Author: Daily Khabrain

ممبئی(ویب ڈیسک)بھارتی مقبول میوزک کمپنی ٹی سیریز نے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کے گانے پھر سے البم میں شامل کرلیے ہیں۔گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں حملے کے بعد بھارت نے ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ جارحیت اور انتہاپسندی کا مظاہرہ کیا جس کے نیتجے میں بھارتی مقبول میوزک کمپنی ’ٹی سیریز‘ نے پاکستانی گلوکاروں کے حالیہ ریلیز ہونے والے گانوں کی البم حذف کردی تھیں۔ان میں عاطف اسلم کا گانا ’بارشیں‘ اور راحت فتح علی خان کے گانا ’زندگی‘ تھا۔تاہم رپورٹس کے مطابق ٹی سیریز نے پاکستانی گلوکاروں کے گانے پھر…

Read More

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان آنے والے غیرملکی کھلاڑیوں نے محبت کے پھولوں سے دامن بھرلیا جب کہ شین واٹسن نے دورے کو یادگار قرار دے دیا۔پاکستان میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے میچز کو دلچسپ بنانے اور یہاں کے شائقین کو کھیل کے سنسنی خیز لمحات سے لطف اندوز کرنے والے غیرملکی کھلاڑیوں نے بھی اپنے دامن محبت کے پھولوں سے بھرلیے ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک اور ٹیم مینجمنٹ کی کوششوں سے یہاں آنے پر راضی ہونے والے سابق آسٹریلوی کرکٹرشین واٹسن نے اپنے دورہ پاکستان کو یادگار قرار دے دیا۔ واٹسن پی ایس ایل فور میں سب زیادہ…

Read More

کرائسٹ چرچ(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کا اجلاس کرائسٹ چرچ دہشت گردی کے تناظر میں تلاوت کلام پاک سے ہوا جب کہ وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے اپنے خطاب کی ابتدا بھی السلام علیکم کہہ کر کی۔سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ سورہ بقرہ کی آیت نمبر 153 جس کا مفہوم ہے ( اے ایمان والو! صبر اور نماز کے ساتھ مدد طلب کرو۔ بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔) تلاوت کی گئی۔تلاوت کلام پاک کے بعد وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈن نے…

Read More

سری نگر(ویب ڈیسک) سابق وزیراعلی مقبوضہ کشمیرمحبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی طاقت پر مبنی پالیساں تعلیم یافتہ کشمیری نوجوانوں کو بندوق اٹھانے پر مجبور کر رہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعلی مقبوضہ کشمیرمحبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ آزادی کی جنگ میں کشمیریوں نے بے شمار مصیبتیں برداشت کی ہیں، پوچھ گچھ کے نام پر گھروں سے اٹھائے جانے والے کشمیری نوجوانوں کو تابوت میں واپس بھیجا جاتا ہے۔محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ وطن پرستی کے جنون کے مظاہرے کے لئے کشمیر کو استعمال کرنا بند کیا جانا چاہیے، مودی سرکار کی طاقت پر…

Read More

نئی دلی(ویب ڈیسک) پاکستان کی جانب سے اپنی فضائی حدود کو عالمی پروازوں کے لیے بند کرنے سے سب سے زیادہ نقصان بھارتی سرکاری ایئر لائن کو ہوا ہے۔بھارت سے کشیدگی کے باعث 27 فروری سے پاکستان نے بین الاقوامی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کو بند کردیا تھا جس کے نتیجے میں 400 پروازیں یا تو منسوخ ہوگئیں یا ان کے ر±وٹ میں تبدیلی کردی گئی لیکن اس عمل سے سب سے زیادہ نقصان بھارتی ایئرلائن کو ہوا۔بھارت سے براستہ پاکستان ہفتے میں 66 پروازیں یورپ اور 33 پروازیں امریکا کے لیے جاتی ہیں، جو یا تو منسوخ…

Read More

سری نگر(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تفتیشی ادارے کی حراست میں نوجوان اسکول ٹیچر رضوان اسد بہیمانہ تشدد کے باعث شہید ہوگیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے اوانتی پورہ کے رہائشی اسکول ٹیچر رضوان اسد کو بھارتی تفتیشی ادارے نیشنل انویسٹی گیٹنگ ایجنسی (NIA) نے گزشتہ ماہ گھر سے حراست میں لیا تھا جو اسپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں کا انسانیت سوز تشدد برداشت نہ کرسکا اور دوران حراست جان کی بازی ہار گیا۔حجاز پبلک اسکول کے نوجوان ٹیچر رضوان کو وادی میں حریت پسند جماعتوں کی حمایت کرنے کے الزام…

Read More

موزمبیق (ویب ڈیسک)جنوبی افریقی ملک موزمبیق سے ٹکرانے والے سمندری طوفان سے ایک ہزار سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ زمبابوے میں طوفان سے سیکڑوں افراد ہلاک اور 2 سو زائد لاپتہ ہیں۔فرانسیسی خبررساں ادارے ’ اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق موزمبیق کے صدر فلپ نیوسی نے قوم سے خطاب میں کہا کہ ’ اب تک 84 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے، لیکن علاقے کا دورے کے بعد ہمیں ایک ہزار سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ہے‘۔انہوں نے کہا کہ’ یہ حقیقی انسانی بحران ہے، ایک لاکھ سے زائد افراد خطرے میں ہیں‘۔صدر نے…

Read More

لاہور (ویب ڈیسک ) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملک میں فٹ بال کے فروغ کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 8 رکنی کمیٹی قائم کر دی، اور سینیٹ سیکرٹریٹ نے کمیٹی کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹی کے کنونیر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی خود ہوں گے، جب کہ دیگر ارکان میں قائد ایوان شبلی فراز،سینیٹر محمد علی سیف ،سینیٹر دلاور خان، سینیٹر احمد خان، اسد اشرف، مرزا آفریدی اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجنیئر سید…

Read More

ماسکو( ویب ڈیسک )روسی صدر ولادی میر پوتن نے ریاست اور اس کے اداروں کی تذلیل کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کے لیے سزاؤں کے دو قوانین پر دستخط کر دیئے جس کے بعد یہ بل فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر نے پارلیمان کے ایوان زیریں دُوما کے اُس مسودہ قانون پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے تحت کسی بھی شہری یا آن لائن میڈیا کی جانب سے ریاست یا اداروں سے متعلق تضحیک آمیز مواد شائع کرنے پر بھاری جرمانہ اور 15 دن کی قید کی سزا…

Read More

راولپنڈی(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین نیشنل گارڈز کے کمانڈر نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر بات چیت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین کی نیشنل گارڈز کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں اطراف نے باہمی فوجی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ مہمان…

Read More