر خبر شائع کرنے کے بجائے ”سلام“ شائع کرکے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کی نئی مثال قائم کردی۔نیوزی لینڈ کے اخبار”دی پریس “نے اپنے صفحہ اول پر خبر شائع کرنے کے بجائے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بڑے اور واضح الفاظ میں ”سلام“ شائع کیا۔ یہ دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ کسی اخبار نے اس طرح مسلمانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہو۔اس سے قبل سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والے مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے ہیگلے پارک میں خطبہ…

Read More

نئی دلی(ویب ڈیسک) بھارت نے حریت رہنماﺅں کو مدعو کرنے پر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی دلی میں یوم پاکستان کی تقریب کے بائیکاٹ کا عندیہ دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار نے یوم پاکستان کی مناسبت سے نئی دلی میں پاکستان ہائی کمیشن میں ہونے والی تقریب کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے تقریب کے بائیکاٹ کا فیصلہ حریت رہنماﺅں کو مدعو کرنے کے ردعمل میں کیا ہے۔نئی دلی میں پاکستان ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی مناسبت سے ہونے والی تقریب میں بھارت کے سرکاری حکام، تمام…

Read More

کابل(ویب ڈیسک) افغانستان میں ایک اہم مشن پر مامور امریکی فوج کی ٹیم کے 2 اہلکار ایک آپریشن کے دوران ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں ایک اہم مشن کو پایہ تکمیل پہنچانے کے دوران 2 امریکی فوجی مارے گئے۔ یہ فوجی افغانستان میں ایک اہم مشن کی تکمیل کے دوران ہلاک ہوئے جس کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا جا رہا ہے۔مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی جانب سے جاری بیان میں دونوں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے مقام اور وقت کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔ امریکی حکام کے اجازت کے بعد اگلے روز ہلاک فوجیوں…

Read More

موصل(ویب ڈیسک) دریائے دجلہ میں مسافروں سے بھری کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 100 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے تاریخی شہر موصل کے قریب دریائے دجلہ میں مسافر کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے جس کے باعث کشتی ڈوبنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بڑی تعداد میں شامل ہیں۔عراق کے محکمہ دفاع کے مطابق کشتی میں 200 افراد سوار تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے جن میں اکثریت نہ تیرنے…

Read More

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں 23 مارچ کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاک بھارت تنازعات اور سرحدوں پر کشیدہ صورتحال کے باعث اس سال یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈ کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، اور 23 مارچ کی صبح اسلام آباد کے مقام شکر پڑیاں اور فیض آباد کے درمیان واقع پریڈ ایونیو میں شایان شان طریقے سے منعقد ہو رہی ہے، جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔جمعرات کی صبح فل ڈریس ریہرسل کے ذریعے یوم پاکستان پریڈ کو حتمی شکل دی…

Read More