Author: Khabrain News

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) ٹوئٹر بانی کی تبدیلی کے باوجود امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ٹیسلا اور نجی خلائی کمپنی کے مالک ایلون مسک کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد اگر ان کا اکاؤنٹ بحال بھی کر دیا جاتا ہے تو بھی وہ واپس نہیں آئیں گے۔ امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اگلے ہفتے تک ‘ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم’ کو باضابطہ طور پر جوائن کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’’میں ٹوئٹر…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) صوبہ پنجاب کے نو منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین شکنی کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، سلیکٹڈ کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی، یہ نااہل تھے، عمران نیازی مگر مچھ کے آنسو بہا رہا ہے، یہ کھلاڑی نہیں اس نے عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے حلقہ این اے -128 میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آئی ایم ایف سے بھیک مانگنے والے نے خودکشی کیوں نہیں کی؟ انہوں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بل اینڈ ملنڈا فاؤنڈیشن کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے یہ بات شریک چیئرمین بل اینڈ ملنڈا فاؤنڈیشن بل گیٹس سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہی۔ ٹیلی فونک بات چیت کے دوران پاکستان میں فاؤنڈیشن کے صحت و سماجی شعبے میں جاری منصوبوں سے متعلق بات چیت کی گئی اور انسداد پولیو، ویکسی نیشن اور ٹیوٹریشن سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بل اینڈ ملنڈا فاؤنڈیشن کے…

مزید پڑھیں

نیو یارک: (ویب ڈیسک) امریکی نائب صدر کمیلا ہیرس کورونا کا شکار ہوگئیں، وائٹ ہاؤس نے کمیلا ہیرس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی۔ نائب صدر کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ کمیلا ہیرس میں کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں تاہم انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ وہ اپنی رہائشگاہ سے سرکاری ذمہ داری نبھاتی رہیں گی۔ ترجمان کے مطابق کمیلا ہیرس حالیہ دنوں میں صدر بائیڈن کے قریب نہیں گئیں اس لیے صدر بائیڈن خود کو قرنطینہ نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی کا واقعہ پاکستان پر حملہ ہے۔ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو نے کہا کہ آج سی ای سی کے ہائبرڈ اجلاس میں ملک بھر سے رہنما شریک ہوئے، جس میں کراچی دہشت گردی واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ سی ای سی کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی دھماکے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے اُن کا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے وزیراعظم شہباز شریف سے سرکاری عمرے پر جانے سے معذرت کر لی۔ اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر و رکن قومی اسمبلی امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے مشکور ہیں کہ انہوں نے عمرہ ادائیگی کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سطح پر عمرہ کی ادائیگی ہماری روایات نہیں، وزیراعظم کے مشکور ہیں لیکن سرکاری طور پر عمرہ کی ادائیگی کیلئے نہیں جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے نئی حکومت قومی یکجہتی کو برقرار رکھتے ہوئے تمام سیاسی…

مزید پڑھیں

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) ڈاکو چوری کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں ،ایک ایسی ہی مثال گزشتہ دنوں دیکھنے کو ملی جہاں چوروں نے اے ٹی ایم مشین سے رقم چوری کرنے کیلئے کرین کا سہارا لیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ضلع سنگلی میں اتوار کو رات گئے چوروں نے ایم ٹی ایم مشین کو اکھاڑنے کیلئے کرین کا استعمال کیا۔ رپورٹس کے مطابق اے ٹی ایم بوتھ میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور ایک کرین کی مدد سے اے ٹی ایم مشین کو اکھاڑنے…

مزید پڑھیں

لندن: (ویب ڈیسک) ہونٹوں کو بڑا کر کے جاذب نظر بنانے کے چکر میں 29سالہ خاتون اسپتال پہنچ گئیں۔ خواتین کسی بھی خطے سے تعلق رکھتی ہوں بناؤ سنگار کے معاملے میں بہت محتاط رہتی ہیں خوبصورت نظر آنے کیلئے نت نئے طریقے اپناتی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسا ہی طریقہ 29 سالہ برطانوی خاتون نے بھی اپنایا مگر وہ سنگین مسئلے میں گرفتار ہوگئی۔ خاتون نے خوبصورت نظر آنے کیلئے اپنے سرجری کے ذریعے اپنے ہونٹوں کا سائز بڑھوایا جو معمول سے چھ گنا زیادہ بڑھ گیا اور خاتون کو سانس لینے میں دشواری پیش آنے…

مزید پڑھیں

کراچی: (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) نے بلاول بھٹو کے وزیر خارجہ بننے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کل دن ڈھائی بجے وزیر خارجہ کا حلف اٹھائیں گے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ پہلے حلف اٹھا چکی ہے اور وزارت خارجہ کے قلمدان پر بلاول کی آمادگی کا انتظار تھا۔ ن لیگ کی جانب سے یہ کہا گیا تھا کہ بلاول بھٹو لندن میں ن لیگ کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے بعد وزارت خارجہ کا قلمدان قبول کرلیں گے۔ گزشتہ دنوں بلاول…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی قوائد و ضوابط کے مطابق کرینگے۔ صحافیوں نے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان ملک کا دیوالیہ کر گئے ہیں۔ ہماری خواہش تھی پی ٹی آئی استعفے نہ دیتی، پی ٹی آئی استعفے دے چکی ہے، اب قوائد کے مطابق فیصلہ ہوگا۔ الیکشن ریفارمز پر بات کیلئے تحریک انصاف پارلیمنٹ میں آئے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صحت مندانہ احتساب ضروری ہے ، سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی قیادت سے ملاقات ہوگی۔ وزیر اعظم کا یہ بھی کہنا…

مزید پڑھیں