تھرپارکر (ویب ڈیسک ) تھر کول سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی اور 330 میگا واٹ پاور پلانٹ سے نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی جاری ہے۔نیشنل گرڈ کو بجلی کی فراہمی کے موقع پر تھر کول اتھارٹی کے ملازمین نے ایک دوسرے سے گلے مل کر مبارکبادیں دیں اور جشن منایا۔ترجمان اینگرو کول مائنز کمپنی کے مطابق تھر کے کوئلے سے بجلی بنانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور کوئلے سے بجلی بنانے کا ٹارگٹ ہدف سے تین ماہ قبل حاصل کرلیا۔ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر 330 میگا واٹ بجلی بنا کر نیشنل گرڈ سسٹم میں شامل…
Author: Daily Khabrain
لاہور(ویب ڈیسک ) کرتار پور راہداری منصوبے پر پاک بھارت ٹیکنیکل ماہرین کی ملاقات آج ہوگی۔پاک بھارت کے ٹیکنیکل ماہرین زیرو لائن پر مذاکرات کریں گے، راہداری منصوبے کے دونوں اطراف بنائی جانے والی سڑکوں کی ڈیزائنگ کو حتمی شکل دی جائے گی۔دونوں ممالک کے وفود کی 2 اپریل کو واہگہ بارڈر پر ملاقات ہوگی، اس سے قبل 14 مارچ کو ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی قیادت میں ایک وفد اٹاری گیا جہاں بھارتی حکام سے کرتار پور راہداری منصوبے پر مذاکرات کیے گئے۔پاکستان گوردوارہ صاحب سے سرحد تک اپنی حدود میں کرتارپور کوریڈور فیز ون میں ساڑھے…
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم نواز شریف کی العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا طبی بنیادوں پر معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی درخواست پر سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نواز شریف کی درخواست پر سماعت کر رہا ہے۔سماعت کے آغاز پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث سے استفسار کیا نواز شریف کی میڈیکل ہسٹری ہے، آپ نے ان کی ساری رپورٹس لگائی ہیں۔وکیل نواز شریف نے عدالت کو بتایا کہ 29 جولائی 2018 سے نواز شریف کی…
اسلام آباد( ویب ڈیسک ) وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال2019-20 کے وفاقی بجٹ کیلیے بجٹ تقریر کی تیاری شروع کردی ہے۔وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال2019-20 کے وفاقی بجٹ کیلیے وزیر خزانہ اسد عمر کی بجٹ تقریر کی تیاری شروع کردی ہے جس کیلیے تمام وزارتوں و ڈویڑنوں سے بجٹ تقریر کیلیے پانچ اپریل 2019 تک میٹریل مانگ لیا گیا ہے جس کی بنیاد پر وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کا پارٹ ون تیار کیا جائے گا۔پارٹ ٹو بجٹ سے ایک ہفتہ قبل فائنل کیا جائے گا جبکہ اس ضمن میں وزارت خزانہ کی جانب سے تمام وزارتوں اور…
لاہور (جنرل رپورٹر) سرکاری سکولوں کے لئے درسی کتب چین سے چھپوانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پہلے مرحلہ میں تیسری جماعت کا اردو قاعدہ کے نمونہ جات حاصل کر لئے گئے ہیں ۔ چین سے 80 گرام وزن کے کاغذ پر درسی کتب کا ریٹ 100 فیصد کم ملا ہے جبکہ مقامی پبلشرز 68 گرام کاغذ استعمال کر کے دوہری رقم وصول کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ سرکاری اور نجی سکولوں کے لئے پونے چار ارب روپے کی سالانہ درسی کتب شائع کراتا ہے اور ہر سال مقامی پیپر ملز مافیا…
ٹوکیو (ویب ڈیسک ) کائنات کے دور دراز کنارے پر ایسے بلیک ہول دریافت ہوئے ہیں جن کی تعداد 83 کے لگ بھگ ہے اور وہ اتنے پرانے ہیں کہ کائنات بننے کے صرف 80 کروڑ سال بعد ہی وجود میں آگئے تھے یعنی ہمارے حساب کے مطابق تمام بلیک ہول لگ بھگ 13 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہیں۔اگر درست انداز میں بیان کیا جائے تو ماہرین نے براہِ راست بلیک ہول کو نہیں دیکھا ہے بلکہ کوزار یا گرد و گیس کے ایسے بڑے بڑے بادل دیکھے ہیں جو ضخیم بلیک ہول کی اطراف موجود ہیں۔ یہ…
کراچی( ویب ڈیسک ) پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آج متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز پہلا میچ 22 مارچ کو کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو آرام دیا گیا ہے جن کی جگہ شعیب ملک قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔16 رکنی قومی اسکواڈ میں امام الحق، شان مسعود، عمر اکمل، حارث سہیل، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد عامر، جنید خان، محمد عباس، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ، سعد علی…
بیجنگ(آئی این پی)چین کی پیپلز لبریشن آرمی ائیرفورس کے بایی ائیروبیٹک جے ۔10جنگی طیارے پاکستان کے قومی دن کی پریڈمیں حصہ لیں گے اس سلسلے میں چین کی بایی ائیروبیٹک ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔ جو پاکستان کے قومی دن کی 23مارچ کو منعقد ہونے والی تقریب میں اپنی فضائی کارکردگی کا مظاہرہ کرےگی۔چینی پائلٹس کو پاکستان کی طرف سے اس تقریب میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔ چینی ٹیم کے پاکستان پہنچنے پر اس کا نہایت گرم جوشی سے استقبال کیا گیا بچوں نے انھیں گلدستے پیش کیے۔چائنہ سنٹرل ٹیلی ویژن کے مطابق شنگھائی اکیڈمی آف سوشل سائنسز…
لاہور(شوبزڈیسک)ٹاپ ماڈل و اداکارہ روما مائیکل بیرون ملک جانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں جہاں چند روز قیام کے بعد وہ وطن واپس آکر اپنے زیر تکیمل پراجیکٹ مکمل کرائیں گی جن میں ڈائریکٹر ندیم چیمہ کی فلمدہلی گیٹسرفہرست ہے۔ روما مائیکل فیشن انڈسٹری میں نام کمانے کے بعد پہلی مرتبہ فلم میں کام کررہی ہیں اور انہیں فلمی دنیا میں لانے کا سہرا ندیم چیمہ کے سرہے۔روما مائیکل نے گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے وال فیشن پاکستان ویک میں بھی شرکت کی جبکہ اب وہ جلد ہی بیرون ملک روانہ ہونے والی ہین۔ روما مائیکل نے بتایا کہ فلم…
اسلام آباد (ملک منظور احمد سے) وزیراعظم عمران خان سے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے اور مراعات بڑھانے پر ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ تحریک انصاف کی پالیسیوں اور کفایت شعاری مہم سے متصادم ہے انہوں نے کہا کہ ملک معاشی اور اقتصادی بحرانوں سے گرا ہوا میں نے خود وزیراعظم ہاﺅس میں رہائش اختیار نہیں کی اور اخراجات میں 50فیصد کمی کی ہے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے کے وزیراعلیٰ اور ارکان…
