کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت پر قتل کی دھمکیوں کا الزام عائد کیا ہے۔ٹوئٹر پر بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں نے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے وزرا کی برطرفی کا مطالبہ کیا لیکن حکومت نے مجھے قتل کی دھمکیوں، نیب نوٹسز اور ملک دشمن قرار دیکر اس کا جواب دیا، تاہم ان میں سے کوئی بھی ہتھکنڈا مجھے اپنے اصولی موقف سے نہیں ہٹاسکتا۔بلاول نے ایک بار پھر مشترکہ قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے اور کالعدم جماعتوں کے خلاف کارروائی…
Author: Daily Khabrain
کراچی(ویب ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کے خلاف اپیل پر ڈی جی نیب کو 26 مارچ کے لئے نوٹس جاری کردیئے جب کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کی فوری حکم امتناعی سے متعلق دائر درخواستیں مسترد کردیں۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ اور جسٹس عمر سیال پر مشتمل ڈویژنل بینچ کے روبرو میگا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کرنے کیخلاف سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی اپیلوں کی سماعت کی۔`آصف زرداری اور فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ بینکنگ کورٹ…
لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے تیکنیکی ماہرین نے کرتار پور راہداری کے لیے سڑک کی اونچائی سمیت دیگر تیکنیکی امور طے کرلیے۔زیرو پوائنٹ پر دونوں ممالک کے تیکنیکی ماہرین کے مذاکرات تین گھنٹے تک جاری رہے جس کے دوران راہداری منصوبے کے تیکنیکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ دونوں جانب سے سڑک کی اونچائی، ڈیزائن سمیت کئی معاملات پر اتفاق کیا گیا۔تکنیکی ماہرین کی سروے رپورٹس کے بعد کراسنگ پوائنٹس پر اتفاق رائے کیا جائے گا اور پاک بھارت کرتارپور راہداری مذاکرات کا اگلا دور 2 اپریل کو واہگہ میں ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل…
کراچی( ویب ڈیسک )پی ایس ایل 4کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے کپتان سرفراز احمد ٹرافی لیکرموہٹہ پیلس پہنچ گئے۔تاریخی حیثیت کی حامل عمارت کے احاطے میں سرفراز احمد نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، اس موقع پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ فائنل جیتنے کی بہت خوشی ہے، خواب تھا کہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر کوئی بڑا ایونٹ جیتوں، فائنل کا ماحول بھی زبردست تھا۔ کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے کہا کہ ہماری ٹیم مینجمنٹ نے پورے سال بھرپور محنت کی جبکہ ہمارے قومی اورغیرملکی کھلاڑیوں نے بھی فتح پانے کے لیے مل کر جدوجہد کی جس…
اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ نواز شریف ضمانت کے باوجود بیرون ملک نہیں جا سکتے۔یف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور سابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب سمیت مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ احتساب عدالت نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو…
اسلام آباد (ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کاٹنے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست پر قومی احتساب بیورو (نیب) کو نوٹس جاری کردیا۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سابق وزیر اعظم کی درخواست پر سماعت کی، جہاں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے۔خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ ہم نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے، ہم نے طبی بنیادوں پر ضمانت کے لیے رجوع کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ 16…
لاہور( ویب ڈیسک ) ا ٓج کی بدلتی اور تیزی سے ترقی کرتی دنیا میں خواتین کے پاس بچوں کی ڈیلیوری سے متعلق آپشنز بڑھتے جارہے ہیں، لیکن اب بھی ہسپتال سے بہتر اور محفوظ آپشن کوئی نہیں۔ایک حالیہ تحقیق میں محققین نے اس بات کی جانب اشارہ کیا ہے کہ بچوں کی ڈیلیوری کے لیے گھر یا ہسپتال کے علاوہ دیگر مقام ڈیلیوری کے معاملے میں 3 گنا تک بیچیدگیوں کو بڑھا سکتے ہیں۔محقیقین اس کی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ ہسپتال وہ واحد مقام ہے جہاں بچوں کی محفوظ پیدائش کے حوالے سے صرف ماحول ہی سازگار نہیں…
ہرات (ویب ڈیسک ) افغان حکومت نے سرحد پر اپنے فرائض انجام دینے والے 58 فوجیوں کی طالبان کے ہاتھوں یرغمال ہونے کی تصدیق کردی۔ گزشتہ چند روز سے افغان فوجیوں اور طالبان کے درمیان لڑائی جاری تھی اس کے دوران فوجیوں نے پڑوسی ملک ترکمانستان میں بھی ان کا پیچھا بھی کیا جس پر ترکمانستان نے فوجیوں کو واپس جانے پر مجبور کردیا تھا۔افغانستان وزارت دفاع نے کئی دنوں سے افغان صوبے بادغیس کے ضلع بالا مرغب میں جاری لڑائی کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹس کے بعد بیان جاری کردیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بدقسمتی سے 58…
لاہور ( صدف نعیم ) پاکستان اسلامی اور برصغیر کی تہذیبوں کا ایک خوب صورت ملاپ ہو سکتا ہے ۔موہنجوداڑو، گندھارا اور ٹیکسلا کی تہذیبیں بہت پرانی اور شاندار ہیں۔لوگ سنٹرل ایشیاءمیں پرانی تہذیبیں دیکھنے جاتے ہیں۔اگر ہم اپنی پرانی تہذیبوں کو زندہ کریں تو یہ ایک بہت بڑا ٹورازم کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ماضی کی ہندو اور بدھ مت تہذیب پاکستان میں تھی،میں تو اقلیتوں کو اقلیت کہنے کے حق میں بھی نہیں ہوں،ہم سب مسلم اور غیر مسلم پاکستانی ہیں۔ہم چھوٹی چھوٹی باتوں پر دائرہ اسلام سے خارج کرنے پر آجاتے ہیں۔آج کمزور لوگوں کیساتھ کھڑے ہونے کا…
لاہور(ویب ڈیسک ) حالیہ مہینوں میں غیرملکی خواتین کی پاکستان آ کر یہاں کے لڑکوں سے شادی کرنے کی بہت خبریں سامنے آئیں۔ اب ایسی ہی ایک خبر اور آ گئی ہے جس کے مطابق ایک چینی لڑکی پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر لاہور پہنچ گئی جہاں دونوں نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوکر محبت کی نئی تاریخ رقم کر دی۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق لڑکا جرمنی میں مقیم تھا جہاں اس کی اس چینی لڑکی سے ملاقات ہوئی اور دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو گئے۔ چینی لڑکی کو جب پاکستانی ثقافت…
