لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگارکاشف بشیر نے کہا ہے کہ طبی بنیادوں پر نواز شریف کی ایک درخواست پہلے بھی رد ہو چکی ہے دراصل نواز شریف ملک سے بھاگنا چاہتے ہیں لیکن اب حالات پہلے جیسے نہیں رہے میرے خیال میں نواز شریف کو ضمانت نہیں ملنے والی کیونکہ انہیں کوئی ایسی بیماری نہیں جس کا علاج ملک میں نہ ہو۔ چینل ئیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حمزہ شہبازکی کسی بات پر یقین نہیں آتا،سڑکیں صاف ہونے کے پیسے تک حمزہ شہباز لیتے تھے۔وزیراعظم عمران خان کا ٹکراﺅ بڑے مافیا سے ہے…
Author: Daily Khabrain
لاہور (خصوصی ر پورٹر) کرو ڑ وں رو پے کا بجٹ لینے والی چائلڈ پروٹیکشن بیورومیں بچو ں پر تشد د اور زیا دتی کا انکشاف ہواہے۔15سالہ زیشان چائلڈ پروٹیکشن سے نکالے جا نے کے بعد دادرسی کےلئے خبر یں آفس پہنچ گیا ۔ 15سالہ ذیشان کا کہنا ہے کہ 4سال کا تھا جب اسے معلوم نہیں کو ن چائلڈ پروٹیکشن بیو ر آفس چھو ڑ گیا ۔ جس نے 10سال چائلڈ پروٹیکشن بیو رو فیصل آبا د اور بعدازا ںلاہور میں ر ہا ۔ ذیشان نے انکشاف کیا ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن بیو رو میں انچار ج ظفر جو…
اسلام آباد ( آن لائن ) ایف بی آر میں 45 کروڑ 66 لاکھ روپے کا ٹیکس چوری سکینڈل کا انکشاف ہوا ہے ۔ اس سکینڈل میں ایف بی آر کے اعلیٰ حکام اور ٹیکس کمشنرز اسلام آباد کے ملوث قرار دیئے جانے کا امکان ہے۔ کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری میں سات نجی پاور کمپنیاں ھی ملوث ہیں جن کو کروڑوں روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے حکومت کا کرپٹ ترین ادارہ ثابت کرنے کیلئے 26 کروڑ سے زائد کے ٹیکس فراڈ کے نئے سکینڈل کو جنم دیا ہے ایف بی…
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ نوازشریف تین بار وزیراعظم رہے ہیں ن کے ذہن میں یہی ہے کہ اب جیل مینوئل ایک چیز ہے جس میں لکھا ہوا ہے کہ ایک شخص جو قیدی ہے جن کو سزا ہو چکی ہے تو پھر اس کی ملاقات ہفتے میں ایک دن کے لئے ہو سکتی ہے وہ ایک دن مقرر کر دیا گیا ہے جمعرات کا دن نواز شریف کے اہل خانہ گھر میں سے…
آستانہ(ویب ڈیسک) قازقستان کے صدر نور سلطان نذر بایوف نے 29 سال تک بلا شرکت غیرے حکمرانی کے بعد اچانک مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق قازقستان کے 78 سالہ صدر نور سلطان نے سرکاری ٹیلی وژن پر اپنی قوم سے خطاب میں بغیر کوئی وجہ بتائے اچانک مستعفی ہونے کا اعلان کر کے سب کو حیران کردیا۔ اس طرح صدر نور سلطان کی 29 سالہ دور حکومت کا خاتمہ ہوگیا۔صدر کے اچانک مستعفی ہونے پر ملکی پارلیمنٹ کے اسپیکر قاسم جمرود صدر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ صدر نور سلطان بدستور اپنی جماعت کی…
کراچی(ویب ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس نے جناح ٹرمینل پر سعودیہ عرب اور دبئی جانے والی پروازوں کے مسافروں اور کوریئر کمپنی کے پارسل کے ذریعے 4 کروڑروپے مالیت کی منشیات بیرون ملک بھیجنے کی کوشش ناکام بنادی۔ترجمان اے این ایف کے مطابق منگل کو جناح ٹرمینل سے عمرہ کے لیے سعودیہ عرب جانے والے مسافر کے سامان کی تلاشی لینے پر ڈیڑھ کلو آئس پاوڈر برآمد ہوا جو ملزم نے انتہائی مہارت کے ساتھ اپنے سفری بیگ میں چھپارکھا تھا۔ ترجمان کے مطابق قبضے میں کی گئی آئس کی مالیت 2 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔دوسری کارروائی کے دوران…
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گیس کے بلوں میں اضافی بلنگ کی تحقیقات کے نتیجے میں بڑے نام سامنے آرہے ہیں ہوشربا تفصیلات جلد عوام کے سامنے پیش کریں گے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 2016-17ءسے گیس کی اضافی بلنگ کا مسئلہ درپیش ہے جس سے 32 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں، بڑی بڑی کمپنیوں کو گیس کا کنکشن دینے سے عام صارفین متاثر ہوئے، اضافی بلوں کی تحقیقات کے نتیجے میں بڑے لوگوں کے نام سامنے آرہے ہیں اور مکمل تحقیقات کے بعد ہوشربا…
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد پر حملے میں شہید نمازیوں کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جو 4 گھنٹے تک جاری رہا، اجلاس میں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کی جانب سے کرائسٹ چرچ دہشت گردی واقعے کی مذمت اور سانحے میں شہید ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت کی گئی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان شہداءکے خاندانوں کے غم میں برابر شریک ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس…
قاہرہ(ویب ڈیسک) دریائے نیل کے فرش سے حال ہی میں ایک عظیم الشان کشتی بہت اچھی حالت میں برآمد ہوئی ہے، اس دریافت سے سیکڑوں سال سے جاری ایک بحث کا خاتمہ ہوگیا جو کہ فراعین کی شاندار کشتیوں کے متعلق تھی۔یونانی مو¿رخ ہیروڈوٹس نے پہلی مرتبہ اپنی کتاب میں اس کا ذکر کیا تھا۔ ہسٹریز نامی یہ کتاب 450 قبل مسیح میں منظرِعام پر آئی تھی۔ اس نے اہرام کے متعلق لکھا تھا کہ انہیں جوڑنے والے پتھروں کے درمیان بال برابر بھی فرق نہیں اور جب دوپہر میں ان پر دھوپ پڑتی ہے تو اہرام سے منعکس ہوکر…
برسلز (ویب ڈیسک)بیلجیئم میں ارمانڈو نام کا کبوتر 21کروڑ روپے میں نیلام ہواہے جوکسی پرندے کی مہنگی ترین نیلامی شمار کی جارہی ہے ، ارمانڈو نے کبوتروں کے تیز رفتار اڑان بھرنے کے اب تک کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔جرمنی نیوز ایجنسی کے مطابق برسلز میں ارمانڈو نامی تیز رفتار کبوتر کی نیلامی کاعمل خاصا دلچسپ رہاہے ، چین کے دو شہریوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھا گیا، بالآخر ارمانڈو 15لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا۔ کسی کبوتر کی خریداری کے لئے یہ اب تک کی سب سے بڑی اور تین گنا زیادہ لگائے جانے والی بولی تھی، نیلامی کروانے…
