Author: Khabrain News

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارا ٹنڈولکر اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے جارہی ہیں، وہ جلد بالی ووڈ کی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سارا ٹنڈولکر نے حال ہی میں عالمی برانڈ کے لیے ماڈلنگ کرکے خود کو باصلاحیت لڑکی کے طور پر ثابت کیا، سارا اب فلم میں بھی کام کریں گی جس کے لیے انہوں نے اکیڈمی سے اداکاری کی ٹریننگ بھی حاصل کی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سارا جلد ہی کسی بالی ووڈ فلم میں کام کرنے کے آغاز…

مزید پڑھیں

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس کے شہر الیانوسک میں ایک بندوق بردار شخص نے اسکول میں گھُس کر 2 بچوں اور ایک ٹیچر کو قتل کیا جبکہ بعد میں خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کردیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ الیانوسک کے قصبے ویشکیما میں پیش آیا۔ مقامی گورنر الیکسی روسیخ نے اطلاع دی کہ ایک بندوق بردار نے منگل کے روز کنڈرگارٹن میں گھُس کر دو بچوں اور ایک استاد کوگولی مار کر ہلاک کردیا۔ مقامی صحت کے حکام نے کہا ہے کہ اس واقعے میں عملے کا ایک رکن بھی زخمی ہوا ہے۔ واقعے پر تعزیت…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیرمملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر سےامریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وزیرمملکت برائے امورخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔پاکستان امریکہ سے باہمی احترام،اعتماد اور مساوات پر مبنی دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی کراچی یونیورسٹی میں خودکش دھماکے پر شدید مذمت کرتا ہوں شیخ رشید کا تین چینی باشندوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار، دہشت گردوں نے پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی میں چینی سفیر اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں

مزید پڑھیں

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں امن دشمنوں کیخلاف لڑتے ہوئے پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں دہشتگردو ں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ اس دوران سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔ بیان کے مطابق لڑائی کے دوران پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں لانس نائیک عمر علی خان اور سپاہی محمد سراج الدین شامل ہیں۔ 23 سالہ شہید سپاہی محمد سراج الدین کا…

مزید پڑھیں

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں دکاندار نے بغیر اجازت سموسمہ کھانے پر 40 سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قتل کی اندوہناک واردات بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں پیش آئی جہاں ونود اہیروار نامی شخص کو سموسمہ کھانے پر قتل کردیا گیا۔ اس حوالے سے چھولا مندر پولیس اسٹیشن کے انچارج انیل سنگھ نے تفصیلات کچھ اس طرح بتائیں کہ مقتول دکان میں داخل ہوا اور بغیر اجازت سموسمہ اٹھا کر کھانا شروع کردیا جس پر دکان دار نے ناراضگی کا اظہار کیا اور اسے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے، پاکستان اور چین کے درمیان آہنی تعلقات پر حملہ ناقابل برداشت ہے۔ وزیراعظم نے اسلام آباد میں چین کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور چین کی ناظم الامور پھینگ چنگ زو سے ملاقات کی ، وفاقی وزیر احسن اقبال، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیر مملکت خارجہ حنا ربانی کھر اور وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ بھی ہمراہ تھے۔ شہباز شریف نے چین کے صدر شی جن پنگ کے لئے خصوصی تعزیتی پیغام بھی تحریر کیا اور جامعہ کراچی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کراچی یونیورسٹی خود کش بم دھماکے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے لکھا کہ ‘ میں کراچی یونیورسٹی کے چینی اساتذہ کو خود کش حملے میں نشانہ بنانے کی سختی سے مذمت کرتا ہوں۔یہ حملہ بھی پاک چین تذویراتی شراکت داری کو نقصان پہنچانے کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہم اپنے دشمنوں کے اس بیرونی حمایت یافتہ ایجنڈے کو شکست دیں۔‘ خیال رہے کہ آج…

مزید پڑھیں

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے، الیکشن کمیشن مکمل غیر جانبداری کے ساتھ آئینی اور قانونی ذمہ داریاں انجام دے رہاہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ملک کے بہترین مفاد میں اور بغیر کسی دباؤ یا ترغیب آئندہ بھی ایسا کرتا رہے گا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ 20 ارکان قومی اسمبلی کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی نے ڈیکلیریشن 14 اپریل کو بھجوائے، ان ڈیکلیریشن پر الیکشن کمیشن میں سماعت 28 اپریل کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے…

مزید پڑھیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد ان کی سابق کابینہ پکڑی جائے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ بقول توشہ خان کے 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے تو کان کھول کہ سن لو، بہت جلد تم سمیت تمھاری پوری سابق کابینہ پکڑی جائے گی اور ان کو ضمانتیں بھی نہیں ملنی۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انشاءاللّہ! ہمیں تو جھوٹے…

مزید پڑھیں