لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پرمشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس کا فیصلہ آیا ہے ایک بات واضح ہے کہ انڈین اداروں کا تضاد سامنے آ گیا ہے یہی صورتحال مقبوضہ کشمیر میں بالکل الٹ ہے مقبوضہ کشمیر میں اس بات کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا کہ خدانخواستہ اس سے بھی کہیں چھوٹی سی بات کہ وہاں کوئی چھوٹا سا بچہ کوئی غلیل سے کوئی پتھر پھینک دے کسی پولیس والے پر اور اتفاق سے کسی فوجی…
Author: Daily Khabrain
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار ذوالفقار راحت نے کہا ہے کہ کبھی کہا جاتا ہے بے نظیر کی قبر کا ٹرائل ہو رہا ہے بھٹو تو ایک سوچ دے کر گئے تھے لیکن آج پیپلز پارٹی کا کیا حشر کر دیا گیا چاروں صوبوں کی زنجیر سمٹ کر محض ایک صوبے تک محدود ہو گئی۔ چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھی نیب کے سامنے پیش ہوئے بلاول کے پاس ابھی وقت ہے شاید وہ جلدی میں نہیں بلاول کیسے ارب پتی بنے انہیں حساب تو دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا…
لاہور( ویب ڈیسک ) عمر کے ساتھ جسمانی وزن میں اضافہ قدرتی ہوتا ہے اور کوئی بری بات بھی نہیں۔ تاہم اگر یہ اضافہ بہت زیادہ ہو تو پھر ضرور پریشان ہونا چاہئے کیونکہ موٹاپا متعدد امراض جیسے ذیابیطس، کینسر، امراض قلب، بلڈ پریشر اور ایسے ہی متعدد جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھانے والا سب سے بڑا عنصر ہے۔ اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ پیٹ کے ارگرد کی یہ اضافی چربی گھلانا آسان نہیں ہوتا مگر اس سے چھٹکارے کے لیے کوئی جادوئی گولی تو موجود نہیں۔ مگر کچھ ایسی غذائیں ضرورت ہیں جو اس چربی کو…
نیویارک(ویب ڈیسک) امریکا کے مقبول ترین گلوکار جان راجر اسٹیفن المعروف جان لیجنڈ نے سانحہ کرائسٹ چرچ کا ذمہ دار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قراردیتے ہوئے ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ مسلمانوں سے معافی مانگیں۔امریکی گلوکار جان لیجنڈ نے ایک انٹرویو کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ ان تمام مسلمانوں سے معافی مانگیں جو یہاں اچھی زندگی کے حصول کے لیے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے نفرت انگیز بیانات مسلمانوں کو بدنام کرتے ہیں اور لوگوں کو سانحہ نیوزی لینڈ جیسے واقعات کرنے کے لیے اکساتے ہیں، لہذا ٹرمپ…
نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت نے ٹینس ایونٹس کی میزبانی چھننے کا الزام بھی پاکستان پر دھر دیا۔بھارت کو رواں برس 8 سے 13 اپریل تک جونیئر ڈیوس کپ اور 15 سے 20 اپریل تک فیڈ کپ کی میزبانی کرنا تھی، اس میں پاکستانی ٹیم کو بھی شریک ہونا تھا، بھارت کی جانب سے پلیئرز کو ویزوں کے اجرا میں رکاوٹ کی وجہ سے میزبانی اس سے چھین کر تھائی لینڈ کو دے دی گئی۔آل انڈیا ٹینس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے کچھ ممالک کے کھلاڑیوں کو طویل سفر کرنا پڑتا، اس…
انقرہ(ویب ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ یورپی رہنماﺅں کو نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سے بہادری، قیادت اور خلوص کا سبق سیکھنا چاہیے۔ترک صدر نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے لیے لکھے گئے آرٹیکل میں نیوزی لینڈ میں دہشت گرد حملے اور دیگر مسائل پر بات کی ہے۔رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ بحیثیت لیڈر میں دہشت گردی کے واقعات پر مسلسل کہتا رہا ہوں کہ دہشت گردی کا کسی بھی مذہب، زبان اور نسل سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ کے قتل عام کے ذمہ دار نے…
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو دفترخارجہ طلب کرکے سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کی بریت کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو دفترخارجہ طلب کرکے سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کی بریت پر شدید احتجاج کیا گیا ہے، دفترخارجہ نے سمجھوتہ ایکسپریس پردہشت گرد حملے کے 4 ملزمان چھوڑنے کی مذمت بھی کی۔ترجمان کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر سے کہا گیا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس پر ہونے والی دہشتگردی کی سنگین واردات میں 44 بے گناہ پاکستانی شہید ہوئے، پاکستان سمجھوتہ ایکسپریس…
نئی دلی(ویب ڈیسک) بھارت کی عدالت نے سمجھوتا ایکسپریس دھماکا کیس میں ملوث 4 ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں نیشنل انویسٹی گیشن کی عدالت نے مرکزی ملزم اسیم آنند سمیت دیگر ملزمان لوکیش شرما، کمل چوہان اور رجیندر چوہدری کو بری کردیا۔ عدالت نے یہ فیصلہ 11 مارچ کو محفوظ کیا تھا اور 18 مارچ کو سنایا جانا تھا۔ایک پاکستانی خاتون راحیلہ جن کے والد اس حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے نے عدالت میں پاکستان سے گواہوں کو نہ بلوانے پر درخواست جمع کرائی تھی، تاہم بھارتی…
اسلام آباد(ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ دنیا پاکستان کی جوہری عدم پھیلاﺅ کے لئے عملی اقدامات کو سراہتی ہے۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اسٹریٹیجک ایکسپورٹ کنٹرول پر پاکستان اور چین کے مابین اجلاس ہوا، اجلاس میں چین کی وزارت تجارت کے وفد نے شرکت کی، چینی وفد کی قیادت وزارتی ڈپٹی سیکرٹری جیانگ کیان لیانگ نے کی جب کہ پاکستانی وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے ڈی جی ڈاکٹر ظفر علی نے کی۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں تذویراتی برآمدی کنٹرولز ماہرین نے باہمی تجربات اور عملی اقدامات پر…
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چوری اور سینہ زوری دیکھنی ہو تو زرداری صاحب کا رویہ دیکھ لیں۔آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی نیب میں پیشی کے دوران پیپلز پارٹی کے کارکنوں کا پولیس پر تشدد کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے تقریباً 500 کارکن جمع ہوئے اور چند درجن لوگوں نے پولیس پر حملہ کیا، یہ رویہ قانونی تقاضوں کے منافی ہے، پولیس نے آج تحمل اور صبر کا مظاہرہ کیا لیکن آپ حد پار کریں گے تو ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔فواد چوہدری…
